2025-02-22@00:56:54 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«بھارتی میڈیا کے مطابق»:
بھارتی لیگ اسپنر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن جمعرات کو ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں دونوں حاضری نے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔ پھیلی ہوئی ان خبروں میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلیہ دھناشری (جو کہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں) نے یزویندر چہل سے نان نفقے کی مد میں 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا تقاضہ کیا ہے۔ تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔ مزید پڑھیئے: معروف بھارتی کرکٹر...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات...
بھارتی فلم پشپا کے اداکار دالی دھننجیا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اداکار و پروڈیوسر نے اپنی شادی کی تقریبات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ڈاکٹر دھنیاتھا گوراکلر سے شادی کی ہے۔ اداکار نے روایتی آف وائٹ اور سُنہری ویشتی (veshti) اور کُرتا پہنا جبکہ ان کی دلہن نے سرخ بارڈر والی خوبصورت سنہری ساڑھی زیب تن کی۔شادی کی مختصر تقریب کی ویڈیو اداکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر مبارک باد کا...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہ کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ دنیا میں ہرانسان کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ضرورہوتا ہے، شائد آپ کا ہمارا بھی ہو، تاہم مشہور شخصیات کے ہم شکل یا ان سے ملتے جلتے لوگ سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر سامنے آجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے ممتاز فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ، جن کا اتفاق سے بھارت سے ایک ہمشکل نکل کر سامنے آگیا ہے۔ قومی ٹیم بلے باز نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازعے پر برہمی کا...
برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ توقع ہاہا کار مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ برطانیہ کے طول و عرض میں جو غیر قانونی تارکینِ وطن گرفتار کیے جارہے ہیں اُن کی اکثریت کا تعلق بھارت ہے۔ گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ برطانوی پولیس نے منصوبہ سازی کے ساتھ انگلینڈ اور دیگر علاقوں میں واقع بھارتی ریسٹورنٹنس پر چھاپے مارنا شروع کردیا ہے۔ یہ کارروائی اس لیے کی جارہی ہے کہ بھارت سے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے بالعموم...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا ہے بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو ’عسکریت پسندوں‘ میں گھرے ہوئے ایک ’عسکریت پسند رہنما‘ کے طور پر پیش کرنے کی منظم مہم چلا رہی ہے اور اس میں بھارتی میڈیا بھی ملوث ہے۔ ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کے پیغامات کو دیکھیں! ان کا پیغام ہے کہ 3000 پولیس اہلکار مارے گئے، ان کا پیغام ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس ایک ’عسکریت پسند‘ رہنما ہیں۔ شفیق العالم نے مزید کہا کہ ان کا...
افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔ یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے کے تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو پولیس نے تماشائی سمجھ کر روک لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے رات گئے بھارتی ٹیم ناگپور پہنچی تو ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے میں شامل تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو سیکیورٹی پر معمور بھارتی پولیس اہلکاروں نے ٹیم ہوٹل میں جانے سے روک دیا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیم کے رکن ہے تو انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے پاس سچن کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا...
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔ View this post on Instagram...
کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے...
ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے قریبی تعلق کی خبریں، یہ شخصیت کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں زیرِگردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل سجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے وِلا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور...
بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلیگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلیے...
بالی ووڈ کی سینئر و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور مہنگی اور قیمتی گاڑی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک آفس بھی کرائے پر دیا ہوا ہے جہاں سے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ کیلئے پاکستان آسکتے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کے پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے اکٹھے ہوں گے۔آئی سی سی کے مطابق ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ روہت شرما کے پاکستان دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ...
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او...
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے تحت...
نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراونڈ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے تینوں ارکان ہلاک گئے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ محض...
بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے تینوں ارکان ہلاک گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...