بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے، ملاقات میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور اداکار و ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی فلم انڈسٹری اور نیوزی لینڈ کی انڈسٹری کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ذاتی طور پر ان مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ فلمیں ہماری معیشت میں پیسے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور میں اس حوالے سے مزید کچھ دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم مزید کیا کر سکتے ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کے چند ستاروں سے ان کے خیالات جان کر بہت اچھا لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن 16 سے 20 مارچ تک بھارت کے دورے پر تھے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے وزیر

پڑھیں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا اچھا آغاز، نیوزی لینڈ کا پلٹ کر جواب

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 42 تک پہنچا دیا۔

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے، آج کی جیت نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری دلا سکتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان جارحانہ بیٹنگ جاری۔
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا اچھا آغاز، نیوزی لینڈ کا پلٹ کر جواب
  • تیسرا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، دونوں ممالک کے بڑھتے اقتصادی تعاون پر اظہار اطمینان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری و سربراہ ٹاسک فورس سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر اعظم 25 مارچ کو گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے
  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، سرفہرست کون ہے؟