کراچی:

مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔

ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر کیے تھے اور آڈٹ رپورٹ میں بھی اس کی نشاندہی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں؛ آئی سی سی کے سی ای او نے عہدے سے استعفی دے دیا

اس ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی کے کئی اہم عہدیدار مستعفی ہوئے، ان میں ایونٹس ہیڈ کرس ٹیٹلی، جنرل منیجر مارکیٹنگ و کمیونیکیشن کلیئر فرلونگ شامل تھیں، اینٹی کرپشن سربراہ الیکس مارشل بھی ذمہ داری سے الگ ہوگئے تھے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایلرڈائس فوری طور پر عہدے سے ہٹ جائیں گے یا نئے سی ای او کی تقرری تک کام جاری رکھیں گے۔

جے شاہ کا آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہنا تھا کہ بورڈ کی جانب سے میں جیف ایلرڈائس کا بطور چیف ایگزیکٹو لیڈرشپ اور کمنٹنٹ پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، کرکٹ کے عالمی سطح پر فروغ میں ان کی محنت کا اہم کردار ہے، ہم خدمات پر مشکور اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب ’’فیک نیوز‘‘ کے ماہر بھارتی میڈیا نے جیف ایلر ڈائس کا استعفے کا تعلق کھینچ تان کر چیمپیئنز ٹرافی سے جوڑ دیا کہ انھوں نے راولپنڈی اور کراچی اسٹیڈیمز کی تیاری میں تاخیر سے آئی سی سی بورڈ کو آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے استعفا لیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ سے قبل تمام متعلقہ ایونٹس کی بھی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور کے حضوری باغ میں ہوگی جس میں اہم قومی شخصیات، معروف کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں لاہور میں اپ گریڈ شدہ قذافی اسٹیڈیم کی نقاب کشائی 7 فروری کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ دوسری تقریب 11 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت متوقع ہے۔

اس سے قبل ابتدائی طور پر باضابطہ افتتاحی تقریب 16 فروری کو مقرر کی گئی تھی لیکن 2 شریک ٹیموں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔ نتیجتاً کراچی میں کپتانوں کی پریس کانفرنس اور آفیشل فوٹو شوٹ سمیت ٹورنامنٹ سے قبل روایتی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی سی سی اور پی سی بی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے خواہاں تھے لیکن شیڈولنگ تنازعات اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے خدشات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 فروری کو لاہور پہنچے گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کی آمد 19 فروری کو ہو گی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 15 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش گروپ بی: افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا شامل ہیں۔

ایونٹ کا آغاز میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا افتتاحی تقریب افغانستان انگلینڈ بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹرافی ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی کراچی لاہور ملتان نیوزی لینڈ وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا
  • نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر بڑا مجسمہ نصب، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار
  • چیمپیئنز ٹرافی کے حوالےسے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟
  • چیمپیئنز ٹرافی: پہلے 3 میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے
  • آئی سی سی کے سی ای او نے عہدے سے استعفی دے دیا
  • آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے مستعفی
  • بھارتی کپتان روہت شرما اہم میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے