بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا ہے بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو ’عسکریت پسندوں‘ میں گھرے ہوئے ایک ’عسکریت پسند رہنما‘ کے طور پر پیش کرنے کی منظم مہم چلا رہی ہے اور اس میں بھارتی میڈیا بھی ملوث ہے۔

ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کے پیغامات کو دیکھیں! ان کا پیغام ہے کہ 3000 پولیس اہلکار مارے گئے، ان کا پیغام ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس ایک ’عسکریت پسند‘ رہنما ہیں۔

شفیق العالم نے مزید کہا کہ ان کا پیغام یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس ’عسکریت پسند‘ رہنماؤں کے گھیرے میں ہیں۔ شفیق العالم نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی منظم مہم ہے، جس میں بھارتی میڈیا بھی شامل ہے۔

 عوامی لیگ پر انگلی اٹھاتے ہوئے پریس سیکریٹری نے کہا کہ حسینہ (شیخ حسینہ واجد) اشرافیہ جولائی کی عوامی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے ایک نیا بیانیہ تخلیق کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہی ہے تاکہ عالمی برادری کو یہ سمجھایا جا سکے کہ یہ تحریک نہیں بلکہ ایک بڑی سازش ہے۔

سیکریٹری شفیق العالم ’دروہر گرافیٹی۔ گرافیٹی آف ٹریچیری‘ : 2024 کی اجتماعی بغاوت‘  کے عنوان سے شائع ہونے والی بی ایس ایس کے صحافی جی ایم راجیب حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

 کتاب کی رونمائی کی تقریب میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری جنرل روح الکبیر رضوی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کی صدارت بنگلہ دیش جسٹس اینڈ پیس کمیشن (جے پی سی) کے صدر اور روزنامہ کالِر کانتھو کے مدیر شاعر حسن حفیظ نے کی۔ تقریب سے سینیئر صحافی قادر غنی چوہدری، سید ابدال احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 پریس سیکرٹری شفیق عالم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوامی لیگ کی زوال پذیر آمریت، چوروں اور گمشدگیوں کی ماں (شیخ حسینہ واجد) بنگلہ دیش کے بیانیے کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں۔

شفیق العالم نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یونس کی دہائیوں پر محیط زندگی اور ان کی عالمی ساکھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام خدمات کو دستاویزی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

شفیق العالم نے مزید کہا کہ وہ تحقیق کے ذریعے سب کو حقائق سے آگاہ کریں گے اور تمام کیمپس میں سیمینار منعقد کریں گے تاکہ ’زوال پذیر آمر اور اس کے پیروکار‘ واپس نہ آسکیں۔

 سکریٹری شفیق العالم نے 1971 سے 1972 تک کے بنگلہ دیش کے حالات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان لوگوں کا دستاویزات میں  کردار کمزور تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یونس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور ان کا کام تحقیق کے ذریعے 15 سال کی ہولناکیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ہم ہر کیمپ میں سیمینار منعقد کریں گے۔ ہم عوام کے ساتھ ہونے والی ان کی ناانصافیوں کو ہر دیوار پر لکھیں گے تاکہ بنگلہ دیش میں جو آمریت گری تھی وہ واپس نہ آسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بھارت بھارتی میڈیا پروفیسر پریس سیکریٹری جسٹس اینڈ پیس کمیشن چیف ایڈوائزر دستاویزات ڈاکٹر محمد یونس روزنامہ سید ابدال سیمینار شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ قادر غنی کالِر کانتھو گمشدگیوں کی ماں ملوث وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت بھارتی میڈیا پروفیسر پریس سیکریٹری جسٹس اینڈ پیس کمیشن دستاویزات ڈاکٹر محمد یونس سید ابدال شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ گمشدگیوں کی ماں ملوث وی نیوز

پڑھیں:

بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج ریاست جھارکھنڈ میں اقلیتی حقوق فورم کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع گھڑوا میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرامن جلوس نکال کر بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیر متھلیش ٹھاکر بھی مظاہرین کے ساتھ موجود تھے۔مظاہرین نے ماجھیاں موڑ سے ٹائون ہال گرانڈ تک مارچ کیا جہاں ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور تاریخی حقوق سلب کر رہی ہے۔ سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بل واپس نہ لیا گیا تو تحریک ملک گیر شکل اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف وقف املاک کا معاملہ نہیں بلکہ بھارتی حکومت آہستہ آہستہ ہر مذہب کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویز
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎
  • بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
  • بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا