2025-02-06@06:38:49 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«بالی وڈ میں»:
بہت سے اداکاروں نے بالی وڈ میں قسمت آزمائی ہے۔ فواد خان، ماہرہ خان اور بہت سے پاکستانی اداکاروں نے بالی وڈ فلموں میں کام کیا اور اپنے لیے شائقین کے بڑے حلقے تخلیق کیے۔ ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جن کی فلم کو IMDb پر کافی اچھی ریٹنگ حاصل ہے۔ جبکہ یہ خوبصورت اداکار کا بالی وڈ میں ڈیبیو بھی تھا۔ اداکارہ ان دنوں خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ جی ہاں! اداکارہ ماورا حسین اس وقت سرخیوں میں ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستانی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی ہے۔ ان کی شادی ایک خواب سے کم نہیں لگ رہی تھی۔ ماورا نے اپنے خاص دن پر ایک خوبصورت سلور گرے لہنگے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)کروڑوں روپے لینے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلز مین نے مفت میں اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرادی۔ بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کسی بھی پروڈکٹ کی تشہیر کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے (جو کہ پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں) وصول کرتی ہیں۔ تاہم ایک چالاک شخص نے سارہ سے اپنے برانڈ کی مفت پروموشن کروا لی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں سارہ علی خان جم سے باہر...
یکم اور دو فروری کی درمیانی شب لاہور پر دھند کی یلغار ہو گئی، رات ڈھلنے کے ساتھ دھند میں اضافہ ہوتا گیا اور نصف شب کے بعد سڑکوں، گلیوں میں ہر طرف غیر معمولی دبیز دھند کی چار پھیل چکی تھی جو صبح تک برقرار رہی۔ لاہور کے ساتھ پنجاب کے میدانی علاقے بھی آج دو فروری کے ابتدائی چھ گھنٹوں سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ آج صبح دیر تک دھند رہنے کا امکان ہے۔ یکم اور دو فروری کی درمیانی رات اچانک دھند بڑھنے کے نتیجہ میں لاہور ائیر پورٹ پر فلائتس کا شیدول بری طرح متاثر ہوا ہے اور موٹر وے کو بھی تریفک کے لئے بند کر دیا گیا تاہم لاہور ملتان جی ٹی...
مشہور تمل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ریجینا کاسندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے بدلتے رویے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ساؤتھ انڈین اداکاروں کو بالی وڈ میں قبولیت نہیں ملتی تھی، مگر اب بالی وڈ کے پاس ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ریجینا نے انٹرویو میں کہا، "پہلے بالی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان واضح فرق تھا، لیکن اب یہ حدیں ختم ہو رہی ہیں۔" بڑے بجٹ کی پین انڈیا فلموں جیسے "باہوبلی"، "RRR"، "KGF"، اور "کانتارا" نے نہ صرف عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ یَش، این ٹی آر جونیئر، پربھاس جیسے ساؤتھ اداکاروں کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا...
معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی "زہریلی مردانگی" اور "عورتوں کی تذلیل" پر مبنی فلموں پر سخت تنقید کی ہے۔ کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی فلموں کی کامیابی ہمارے معاشرے کی خطرناک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔ اداکارہ پاروَتی کے سوال پر نصیرالدین شاہ نے کہا، "یہ فلمیں معاشرے کی اصل سوچ کو ظاہر کرتی ہیں یا پھر اس کی پوشیدہ خواہشات کی نمائندگی کرتی ہیں، یہ کہنا مشکل ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ فلمیں مردوں کی اندرونی خواہشات کو پورا کرتی ہیں جو عورتوں کو کمتر سمجھتے ہیں۔ یہ بہت خوفناک بات ہے کہ ایسی فلموں کو عام ناظرین کی اتنی بڑی حمایت ملتی ہے، اور...
بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، میشا اور زین، کو فلم انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتے۔ ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ پیشہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آسان اور زیادہ مستحکم کیریئر کا انتخاب کریں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شاہد کپور نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میرے نقش قدم پر چلیں۔ فلم انڈسٹری بہت مشکل اور اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی سے یہ راستہ چنیں تو یہ ان پر منحصر ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان اور خوشگوار پیشہ اپنائیں۔" شاہد کپور نے مزید کہا:"میں...
بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ...
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی دوست و اداکار عمران عباس کیساتھ شادی کی قیاس آرائیوں پر بالآخر لب کشائی کردی۔فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی 49 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل اپنی بہترین اداکاری کے سبب مداحوں کا دل جیتنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔‘ امیشا پٹیل سال 2023 میں سنی دیول کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کے سیکیوئل ’غدر 2’ میں طویل عرصے کے بعد فلمی پردے پر جلوہ گر ہوئیں اور خوب تعریفیں اپنے نام لیں جبکہ انکی بہترین فلموں میں غدر، ہم کو تم سے پیار ہے، ضمیر، غدر ٹو، اوم شانتی اوم شامل ہیں۔ اداکاری کے علاوہ امیشا اپنی لوو لائف کے سبب بھی کافی موضوع بحث...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔ جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے،...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترقیاتی منصوبوںکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے بھر میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت462 پروجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی، جن میں سے455 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا25 فیصد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب کے روڈ ز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ او رافتتاح کریں گی، وزیراعلیٰ نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔روڈ بحالی پروگرام کے تحت...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ڈی ایس پی حالی روڈ غلام مجتبیٰ شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر غلام حیدر شاہانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبد الرزاق پٹھان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالرزاق پٹھان تھانہ حالی روڈ کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم عبد الرزاق پٹھان نے 16 اپریل 2022 کے روز اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کاشف یوسفزئی اور اس کے بھائیوں پر فائرنگ کی جس میں کاشف کا بھائی عماد موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خبر رساں ایجنسیوں پی ٹی آئی اور اے این آئی کی رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو علی الصبح تقریباﹰ تین بجے ایک درانداز ممبئی میں سیف علی خان کے گھر میں گھس گیا، جب وہ سو رہے تھے۔ ان کے ملازم نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی، جس سے دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران جب سیف علی خان بیچ بچاؤ کرنے آئے تو درانداز نے ان پر حملہ کردیا۔ اداکار پر چاقو سے چھ وار کرنے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا نام اور سوشل میڈیا کی نئی بحث مقامی باندرہ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں۔مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) میں جمع کروادی ہے۔آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ 2017ء سے 2019ء میں تعمیر کی گئی تھی، جس کا افتتاح اُس وقت کے وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پروجیکٹ کیلئے غیر رجسٹرڈ فرم سے اسٹیل خریدا گیا، جس سے 13 کروڑ سے زائد ٹیکس کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں یہ...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو اسکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ مشہور ہونے کے...