2025-01-29@03:06:13 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«اے ایف پی»:
سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز خریدیں، جن کی شناخت ہینڈ سیٹ پر واضح طور پر نظر آنے والے اسٹیمپ (پی ٹی اے منظور شدہ) سے کی جاسکتی ہے، تاکہ پاکستان کے موبائل ایکو سسٹم کے اندر نیٹ ورک کی مطابقت اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی ٹی اے...
غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روک تھام کے لیے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے آزاد جموں و کشمیر میں لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے مظفرآباد میں لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ آزادکشمیر کے 3 اضلاع جہلم ویلی، حویلی اور نیلم میں شروع کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور بیسک ایجوکیشن ریفارم اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیے گئے اس منصوبے کا مقصد آبادیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ...
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر حکمِ امتناع دینے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے...
زاہداقبال رانا :گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے سپین کشتی حادثے کے 3 مقدمات درج کرلئے، گوجرانوالہ سرکل میں 1 اور ایف آئی اے گجرات سرکل میں 2 مقدمات درج کئے گئے،جاں بحق علی رضا اور ابو بکر کامقدمہ ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گوجرنوالہ ایف آئی اے نے سپین کشتی حادثے کے ابتدائی طور پر 3 مقدمات درج کر دیے ہیں، ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ میں شبنم بی بی کی مدعیت میں انسانی اسمگلروں اصغر سندھی اور اسامہ عرف رانا عثمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول جاں بحق علی رضا اور ابو بکر کا مقدمہ ایف آئی اے گجرات...
سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او اورا عوان ایسوسی ایٹس کو لیز پر دیئے گئے پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کردی ،لیز کی منسوخی کے بعد پیٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ سی ڈی اے نے حاصل کر لیا،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی قیادت میں ٹیم نے پٹرول پمپ کا قبضہ حاصل کیا پی ایس او اور اعوان ایسوسی ایٹس 48کروڑ روپے سے زائد کی نادہندگان تھیں،مذکورہ پیٹرول پمپ کی مبینہ لیز 2005میں اختیارات سے تجاوز کرکے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے دی،اس پیٹرول پمپ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ دورانِ سماعت درخواست گزار خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف درج...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 31اکتوبرکو دوبارہ بولی ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین کمیٹی فاروق ستار کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران انہوںنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) چھوٹ کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور پی آئی اے کے واجبات ہولڈنگ کمپنی (پی آئی اے سی ایل) کو منتقل کیے گئے ہیں۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 11 میں سے دو نکات پر بولی دہندگان سے...