Nawaiwaqt:
2025-04-15@06:41:27 GMT

پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجکاری کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جولائی سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اب نجکاری کے عمل کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 4 ماہ میں ہدف مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا  ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی ایف سی سر براہ نے وزیرخزانہ اورنگزیب سے بھی ملاقات کی جس میں مختار ڈیوپ نے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان کی طرف سے اصلاحات کو تسلیم کرتی ہے، نجی شعبے نے وزیرخزانہ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے کی نجکاری

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔

لندن پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما احسن ڈار، راشد ہاشمی اور خرم بٹ نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہفتے کے روز لندن میں اپنے طبی معائنے کروائیں گے جبکہ اتوار کے روز نجی ملاقاتیں طے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بیلا روسی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ

وزیراعظم واپسی سے قبل ایونفیلڈ میں میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل دورے کے اختتام پر بیلاروس کے شہر منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

London Shahbaz Sharif دورہ شہباز شریف لندن

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • نواز شریف کی ہدایت کے باوجود  حمزہ شہباز پارٹی امور میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہے؟
  • سپریم کورٹ کی 9مئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجیں گے؛ وزیراعظم
  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے