City 42:
2025-01-18@09:59:40 GMT

ایف آئی اے نے سپین کشتی حادثے کے 3 مقدمات درج کرلئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

زاہداقبال رانا :گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے سپین کشتی حادثے کے 3 مقدمات درج کرلئے، گوجرانوالہ سرکل میں 1 اور ایف آئی اے گجرات سرکل میں 2 مقدمات درج کئے گئے،جاں بحق علی رضا اور ابو بکر کامقدمہ ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق گوجرنوالہ ایف آئی اے نے سپین کشتی حادثے کے ابتدائی طور پر 3 مقدمات درج کر دیے ہیں، ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ میں شبنم بی بی کی مدعیت میں انسانی اسمگلروں اصغر سندھی اور اسامہ عرف رانا عثمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

جاں بحق علی رضا اور ابو بکر کا مقدمہ ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج کیا گیا ہے، جابحق دونوں افراد کا مقدمہ گجرات کے انسانی اسمگلر فہدی گجرکےخلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمات میں نامزد کیے گئے ملزمان نے غیر قانونی طور پر شہریوں کو موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے سپین بھجوانے کی کوشش کی، کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہونے پر علی رضا اور ابو بکر جاں بحق ہوگئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالقادر قمرکا کہنا تھا کہ سپین کشتی حادثے میں عرفان اور ارسلان کو زندہ بچا لیا گیا تھا، جابحق اور زندہ بچ جانے والے افراد کے الگ الگ مقدمات انسانی اسمگلروں کے خلاف درج کر لیے گئے ہیں، نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئےایف آئی اے کی ٹیمیں کریک ڈاؤن کر رہی ہیں۔

جہلم  کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سپین کشتی حادثے درج کیا گیا مقدمات درج ایف آئی اے سرکل میں

پڑھیں:

موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا

گجرانوالہ:

ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔

یاد رہے  کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم مراکش بھیجی گئی ہے جو تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی۔ ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افراد سے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
  • مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون سمگلر کی شناخت ہو گئی 
  • کشتی حادثہ ،تحقیقاتی مراکش روانہ ، تین سے چار روز قیام کرے گی
  • مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون اسمگلر کی شناخت ہوگئی
  • اسپین میں ایک اور کشتی حادثہ، 44پاکستانیوں سمیت 50 جاں بحق
  • کشتی حادثے میں جاں بحق 5 افراد کا تعلق گجرات کے ایک ہی گاؤں سے تھا
  • سپین کشتی حادثہ ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
  • سپین: تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک