اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 31اکتوبرکو دوبارہ بولی ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین کمیٹی فاروق ستار کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران انہوںنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) چھوٹ کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور پی آئی اے کے واجبات ہولڈنگ کمپنی (پی آئی اے سی ایل) کو منتقل کیے گئے ہیں۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 11 میں سے دو نکات پر بولی دہندگان سے اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ ایک بولی دہندہ نے پی آئی اے کے انتظامی امور چلانے کی حامی بھری تھی، جنہوں نے کہا کہ ملازمین کو نوکری سے نکال دیں،یہ فیصلہ کرنا حکومت کے لیے مشکل تھا۔ تین بولی دہندگان نے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ پی آئی اے کے واجبات کے حوالے سے بھی بولی دہندگان نے اعتراض اٹھایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’پی آئی اے کی بکس پر واجبات زیادہ تھے اور اثاثوں کی مالیت کم تھی۔ بولی دہندگان نے 45 ارب روپے کے اضافی واجبات سے پی آئی اے کی نجکاری میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کی وجہ سے بولی دہندگان کا مطالبہ نہیں مانا۔سیکرٹری نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بولی دہندگان کے مطالبات پر بات ہوئی اور انہوں نے حکومت کی درخواست پر بولی دہندگان کے دونوں مطالبات مان لیے۔ آئی ایم ایف کی اجازت کے بعد حکومت نے دوبارہ اظہارِ دلچسپی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی کے رکن خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ نجکاری میں صرف ایک ہی بولی دہندہ کیوں رہ جاتا ہے؟ کیا حکومت نجکاری میں سنجیدہ ہے یا یہ سب صرف دکھاوے کے طور پر ہو رہا ہے؟ پی آئی اے میں جگ ہنسائی کے بعد اب ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) کے لیے بھی ایک بولی دہندہ ہے۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے جواب دیا کہ ’ایچ بی ایف سی کی نجکاری میں شرکت کے لیے شرائط سخت تھیں۔ آخر تک دو بولی دہندگان رہ گئے تھے، جن میں سے ایک سٹیٹ بینک کی شرائط پوری نہ کر سکا۔‘دوسری جانب کمیٹی کی رکن سحر کامران نے کہا کہ ’پی آئی اے کی نجکاری پر کتنے اخراجات آئے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟‘ خواجہ شیراز نے کہا کہ ’نجکاری کے طریقہ? کار میں کوئی خامی ہے، اس لیے نجکاری نہیں ہو پا رہی۔‘چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ’پی آئی اے کے مالیاتی مشیر کی کارکردگی کیسی رہی، یہ دیکھنا بھی ضروری ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری میں کتنا خرچ ہوا؟‘ جس پر سیکرٹری نے جواب دیا کہ وہ یہ ابھی نہیں بتا سکتے، حتیٰ کہ وزیرِاعظم نے بھی یہ تفصیلات سننے سے منع کر دیا تھا۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ وہ بعد میں تمام معلومات فراہم کر دیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکرٹری نجکاری کمیشن ا ئی ایم ایف نجکاری میں نے کہا کہ

پڑھیں:

ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا. عمر ایوب

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے. عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں.

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹیو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا. وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگرمیرے ذہن میں کوئی شبہ ہوتاتومذاکراتی کمیٹی کا حصہ کبھی نہ بنتا،میرا ایمان بہت مضبوط ہے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جوکچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کے ذریعے سب کے سامنے ہوگا،میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی،اسکے بعد دیگر جماعتوں کے ہمراہ بھی ملے، ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے.

مذاکرات سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے آج مذاکرات ہوں گے ہم آج اپنا تحریری موقف حکومت کو دیں گے، اب آگے حکومت کا ردعمل دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی دکھاتی ہے. اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے حکومت کو مذاکرات کے نتائج نکالنے کا موقع دیا ہے، اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے کیا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے حوالے سے ہمارا موقف وہی ہے، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم مذاکرات کر رہے ہیں.

ادھرپی ٹی آئی راہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوٹوک ہدایت دی ہیں اور کہا ہے کہ اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر آئندہ بیٹھک نہیں ہوگی اگر آج ہمارے دو مطالبات نہ مانے گئے تو پھر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج حکومت نے معاملے کو آگے بڑھایا تو مذاکرات آگے چلیں گے اگر حکومت نے معاملات درست نہ کیے تو یہ آخری بیٹھک ہے.

اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج تمام مطالبات تحریری طور پر دے دیں گے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تمام تحریری مطالبات حکومت کو دیں گے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت رضا مند نہیں ہوتی تو آئندہ سیشن نہیں ہوگا کمیشن اور اسیران کی رہائی دو مطالبات ہیں. تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرلسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت چاہے تو کل کرسکتی ہے قانون کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی حکومت کے اختیار میں ہے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم این آر او نہیں مانگ رہے، حق مانگ رہے ہیں دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر 31 جنوری سے پہلے اپنا جواب دے دے گی.

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات کا تیسرادور، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
  • عمران سے ڈیل ہوگی نہ این آر او ملے گا، عطاتارڑ
  • حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، قیدیوں کے نام کمیشن کو دیں گے:حامد رضا
  • حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، قیدیوں کے نام کمیشن کو دیں گے، حامد رضا
  • پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے پیپرا اور نادرا کے درمیان معاہدہ
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا. عمر ایوب
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
  • فیصل آباد ،پریم یونین کا نجکاری کیخلاف تحریک چلانے کااعلان
  • کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی، شیخ وقاص اکرم