Daily Sub News:
2025-04-13@19:22:44 GMT

سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی

‍‍‍‍‍‍

سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او اورا عوان ایسوسی ایٹس کو لیز پر دیئے گئے پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کردی ،لیز کی منسوخی کے بعد پیٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ سی ڈی اے نے حاصل کر لیا،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی قیادت میں ٹیم نے پٹرول پمپ کا قبضہ حاصل کیا

پی ایس او اور اعوان ایسوسی ایٹس 48کروڑ روپے سے زائد کی نادہندگان تھیں،مذکورہ پیٹرول پمپ کی مبینہ لیز 2005میں اختیارات سے تجاوز کرکے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے دی،اس پیٹرول پمپ پر معاہدے کے برعکس متعدد تجاوزات بھی قائم تھیں۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی نوٹسز جاری کر رکھے تھے۔بقایاجات کی ادائیگی کیلئے بھی متعدد نوٹسسز جاری کئے گئے ،مزکورہ کمپنیوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ،اسی طرح تجاوزات اور پیٹرول پمپ سائٹ پر دیگر کاروبار بھی ختم نہ کئے گئے

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کرکے سی ڈی اے نے قبضہ حاصل کرلیا،پیٹرول پمپ سائٹ کی الاٹمنٹ شفاف بڈنگ کے تحت کرنے کا فیصلہ، اس ضمن میں اشتہار اخبارات میں شائع کئے جائیں گے، بڈنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈی جی ایڈمن کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مذکورہ پیٹرول پمپ سائٹ سے متعلق کیس عرصہ دراز سے عدالتوں میں التوا تھا،موثر پیروی کرکے تمام کیسز کو ختم کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پمپ کی لیز منسوخ کر پیٹرول پمپ سائٹ سی ڈی اے نے پی ایس او

پڑھیں:

لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔

خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وقف قانون میں 44 خامیاں ہیں حکومت کی منشا وقف املاک پر قبضہ کرنا ہے، مولانا فیصل ولی رحمانی
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • ٹرمپ کا اصل ہدف کمزور قوموں کے معدنی ذخائر پہ قبضہ ہے، علامہ جواد نقوی
  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • جج کے خواہشمند ہزاروں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • گرین بانڈز کے ذریعے فنڈنگ حاصل کرنے کا حکومتی فیصلہ : آئی ایم ایف کے اہداف کی تکمیل کیلئے اہم قدم
  • ورلڈ بینک پاکستان کے پاور سیکٹر کیساتھ جامع منصوبہ بندی چاہتا ہے، ڈائریکٹر ورلڈ بینک برائے انفرااسٹرکچر