2025-03-12@14:41:07 GMT
تلاش کی گنتی: 33
«ایک طویل»:
اسلام آ باد:چین اور پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب ، تربیت اور چین کے خلائی اسٹیشن مشن میں ان کی شرکت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک تجز یے میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستانی خلابازوں کو چین میں منظم طریقے سے تربیت دی جائے گی اور آئندہ چند سالوں میں قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن میں داخل کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے کسی دوسرے ملک کے خلابازوں کا انتخاب اور تربیت کی ہے جو چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ عمل چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو وسیع...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ، تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کےحوالے سے ہم سے 10 نکاتی ایجنڈا شیئر کیا، ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے، ہم نے چیف جسٹس کو کہا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ حزب اختلاف کے 5 رکنی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ساتھ...
بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے دیوگن اور کاجول کی مختلف پوسٹس دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کاجول نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں۔ Happy Valentine’s Day to myself…I Love You! ????#selflove #the #greatest #love #of #all pic.twitter.com/BBLdk8CrkY — Kajol (@itsKajolD) February 14, 2025 دوسری جانب بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو ‘ہیپی فیملیٹائنز ڈے’ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔” سلمان خان کی جانب سے ‘فیملیٹائنز’ کی اصطلاح کا استعمال ویلنٹائن ڈے کی روایتی محبت کے جشن کے لیے ایک منفرد انداز ہے۔ اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کی اوربہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔ پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’...
نیو دہلی: ’’محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے‘‘ اس کہاوت کو بھارتی خاتون نے حقیقت میں بدل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گڑ گاؤں کی رہائشی 24 سالہ آیوشی راوت نے ویلنٹائن ڈے پر کیش آن ڈیلیوری کے ذریعہ 100 پیزا آرڈر کرکے اپنے سابق بوائے فرینڈ یش سنگھوی کے گھر بھجوادیے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ڈلیوری ایگزیکٹو کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ 100 پیزا کے ڈبے ایک گھر کے دروازے پر رکھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے خاتون کے عمل کی مذمت کی وہیں کچھ لوگ اسے مارکیٹنگ کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ بات سمجھ میں نہیں...
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ ویلنٹائن سے متعلق ایک سوال کا انتہائی مزاحیہ اور غیر متوقع جواب دے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ایک صحافی سلمان خان سے پوچھتا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کےلیے کیا خاص منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ سلمان خان نے اس سوال کا انتہائی مزاحیہ اور بے تکلفانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا بھائی؟ یا کیا میرا ہی لینا دینا ہے ویلنٹائن ڈے سے؟‘‘ یہ جواب سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنس پڑے۔ A post common by being_amer_salmaniac_hyd (@being_amer_salmaniac_hyd) سلمان خان نے مزید کہا کہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو 'ہیپی فیملیٹائنز ڈے' کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔" سلمان خان کی جانب سے 'فیملیٹائنز' کی اصطلاح کا استعمال ویلنٹائن ڈے کی روایتی محبت کے جشن کے لیے ایک منفرد انداز ہے۔ اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کی اوربہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔ پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اپنی آنے والی فلم 'سکندر' میں...
ویلنٹائن ڈے محبت کے اظہار سے منسوب ہے لیکن امریکا میں چڑیا گھروں اور پرندوں کی پرورش کرنے والے اداروں نے اسے بے وفا محبوب کی یاد سے جوڑ کر عطیات جمع کرنے کے لیے انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کچھ یوں ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اگر کسی کو اپنی سابق محبت کی یاد ستاتی ہو تو وہ چڑیا گھر کو ایک مقررہ رقم عطیہ کرکے چوہوں اور کاکروچوں کو اپنے سابق محبوب یا محبوبہ کا نام دے سکتے ہیں جنہیں بعد میں بڑے جانوروں کو کھلا دیا جائے گا۔ امریکا میں یہ آئیڈیا...
ویلنٹائن ڈے اکثر جوڑوں کے لیے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر آپ سنگل ہیں تو یہ بہترین موقع ہے کہ آپ اپنے لیے ایک مزیدار فلم نائٹ کا انتظام کریں، چاہے آپ مزاحیہ فلمیں دیکھنا چاہیں، متاثر کن کہانیاں پسند کرتے ہوں یا بس ایک زبردست مووی نائٹ چاہتے ہوں، یہ 10 بہترین فلمیں آپ کے دن کو خاص بنا سکتی ہیں۔ 1. Eat Pray Love (2010) یہ فلم خود کو دریافت کرنے، سفر اور زندگی کو نئے سرے سے جینے کی کہانی ہے۔ جولیا رابرٹس کی شاندار اداکاری کے ساتھ، یہ فلم آپ کو سکھائے گی کہ خوشی کسی اور کے ساتھ نہیں، بلکہ خود کے ساتھ جینا سیکھنے میں ہے۔ 2. Legally Blonde (2001)...
پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، لیکن اس بار کسی نئے گانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ویلنٹائن ڈے پر کی گئی ایک مزاحیہ پوسٹ کے باعث ایسا ہوا ہے۔ عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک سڑک کے کنارے افسردہ بیٹھے نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے سامنے ایک گھر شادی کی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔ ویڈیو کے اوپر لکھا تھا: "وہ کہتی تھی میں اکیلے مر جاؤں گی، کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔" یہ الفاظ سن کر مداحوں کو ایک ہی وقت میں ہنسی اور ماضی کی یادوں کا جھٹکا لگا۔ ویڈیو میں پس منظر میں...
ایک باصلاحیت جاپانی کتے نے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر انسانوں کی ٹانگوں کے نیچے سے گزرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ جاپان کی معروف کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کے اسپینیئل نسل کے کتے کوڈا نے ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے، کوڈا نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس شاندار ریکارڈ میں 40 افراد نے اپنی ٹانگیں پھیلا کر ایک انسانی سرنگ بنائی، جس سے گزر کر کوڈا نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل 2017 میں جاپانی کتے ڈائی چُن نے 33 افراد کی سرنگ عبور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ پیشہ ور کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کا...
ویلز میں 2,573 ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر موجود ہیں، جن میں سے 360 کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔ نومبر میں پیش آنے والے کُمٹیلیری حادثے کے بعد جس میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے نتیجے میں تقریباً 40 گھروں کو خالی کرانا پڑا حادثہ نومبر میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا، جب اسٹورم برٹ کے باعث مٹی اور ملبے کا یہ ڈھیر کھسک گیا تھا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ایک اور ایبرفین سانحہ رونما ہو سکتا ہے، جس کا خمیازہ معصوم عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ جنوبی ویلز میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیروں کے قریب بسنے...
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کیوی اسپنر مائیکل بریسویل کے خلاف مشکلات برقرار ہیں۔ لاہور میں جاری سہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریسویل نے بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ساتویں بار آؤٹ کر دیا۔ بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل مائیکل بریسویل بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ فارمیٹ میں ایک، ایک جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں چار بار شکار بنا چکے ہیں۔
مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر نے کہا کہ اس بل کو پوری مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے اور اسکا نفاذ اس ملک کو 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں لے جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل اپنی موجودہ شکل میں سماجی عدم استحکام کا باعث بنے گا کیونکہ اسے مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس بل کو پوری مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے اور اس کا نفاذ اس ملک کو 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے۔ عام طور پر 2 افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ مزید پڑھیں: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں...
تصویر سوشل میڈیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کوئٹہ سے محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئیرز قریباً 4 سال بعد کرکٹ کے میدان میں اپنی شدت سے منتظر واپسی کر رہے ہیں۔ سابق لیجنڈ نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں گیم چینجرز ساؤتھ افریقہ چیمپیئنز کی قیادت کریں گے۔ ڈبلیو سی ایل، ایک پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ کرکٹ لیجنڈز شامل ہوتے ہیں، اور یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے کچھ عظیم ترین ستاروں کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈی ویلئیرز کی واپسی نے کرکٹنگ کمیونٹی میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے اور مداحوں کو ورسٹائل اور بے خوف بلے باز کو دوبارہ ایکشن میں...
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، سوست بارڈر ٹریڈ سے منسلک چھوٹے تاجروں کا معاشی استحصال، آن لائن لیزز کے ذریعے معدنی ذخائر کی بندر بانٹ اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف اتحاد چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ...
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 200 فلسطینی شہری رہا کردیئے، ان میں ایک شہری رائد السعدی نامی 36 سال کی طویل ترین قید کے بعد رہا ہوئے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں 4 خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا۔ بعد ازاں اسرائیل نے معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدی رہا کر دیے جن میں سے 114 فلسطینی قیدی مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 70 فلسطینی قیدی مصر اور 16 فلسطینی قیدی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچ گئے۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں رائد السعدی بھی شامل ہیں جو 36 سال کے طویل عرصے سے اسرائیلی قید میں...
لاہور: فرانس میں راجر تھیبرویل نامی ایک مخیر 91 سال کی عمر میں چل بسا۔ وہ صرف اِس لیے دوردراز واقع ایک گاؤں کو 1 کروڑ یورو (تین ارب روپے) دے گیا کہ اْس کا نام مرحوم کے نام کے آخری لفظ سے مماثل تھا۔ گویا یہ اہل تھیبرویل (Thiberville) کی خوش قسمتی ہے کہ راجر کے نام کا آخری لفط اْن سے آ ٹکرایا. گاؤں کی آبادی 1773نفوس ہے اور وہ بھاری رقم پا کر حیران پریشان ہو گئے جو مقامی سالانہ بجٹ سے پانچ گنا زیادہ ہے. اس پْرکشش تحفے سے گاؤں کی انتظامیہ اسکول واسپتال کی مرمت کرانے کے علاوہ نئی سڑکیں اور باغات تعمیر کرائے گی۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)’پین امریکن ہائی وے‘ دنیا کی سب سے طویل شاہراہ ہے، یہ ایک اہم سڑکوں کے جال کا حصہ ہے جو امریکہ کے شمالی حصے سے لے کر جنوبی امریکہ کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس ہائی وے کا آغاز امریکہ کی ریاست ایلاسکا کے پرڈو بی سے ہوتا ہے اور یہ 30 ہزارکلومیٹر تک پھیل کر جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک سے گزرتا ہے۔ پین امریکن ہائی وے کی جغرافیائی اہمیت پین امریکن ہائی وے، متعدد ممالک سے گزرتی ہے، جن میں امریکہ، کینیڈا، میکسیکو، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، نکاراگوا، کوسٹا ریکا، پاناما، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، چلی اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ یہ ہائی وے مختلف اقلیمی زونز سے گزرتی ہے، جس میں گھنے جنگلات،...
چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے حوالے سے پرامید ہوں،صدر ورلڈ اکنامک فورم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز جنیوا (شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے صدر بورج برینڈے نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے لئے پرامید ہوں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سوموار کو شروع ہونے والے ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل انہوں نے تسلیم کیا کہ چین کی معیشت کو کچھ قلیل مدتی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی حکومت نے مقامی کھپت کو تحریک دینے کے لیے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس نے...
نادرا کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، اور میرپورخاص میں بائیکر سروس کا آغاز یقینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائے گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وقت کی قلت یا جسمانی معذوری کی وجہ سے مشکل میں ہوتے ہیں۔ سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کے اجرا اور تجدید جیسے اہم امور گھر بیٹھے انجام دینا ممکن ہوگا، جو ایک اچھا اور بہتر عمل ہے تاہم اس میں جو اضافی ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس اقدام کے ساتھ ہی نادرا کے موجودہ مسائل نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ میگا سینٹرز اور دیگر دفاتر میں...
ایک آسٹریلوی غوطہ خور نے ایک ہی سانس کے ساتھ پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 35 سالہ خاتون نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ، 2 انچ چہل قدمی کی۔ 35 سالہ ایمبر بورکی جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے فری ڈائیونگ کر رہی ہیں، نے پول کے اندر اور باہر کئی ہفتوں کی ٹریننگ کی تا کہ اپنا ذاتی 334 فٹ، 7 انچ کے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ 357 فٹ، 7 انچ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑسکیں۔ خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ اپنی کامیابی کے احساس کے لیے کرنا چاہتی تھی کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ...

صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے،پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے...
تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا ایف بی آر کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتاہے کہ اگرکوئی اچھا کام ہوبھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ساڑھے چارسال بعد آخر پی آئی اے نے یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے جو بلاشبہ ایک مثبت پیشرفت ہے، غلام سرورخان آج کل جہاں بھی ہیں ان سے پوچھنا چاہیے کہ آخر آپ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی...