افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سرویلنس ختم کرنا ایف بی آر کی نااہلی، شہباز رانا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا ایف بی آر کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتاہے کہ اگرکوئی اچھا کام ہوبھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ساڑھے چارسال بعد آخر پی آئی اے نے یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے جو بلاشبہ ایک مثبت پیشرفت ہے، غلام سرورخان آج کل جہاں بھی ہیں ان سے پوچھنا چاہیے کہ آخر آپ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی ایسا بیان دینے کی جس سے ایئر لائن کا ستیا ناس ہوگیا، اب اس مثبت پیشرفت کا پازیٹو امپیکٹ پی آئی اے کی نجکاری پر بھی یقیناً آئے گا۔
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہاکہ چونکہ افغانستان کو کوئی سمندرنہیں لگتا، اس لیے وہ دنیاکے ساتھ جوتجارت کرتاہے وہ پاکستان کے راستے سے کی جاتی ہے لیکن افغان ٹرانزٹ ٹرید کاغلط استعمال ہونے کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں کہ پاکستان میں بیشتر اسمگلنگ اسی روٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔
اس پر قابو پانے کیلیے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز کو 800 ملین روپے کی اسٹرکچرڈ گارنٹڈ ٹریڈ فنانس سہولت فراہم
اسلام آباد: انفرا ضامن پاکستان (آئی زیڈ پی) اور حبیب میٹرو نے جعفر بزنس سسٹمز کے لئے 800 ملین روپے کی ٹریڈ فنانس سہولت کے بدلے 600 ملین روپے کی پہلی قلیل مدتی ضمانت کامیابی کے ساتھ جاری کر دی ہے۔ یہ تاریخ ساز اشتراک جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس)، ایک مستند ٹیکنالوجی اور کاروباری حل فراہم کرنے والا ادارہ، کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفراسٹرکچر سلوشنز میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ ضمانتی ڈھانچہ جعفر بزنس سسٹمز کے کاروباری آپریشنز میں تیزی لائے گااور ضروری آئی ٹی انفراسٹرکچر کی درآمد کے لئے تجارتی فنانس میں سہولیات کی محدود دستیابی کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ یہ سہولت جے بی ایس کو اپنے صارفین بالخصوص بینکوں اور بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فوری آئی ٹی آلات، انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی اور پاکستان کی اقتصادی اور ڈیجیٹل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ٹریڈ فنانس کے لئے انفرا ضامن کی طرف سے پہلی بار پاکستانی روپے میں قلیل مدتی گارنٹی کی حیثیت سے یہ ٹرانزیکشن نجی شعبے میں کریڈٹ کے حصول کی اہلیت قائم رکھنے سے متعلق ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ درآمدی ایل سی سے وابستہ کریڈٹ کے خطرات کو کم کرکے یہ ضمانت کافی ترقی اور معاشی فائدے فراہم کرتی ہے اور جے بی ایس اپنے صارفین کی تعداد کو بڑھانے اور ملکی سطح پر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لئے متعدد مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ توقع ہے کہ ان اشتراک کی بدولت اگلے دو سالوں میں 80 سے 90 ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے، ان ملازمتوں میں 20 فیصد حصہ خواتین کے لئے مختص ہے، جبکہ مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے انٹرنیٹ بینکنگ اور ڈیجیٹل والٹز کے لئے تعاون میں بھی اضافہ ہوگا۔
انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان نے کہا، یہ ٹرانزیکشن نجی شعبے کے قرضوں کی توسیع کی اہم مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق انفرا ضامن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ہمیں جعفر بزنس سسٹمز اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے جس سے ٹریڈ فنانس، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں مدد مل سکے گی۔
جعفر بزنس سسٹمز کے سی ای او وقار الاسلام نے کہا، ہمیں اس معاہدے پر نہایت خوشی ہے۔ جے بی ایس مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تیزرفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔ اس کے پاس 2030 کے لئے ایک جرات مندانہ وژن ہے اور انفرا ضامن اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت داری اس وژن کو بھرپور انداز سے سے آگے بڑھانے کے لئے اہم کردار اداکرے گی۔
حبیب میٹرو کے صدر اور سی ای او خرم شہزاد خان نے کہا، ہم جعفر بزنس سسٹمز کو تجارتی فنانس کی ضمانتی سہولت فراہم کرنے کے لئے انفرا ضامن پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ یہ اشتراک پاکستان میں بالخصوص ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کے شعبوں میں کاروبار کی ترقی میں معاونت کرنے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جے بی ایس جیسی کمپنیوں کو فعال بنا کر ہمارا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
یہ ٹرانزایکشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف بالخصوص صنفی مساوات کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کی حمایت کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں توسیع سے متعلق پاکستان کے عزم سے مطابقت رکھتی ہے۔