ویلنٹائن ڈے پر اکیلے ہیں؟ یہ 10 فلمیں آپ کی بہترین ساتھی بن سکتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ویلنٹائن ڈے اکثر جوڑوں کے لیے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر آپ سنگل ہیں تو یہ بہترین موقع ہے کہ آپ اپنے لیے ایک مزیدار فلم نائٹ کا انتظام کریں، چاہے آپ مزاحیہ فلمیں دیکھنا چاہیں، متاثر کن کہانیاں پسند کرتے ہوں یا بس ایک زبردست مووی نائٹ چاہتے ہوں، یہ 10 بہترین فلمیں آپ کے دن کو خاص بنا سکتی ہیں۔
1. Eat Pray Love (2010)
یہ فلم خود کو دریافت کرنے، سفر اور زندگی کو نئے سرے سے جینے کی کہانی ہے۔ جولیا رابرٹس کی شاندار اداکاری کے ساتھ، یہ فلم آپ کو سکھائے گی کہ خوشی کسی اور کے ساتھ نہیں، بلکہ خود کے ساتھ جینا سیکھنے میں ہے۔
2.
Legally Blonde (2001)
اگر آپ کو کوئی موٹیویشن چاہیے تو ایل ووڈز کی کہانی ضرور دیکھیں۔ یہ فلم ثابت کرتی ہے کہ ایک خاتون اپنی محنت اور خود اعتمادی سے سب کچھ حاصل کر سکتی ہے، چاہے دنیا کچھ بھی کہے۔
3. 500 Days of Summer (2009)
یہ فلم ان لوگوں کے لیے ہے جو محبت اور بریک اپ کے پیچیدہ جذبات کو بہتر طریقے سے سمجھنا چاہتے ہیں۔ اس میں حقیقی زندگی کے رشتوں کی جھلک ہے جو آپ کو ایک حقیقی سبق سکھائے گی۔
4. The Proposal (2009)
اگر آپ ہنسی مذاق کے موڈ میں ہیں تو یہ رومینٹک کامیڈی بہترین رہے گی۔ سینڈرا بلک اور ریان رینالڈز کی جوڑی شاندار ہے، اور فلم کے مزاحیہ لمحات آپ کو بور نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
https://www.express.pk/story/2741886/list-of-the-five-most-watched-netflix-movies-2741886/5. The Devil Wears Prada (2006)
یہ فلم خاص طور پر کیریئر اور خود مختاری پر مبنی ہے۔ اگر آپ محبت کے بجائے کامیابی اور خوابوں کی تکمیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں تو یہ مووی آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
6. Bridget Jones’s Diary (2001)
یہ فلم اکیلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، جو زندگی، کیریئر اور رومانس کے نشیب و فراز کو زبردست انداز میں پیش کرتی ہے۔
7. The Secret Life of Walter Mitty (2013)
اگر آپ سفر اور خود کو دریافت کرنا پسند کرتے ہیں، تو بین اسٹیلر کی یہ فلم آپ کے لیے ہے۔ یہ آپ کو سکھائے گی کہ زندگی میں رسک لینا کیوں ضروری ہے۔
8. Notting Hill (1999)
یہ فلم خوابوں اور حقیقت کے امتزاج کی ایک خوبصورت کہانی ہے، جس میں جولیا رابرٹس اور ہیو گرانٹ کی اداکاری نے دل جیت لیے۔ اگر آپ رومینٹک فلمیں پسند کرتے ہیں تو یہ ایک کلاسک ہے۔
9. Forgetting Sarah Marshall (2008)
یہ فلم بریک اپ کے بعد نئی زندگی کی شروعات کے بارے میں ہے، اور اگر آپ کو ویلنٹائن کے دن پرانی یادیں ستا رہی ہیں، تو یہ فلم دیکھ کر آپ کا موڈ بہتر ہو جائے گا۔
10. Crazy, Stupid, Love (2011)
یہ فلم محبت، ہنسی مذاق اور زندگی کے سبق سے بھرپور ہے۔ ریان گوسلنگ، ایما اسٹون اور اسٹیو کیرل کی موجودگی اسے مزید دلکش بناتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیں تو یہ کے لیے یہ فلم اگر آپ
پڑھیں:
کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی: دونوں کو کتنا مالی نقصان ہوا؟ ساتھی اداکار نے حقیقت بتادی
بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سنیل گروور اپنے مشہور کردار ’گتھی‘ اور ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ کے باعث بے حد مقبول ہوئے، لیکن 2018 میں ایک جھگڑے کے بعد انہوں نے کپل کا شو چھوڑ دیا۔
یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب کپل اور سنیل آسٹریلیا سے واپس آرہے تھے اور دورانِ پرواز ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد سنیل گروور نے شو کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ تاہم، 6 سال بعد دونوں نیٹ فلکس کے "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔
کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سنیل کے جانے کے بعد کپل کے شو کی مقبولیت میں کمی آئی، جس سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم، شو کے ایک اہم رکن راجیو ٹھاکر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کپل اور سنیل دونوں نے ایک دوسرے کے بغیر بھی کامیابیاں سمیٹیں اور کسی کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔
راجیو ٹھاکر نے مزید کہا کہ پیسہ کسی کو بھی ساتھ کام کرنے پر مجبور کر سکتا ہے، لیکن اگر آپ سیٹ پر جائیں تو دیکھیں گے کہ کپل اور سنیل حقیقی طور پر ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
کپل شرما اور سنیل گروور کی یہ نئی شراکت داری مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ دونوں کی جوڑی ہمیشہ ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مستقبل میں یہ ساتھ برقرار رہتا ہے یا نہیں۔