طویل وقت تک سانس روک کر زیرِ آب چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ایک آسٹریلوی غوطہ خور نے ایک ہی سانس کے ساتھ پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے 35 سالہ خاتون نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ، 2 انچ چہل قدمی کی۔
35 سالہ ایمبر بورکی جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے فری ڈائیونگ کر رہی ہیں، نے پول کے اندر اور باہر کئی ہفتوں کی ٹریننگ کی تا کہ اپنا ذاتی 334 فٹ، 7 انچ کے ریکارڈز کے ساتھ ساتھ 357 فٹ، 7 انچ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑسکیں۔
خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ اپنی کامیابی کے احساس کے لیے کرنا چاہتی تھی کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنا میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ اسلیے بھی کیا ہے تاکہ آسٹریلین میرین کنزرویشن سوسائٹی کے لیے رقم جمع کرسکوں۔
ایمبر کی پانی کے اندر چلنے کی تکنیک میں خود کو جھکانا شامل تھا، اسطرح کے دھڑ 90 ڈگری کے زاویے پر تیراکی جیسی پوزیشن میں آجائے جب کہ پاؤں پول کے فرش پر تھے۔
واضح رہے کہ ایمبر کے پاس پہلے ہی 17 آسٹریلوی فری ڈائیونگ ریکارڈز اور ایک انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی ڈیولپمنٹ آف ایپنیا ورلڈ ریکارڈ موجود ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ، ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے
عراق میں ریت کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے اسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی،صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے اسپتالوں میں 322 مریضوں بشمول بچوں کو اسپتال لایا گیا جبکہ،دی قار اور بصرہ صوبوں میں 530 افراد سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لائے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہوئی جب کہ صوبے نجف اور بصرہ کے ایئر پورٹ بند کیے گئے۔ خیال رہے کہ عراق میں ریت اور مٹی کے طوفان عام ہیں۔