میں اپنی مسجد اور درگاہ کی ایک انچ بھی حکومت کے تحویل میں نہیں دے سکتا ہوں، اسد الدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر نے کہا کہ اس بل کو پوری مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے اور اسکا نفاذ اس ملک کو 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں لے جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل اپنی موجودہ شکل میں سماجی عدم استحکام کا باعث بنے گا کیونکہ اسے مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس بل کو پوری مسلمانوں نے مسترد کر دیا ہے اور اس کا نفاذ اس ملک کو 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں لے جائے گا۔ اسد الدین اویسی نے کہا "میں اس حکومت کو خبردار کر رہا ہوں، اگر آپ موجودہ شکل میں وقف قانون لاتے اور بناتے ہیں تو یہ دفعہ 25، 26 اور 14 کی خلاف ورزی ہوگی، اس سے اس ملک میں سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا"۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ سارے مسلمان کی کوئی وقف جائیداد نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابل فخر ہندوستانی مسلمان کے طور پر میں اپنی مسجد کا ایک انچ بھی نہیں کھونا چاہتا، میں اپنی درگاہ کا ایک انچ بھی نہیں کھوؤں گا، میں اسکی اجازت نہیں دوں گا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ ہم اب یہاں آ کر سفارتی بات نہیں کریں گے، یہ وہ ایوان ہے جہاں مجھے کھڑے ہو کر ایمانداری سے بات کرنی ہے کہ میری برادری کو ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری جائیداد ہے، کسی نے نہیں دی، آپ اسے چھین نہیں سکتے، میرے لئے وقف ایک عبادت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبالوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔
ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔