2025-02-11@01:57:01 GMT
تلاش کی گنتی: 787
«آل گورنمنٹ»:
وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا نے دی تھی، وزیرِاعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی تھی، شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دورے میں یو اے ای کی...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انقلاب ایران دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران سے جن مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، یقین دلاتا ہوں ان پر عمل یقینی بنائیں گے۔تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ، ایرانی بحریہ کے کمانڈر اورایرانی سفیر نے بھی شرکت کی۔قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ انقلاب کا دن ایران کی حالیہ تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چھیالیس برس پہلے پہلوی حکومت کا خاتمہ کرکے ایسا اسلامی نظام قائم کیا گیا جس میں حکومت غیرملکیوں کو نہیں عوام کو جوابدہ بنائی گئی۔
کوئٹہ ،فرنیچرکے گودام میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کررہاہے
ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
جس طرح ہر بنیادی نظریے کا مقصد مشترک ہونے کے باوجود رفتہ رفتہ شخصی و فکری اختلافات گروہ بندی اور چشمک میں بدلنے لگتے ہیں۔ اسی طرح صیہونی نظریے کے ساتھ بھی ہوا۔ صیہونیت کا بنیادی ہدف تو فلسطین میں ایک یہودی مملکت کا قیام تھا مگر کچھ صیہونی یہ مقصد خالص سیاسی جدوجہد سے حاصل کرنے کے حق میں تھے۔اس گروہ کو ایک مشترکہ عرب یہودی مملکت کا تصور بھی قبول تھا۔ ان کے برعکس بہت سے سوشلسٹ نظریات سے متاثر صیہونی فلسطین کی یہودی پرولتاریہ ( مزدور کسان ) کو سیاسی ، معاشی و مزاحمتی شعور سے لیس کر کے منزل تک پہنچنا چاہتے تھے۔وہ قابض طاقت (برطانیہ ) اور اکثریتی طبقے ( عرب ) سے نمٹنے کے...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور صوبائی حکومت کو اسے دوبارہ نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر کے پی نے کہا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10-A کی خلاف ورزی ہے اور ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی عمل ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت کو غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کیے...
گوئٹے مالا شہر: لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین ٹریفک حادثات میں سے ایک ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری،بس کو کاٹ کر 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ ’عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات 2024ء کو 3 صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے۔ میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو عجیب و غریب القابات سے نوازتی رہی ہے اور آج یہ فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل ہو گئی، جس کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لیے ایک مراسلہ بھی گورنر سیکریٹریٹ سے جاری کر دیا گیا ہے، جس میں جامعات کا تمام ریکارڈ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حوالے کی جائیں، مراسلے کے مطابق وی سیز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے...
![کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وفدکی گورنر فروانیہ سے ملاقات،ہالہ فیبرار کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا](/images/blank.png)
کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وفدکی گورنر فروانیہ سے ملاقات،ہالہ فیبرار کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا
کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجازکی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت کو آنیوالی نسلون تک منتقل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ صدر کے پی ایف اے نے کویت کی ترقی...
کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز کی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج 2 روزہ پر پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی ہے، وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہے۔ وزیراعظم کل دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے، شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم دورے کے دوران یو اے ای میں کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اتحاد رمضان میں شہداء کے اہلخانہ مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ اتحاد رمضان کے تحت عمرے کے ٹکٹس، پلاٹس اور لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، کروڑوں روپے کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے اور تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے دوران تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگانے کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد رمضان کے تحت تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگائیں گے اور اتحاد رمضان کے تحت 10 لاکھ افراد افطار کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اتحاد رمضان...
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے، امن و امان کے قیام...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور صوبائی حکومت کو اسے آئینی دائرے میں لانے کے لیے ضروری ترامیم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو اس بل سے نکالنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے، اور ماضی میں کی جانے والی...
محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آپ اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کا جائزہ لے گی قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم ملکی نظام میں گورننس کی کمزویوں اور کرپشن کے خطرات کی نشاندہی پر مبنی ایک رپورٹ تیار کرے گی جس کے تحت اصلاحات تجویز کی جائیں گی.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق بدعنوانی کے خطرات کا چھ شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا جن میں مالیاتی گورننس، سٹیٹ بینک کی گورننس اور آپریشنز، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن، قانون کی عملداری، اینٹی منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ شامل ہیں بیان میں...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین کی برطرفی کا قانون 2025 تحفظات کے ساتھ منظور کرلیا ہے، تاہم انہوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اپنے اعتراضات بھی رجسٹر کرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے گورنر فیصل کنڈی نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے شفافیت اور انصاف کے لیے بل میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار برونو لامارکیز نے ایک غیرسرکاری امدادی ادارے (این جی او) کے کارکنوں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں تین افراد کی ہلاکت ہو گئی تھی۔یہ واقعہ 5 فروری کو ملک کے جنگ زدہ صوبے جنوبی کیوو کے گاؤں کابیرانگیریرو میں پیش آیا جس میں سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ادارے ہیکس/ایپر کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔رابطہ کار نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں، ساتھیوں اور ان کے ادارے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارکنوں نے جنگ سے تباہ حال لوگوں کو مدد پہنچانے کی کوشش میں جانیں دیں۔ اس المیے سے...
ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا، کانفرنس کا اہتمام کل حریت کانفرنس اور لبریشن سیل نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور لبریشن سیل کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان شہدا ئے جموں و کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یہ تجدید عہد کرنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے محمد افضل گورو شہید کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل گورو جیسے شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے تحریک آزادی میں اہم کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور ان کی میت ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفن...
قاہرہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان کی تدفین اسوان میں ان کے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔
٭بہادر آباد پر حملہ آور ہونے والے کارکنان پی ایس پی سے آئے ہوئے تھے جو نئی تنظیم سازی میں پی ایس پی سے آنے والے رہنما مصطفی کمال اور انیس خائم خانی کو مائنس کیے جانے پر احتجاج کر رہے تھے ٭مصطفی کمال نئی تنظیمی بندوبست سے مطمئن نہیں، گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے اس لیے لگائے گئے کہ پارٹی کا تمام تر کنٹرول خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عملی طور پر قابو کر رکھا ہے مصنوعی تنفس سے برقرار رکھنے کی بالائی کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر دراڑ واضح ہوگئی۔ ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی ایس پی میں جبری اتحاد...
برسلز/مظفر آباد (صباح نیوز) شہید کشمیر مقبول بٹ اور محمد افضل گرو کی یاد میں (آج) پیر کو برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کے تحت ای یو سیکرٹریٹ میں شام 7 بجے کانفرنس ہوگی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے‘ مقبول بٹ اور افضل گورو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد اور بے مثال خدمات کو سراہا جائے گا‘ ہم مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے لیے شہدا کی قربانیوں کو دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم مقبول بٹ اور افضل...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے ججز کے تقرر،عدلیہ کی سالمیت اور آزادی سمیت گورننس اور بدعنوانی کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک مشن پاکستان بھیجا ہے۔ حکومتی اور سفارتی ذرائع کے مطابق اپنی نوعیت کے اس پہلے تفصیلی جائزہ پر آئے اس مشن نے جمعرات کو اپنے کام کا آغاز کیا اور 14 فروری تک اپنا کام مکمل کرے گا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران آئی ایم ایف کی ٹیم کم از کم 19 حکومتی وزارتوں، محکموں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور عدالت عظمیٰ بھی شامل ہیں۔ مشن کا فوکس قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی، مالیاتی نگرانی، ریاست کے گورننس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) میں شرکت کیلئے10 سے11 فروری2025 ء تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنمائوں کی ایک کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ2024 ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد...
صوابی (نامہ نگار) گورنر پی کے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر عائد کردہ زرعی انکم ٹیکس بل نمبر2025 ء کے حوالے سے صوبے کے کاشتکاروں کا ایک بڑا کنونشن گورنر ہائوس میں منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نمائندہ جرگہ کے وفد نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران خیبر پی کے کے سینئیر وائس چیئرمین داد جان خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے اذاد خان، کاشتکار کوآرڈینیشں کونسل کے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آئے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے اور ہماری پارٹی میں ایسے عناصر کی گنجائش نہیں جو شرپسندی کرتے ہیں، ہم ایسے عناصر...
اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ انکی تدفین اسوان میں انکے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔ گذشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔ اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن پاکستان میں ججوں کی تقرری، عدلیہ کی آزادی اور دیگر گورننس امور کا جائزہ لے رہا ہے، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف، اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں سے بھی مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ کی وضاحت وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف طویل عرصے سے پاکستان کو تکنیکی مدد اور پالیسی رہنمائی فراہم کرتا آیا ہے، جس کا مقصد بہتر طرز حکمرانی، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینا ہے، آئی ایم ایف نے مختلف ممالک میں معاشی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ وزارت خزانہ کے...
وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن ریاست کے 6 کلیدی شعبوں میں کرپشن اور کمزوریوں کا جائزہ لے گا۔اسلام آباد سے جاری وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ ان شعبوں میں مالیاتی گورننس، سینٹرل بینک گورننس اینڈ آپریشنز، فسکل سیکٹر نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن اور قانون کی حکمرانی بھی شامل ہیں۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن فنانس ڈویژن، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد ایس ای سی پی، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کے ساتھ بھی مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف...
![آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان پر الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے مشاورت کرےگا، وزارت خزانہ نے تصدیق کردی](/images/blank.png)
آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان پر الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے مشاورت کرےگا، وزارت خزانہ نے تصدیق کردی
وزرات خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کی جانب سے پاکستان میں ججوں کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے میں مصروف ہونے کی تصدیق کی ہے، اور کہا ہے کہ مشن کی جانب سے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون و انصاف سے بھی مشاورت کی جائےگی۔ وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک مشن کی گورننس اور کرپشن کے جائزہ کے لیے پاکستان آمد کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایک طویل عرصے سے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا رہا ہے جس سے اچھی حکمرانی کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔ یہ...
ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں، ان کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مظاہرین کے چہرے واضح ہیں، تحقیقات کرکے تادیبی کارروائی کریں گے، اختتام اچھا ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، ایم کیوایم کل کے واقعے سے آگے نکل گئی۔ جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کےخلاف کارروائی ہوگی، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی۔ سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اُن سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان محنت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔
![پاکستان کی پہلی گورننس ریفارمز رپورٹ کا اجراء، 11 مہینوں میں نافذ کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش](/images/blank.png)
پاکستان کی پہلی گورننس ریفارمز رپورٹ کا اجراء، 11 مہینوں میں نافذ کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشعل پاکستان، جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے "نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم" کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے، نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجراء کر دیا ہے۔ یہ انقلابی رپورٹ، جو اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے، مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے اور پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔یہ پہلا...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے ججز کی تقرری،عدلیہ کی سالمیت اور آزادی سمیت گورننس اور بدعنوانی کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک مشن پاکستان بھیجا ہے۔ حکومتی اور سفارتیذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اپنی نوعیت کے اس پہلے تفصیلی جائزہ پر آئے اس مشن نے جمعرات کو اپنے کام کا آغاز کیا اور 14 فروری تک اپنا کام مکمل کریگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران آئی ایم ایف کی ٹیم کم از کم 19 حکومتی وزارتوں، محکموں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان بھی شامل ہیں۔ مشن کا فوکس قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی، مالیاتی...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط...
کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ مجھے سمیت پوری ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پیش آنے واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے اور پوری پارٹی قیادت کو ان پر اعتماد ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط...
کراچی: شہر قائد میں راتیں سرد جبکہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے لگا ہے .تاہم محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق نئی پیشگوئی بھی کی ہے۔محکمہ موسمایت کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنا متوقع ہے۔شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا. آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت...
آئی ایم ایف کا کوئی جائزہ مشن پاکستان نہیں آیا، موجودہ ٹیم کا دورہ تکنیکی ہے، نمائندہ آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی ایک خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ تاہم، نمائندہ آئی ایم ایف نے کسی بھی جائزہ مشن کے پاکستان آنے کی تردید کی ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ گورنر رہیں گے اور وہ کہیں نہیں جارہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے، ایم کیو ایم گورنر ہاوس سے نہیں چل رہی، کل کا واقعہ افسوسناک ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے، ایم کیو ایم ڈسپلن والی پارٹی ہے، ایسے عناصر کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی...
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو پارٹی کے اندر کی مخالفت پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ آج سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مدمقابل نہیں جبکہ پی پی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اندرونی انتشار ان کا اپنا معاملہ ہے، گورنر سندھ کو اپنی پارٹی کے اندر مخالفت پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ گورنر اب ڈی آئی جی ٹریفک نہیں بن سکتے، محض ڈی آئی جی کے پی آر او بن سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شیعہ، سنی اور تمام زبانیں بولنے والوں کو...
اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم کے “نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم” کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ “مشعل پاکستان” نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجرا کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ اور یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کو...
مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی ، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے...
سٹی 42 : آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاؤنسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے کل (10 فروری) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائر گرینڈ الائنس کے چیف کوارڈینیٹر رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا ہو گا، ملک بھر سے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ملازمین دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سرکاری ملازمین ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 10،11 فروری کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ملک کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئیچیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو پاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ ترجمان وزارت...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے کل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم 10 فروری کو 2 روزہ دورے پر یو اے ای جائیں گے، جہاں وہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سمٹ میں شرکت کے دوران خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر اظہار خیال کریں گے۔ سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی...
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے، ایم کیو ایم گورنر ہاؤس سے نہیں چل رہی، کل کا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ گورنر رہیں گے اور وہ کہیں نہیں جارہے۔ اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے، ایم کیو ایم گورنر ہاؤس سے نہیں چل رہی، کل کا واقعہ افسوسناک ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی...
پاکستان میں اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط بنانے اور گورننس میں اصلاحات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 14 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کا حصہ ہے، وفد نیب، عدلیہ سمیت مختلف اداروں اور وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، وفد کی جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر بات چیت کا امکان ہے، ملاقاتوں کا مقصد قانونی حکمرانی، انسداد بدعنوانی...
نیویارک (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ آئی ایم ایف ٹیم 14 فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی اور اس دوران کم از کم 19 حکومتی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق، ٹیم جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی حکام سے ملاقات کرے گی، جہاں قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور مالیاتی نگرانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی...
مِشعل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔ اس کی ’پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025‘ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔ جس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویز بندی اور گزشتہ 11 مہینوں میں 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی کے احاطے سمیت معاشی عدم استحکام، افراطِ زر، زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے دباؤ پر حکومتی اقدامات کی تفصیل بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: ’پتن‘ رپورٹ بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن پاکستان ریفارمز رپورٹ میں گورننس، احتساب اور شفافیت پر جامع تجزیے، پالیسی تبدیلیوں کے حقیقی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس...
علی رضا سید نے بھارتی جیل میں نظربند سینئر کشمیری رہنما محمد یاسین ملک، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور دیگر کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی حاصل کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو اور افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو سزائے موت دے کر ان کے اجساد خاکی کو ان کے اہلخانہ کی مرضی کے برخلاف بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہی دفن کر دیا تھا اور وہ ابھی تک اجساد ورثاء کے...
کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بہادر آباد دفتر پر کارکنان نے دھاوا بول دیا، تنظیمی معاملات کی تقسیم پر کارکنان نے شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے کہا کہ پارٹی بہادر آباد سے چلے گی گورنر ہائوس سے نہیں، کارکنان نے گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے بھی لگائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کارکنان نے اچانک دھاوا بول دیا، اور تنظیمی معاملات کی تقسیم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہے لیکن پارٹی فیصلے گورنرہاؤس سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مشاورت کے بغیر سرکلر جاری کیا گیا، جس پر کارکنان نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال...
کراچی(سٹاف رپورٹر)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ...
اسلام آ باد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں گورننس اورکرپشن جانچنے کیلیے نیا مشن لانچ کر دیا، یہ ان ہی 40 شرائط کا حصہ ہے جو آئی ایم ایف کے ساتھ پچھلے سال ستمبر میں طے پائی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اور گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے یہ مشن پاکستان پہنچ چکا ہے۔ آئی ایم ایف گورننس جائزہ مشن 6 فروری کو شروع ہوا اور 14 فروری تک جاری رہے گا۔ کم از کم 19 وزارتوں بشمول جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ سے ملاقاتیں کریگا، مشن کی رپورٹ 31...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013ء، 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024ء میں فارم45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2024ء میں پنجاب میں بلاول زرداری کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ شکست قبول ہے، لیکن ہمیں ہمارے ووٹ تو دکھائیں۔ کراچی میں بھی 2، 4 سیٹیں پیپلز پارٹی سے چھینی...
مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ پروفیسر انیس زیدیکراچی(سماجی رپورٹر)مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی جہادی تنظیم حماس نے ثابت کر دیا کہ ظلم و بربریت کے خلاف اپنی کمزوریوں سے قطع نظر استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے ہی سے حق حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وادی کشمیر کی ریاستی تاریخ مسلمانوں کی حق تلفیوں سے عبارت ہے۔ یہ پاکستان کی لائف لائن ہے ۔جذبہ جہاد اور شوق شہادت مومن کی میراث ہے ۔جب تک ہمارے نوجوان میں یہ جذبہ موجزن ہے دشمن کی بڑی سے بڑی عددی قوت ،جدید ترین آلات حرب اور اعلی ترین ٹیکنالوجی ربانی مدد سے بے اثر رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے واقعات پر کہنا ہے کہ میں اب سڑکوں پر اس وقت نکلوں گا جب ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نکلنا ممنوع ہے، ان کو روکیں گے، پولیس بلائیں گے اور ان کو پکڑوائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے پاس بھیج دیں مجھ سے مشاورت کریں اور اگر اس کے بعد کوئی ڈمپر کسی کو کچل دے تو براہ راست میری ذمہ داری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھا ہے اور اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں، 70 سے زائد لوگ ڈمپر حادثے میں...
کراچی: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت نہیں کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں...
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گورنر...
تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، جس پر کارکنان نے بہادرآباد دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اور ’گو ٹیسوری گو‘ کے نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارکنان کی جانب سے اچانک بہادرآباد مرکز پر دھاوا بولا گیا، جن کا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی گورنر ہاؤس سے نہیں بلکہ بہادرآباد سے چلے گی۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بغیر مشاورت کے سرکلر جاری کیا گیا، احتجاج کے دوران کارکنان پارٹی رہنماؤں سے دست و گریباں بھی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیمی عہدوں پر تقسیم پر متعدد...
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی میں بھی دو چار سیٹیں پیپلز پارٹی سے چھینی گئیں، جس جس نے 2024 کے الیکشن میں غلط کام کیا سب کو رگڑا لگنا چاہئے، سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ کم از کم اس معاملے پر اکٹھے ہوں، کہ کچھ بھی ہو جائے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے پائے تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عوام کو رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں، 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں، ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ سندھ کے گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام...
نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے...
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہماری دینی اور اخلاقی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم دوسروں کی مدد کریں، یہ حقیقت ہے کہ حکومت تنہا تمام چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھیک دینے سے کہیں بہتر ہے کہ قرض حسنہ کے ذریعہ لوگوں کو غربت سے نکالا جائے، ہم اپنے صوبہ اور اپنے اس شہر کو غربت سے نجات دلا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں اخوت کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ایک نہایت ہی نیک...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا...
کراچی: گورنر سندھ نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں۔ 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام سے منایاجائے گا جب کہ مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کے...
دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو...
رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ،ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے، سعودی ایوان شاہی کے...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل امیر اکبر سیال نے جمشید دستی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستیرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کرایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی۔امیر اکبر سیال کی...
---فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صومالیہ سےتعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان میں صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقاتگورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ پاکستان میں صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے کہا کہ صومالیہ پاکستان کے...
مردان میں پیپلز پارٹی کے شمولیتی جلسے سے فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی ہے، پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شمولیتی جلسے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی...
پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی20 لیگ میں شریک نیوزی لیںڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے۔ انجری کے بعد کیوی پیسر کی سہ ملکی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کرکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔ فرگوسن کوالیفائر 1 کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم...
صدر ڈونلڈٹرمپ ایک مقولے کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ کہاوتیں، حکایتیں اور مقولہ جات وغیرہ بہت سبق آموز ہوتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی واحد سپر پاور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ہیں۔ کہانیوں سے اخذ کی گئی کہاوتوں میں عقل و دانش اور حکمت کا نچوڑ ہوتا ہے۔ گو کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم اور مشیران میں چوٹی کے جہاندیدہ اور زہین ترین افراد شامل ہوں گےلیکن ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ تر بیانات اور فیصلوں میں جہاں بانی، انصاف اور دانش کی کمی نظر آتی ہے۔ محاورے اور مقولے لکھنے والے دانشوران اپنے تجربات کو دلکش کہانیوں کی صورت میں لکھتے ہیں تاکہ اس سے پڑھنے والوں کے دل پر گہرے اثرات مرتب ہوں...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹری بیوشن کیپبلیٹی کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشی اور معاشرتی بہتری کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں ارشد ولی محمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے قومی...
سعودی عرب (نیوز ڈیسک )رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ،ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے، سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا ،یوں سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا...
پاک فوج کے افسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کےجذبے سے بھی سرشار ہیں، 7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا شیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے، میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا، میجر وقاص...
نوشہرہ(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص نے نوشہرہ میں زندہ دفنائی گئی لاوارث بچی کو گود لے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پاک فوج کے جوان نہ صرف دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔7 فروری 2025 کو نوشہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شیر خوار بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔بعد ازاں، میجر وقاص نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا۔ اس انسان دوست اقدام کو...
اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں جبکہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر کے حادثات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں کہا ہے کہ عوام ڈمپر، ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز ہائیکورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی اور اس بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات فراہم کرے گی۔ گورنر سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ ڈرائیور حادثات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے ہیں جو قانون کے نفاذ اور احتساب پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ خط میں کہا...