آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعۃ المبارک کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعۃ المبارک کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں 15، پٹن 10، کالام 09، مالم جبہ، چراٹ 04، سیدو شریف 03، پشاور ایئرپورٹ، سٹی 01، چترال، دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس میں 04، ہنزہ 03، پنجاب ڈیرہ غازی خان 01، بلوچستان کےعلاقے پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد 45، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، موہنجو دڑو 44، روہڑی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات گلگت بلتستان علاقوں میں کے مطابق
پڑھیں:
ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کو دیکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ہوا کا زیادہ دباؤ اثر انداز ہوگا، پیر سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 سینٹی گریڈ زیادہ رہنےکا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 13 سے 18 اپریل تک رہے گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 19 یا 20 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ جنوبی علاقوں میں مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:فضائی سفر میں ناقابلِ یقین واقعہ: دورانِ پرواز مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا