لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3 روپے کمی سی408روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت220روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

گرمی قہر ڈھانے لگی، مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا، آج ہیٹ ویو کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، 44 روہڑی، سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41، تربت اور نوکنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی 37، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری رہا، کوئٹہ 31، مظفر آباد 29 اور گلگت بلتستان میں 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گرمی کا زور، ملک کے مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا۔ دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، 44  روہڑی، سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41، تربت اور نوکنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی 37، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری رہا، کوئٹہ 31، مظفر آباد 29 اور گلگت بلتستان میں 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پی ڈی ایم اے نے آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بڑھ گیا۔ کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، موسم خوشگوار ہوگیا، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم سہانا ہوگیا
  • گرمی قہر ڈھانے لگی، مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا، آج ہیٹ ویو کا خدشہ
  • مرغی کا گوشت مہنگا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
  • ٹیرف کی جنگ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر