میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب گورنر ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران حالیہ دنوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لفظی گولہ باری کے بعد کشیدگی میں کمی آئی اور معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مئیر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وہ آج اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود بھی کراچی سے ہیں، کسی صورت شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، اے این پی سربراہ شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کے حامی ہیں اور شہر کی نمائندگی کو ہمیشہ ترجیح دیں گے، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میئر کراچی گورنر سندھ ملاقات میں کہا کہ شہر کے
پڑھیں:
کراچی، ڈمپرز جلانے اور سڑک بند کرنے پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ رات نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے اور احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کا ہیوی ٹریفک اور اس سے ہونے والی اموات پر غم و غصہ بجا ہے، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہری پُرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
کامران خان ٹیسوری نے زور دیا کہ ہمیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ اشتعال انگیزی سے صرف نقصان ہی ہوگا، کوئی بھی شخص بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش میں کامیاب نہ ہونے دے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کچھ عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن چنگاری پھینک کر آگ بھڑکانے کی ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ حالات کو قابو میں رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔