2025-02-11@17:25:09 GMT
تلاش کی گنتی: 7760
«پر دلائل»:
(نئی خبر)
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔
جے یو آئی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ فلسطین پر گزشتہ ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور...
وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال2024-25 میں تنخواہ دار طبقے سے مجموعی طور پر 570 ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے تنخواہ دار طبقہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ55 فیصد زیادہ ٹیکس اداکرے گا۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے368ارب ٹیکس خزانے میں جمع کرایا، رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں243ارب روپے وصول کیے گئے۔ بیان کے مطابق پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں ملازمین سے 300 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق پانچ سال پہلے تنخواہ دار طبقے سے...
حماس کے رہنماوں سے اپنی ایک ملاقات میں ولی امر مسلمین کا کہنا تھا کہ آپ اسرائیل بلکہ در واقع امریکہ پر غالب آئے ہیں اور خدا کے فضل سے آپ نے انہیں کسی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کی سیاسی قیادت نے تہران میں حضرت آیت الله "سید علی خامنه ای" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی امر مسلمین جہاں نے غزہ و حماس کے شہداء، کمانڈروں بالخصوص شہید "اسماعیل هنیه" کو خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم نے حماس کے رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خداوندِ متعال نے غزہ کی عوام اور آپ کو کامیابی و کامرانی عطاء کی ہے۔ غزہ اس وقت قرآن حکیم کی...
علامہ شبیر میثمی نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا تحفہ بھی پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کراچی، علامہ شبیر میثمی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات ...
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اگلے ہفتے اُن ملازمین کی چھانٹی کی تیاری کرلی ہے جن کی کارکردگی کمتر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک انٹرنل میمو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ میمو میٹا میں ہیڈ آف پیپل جینیل گیل نے جاری کیا ہے۔ میٹا کے انٹرنل میمو میں کہا گیا ہے کہ پیر کو یورپ، ایشیا اور افریقا کے بارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اُن تمام ملازمین کو خصوصی ای میل کے ذریعے چھانٹی کے فیصلے سے مطلع کردیا جائے گا جن کے نام شارٹ لسٹ کیے جاچکے ہیں۔ میٹا میں تین سال کے دوران متعدد بار بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی گئی ہیں۔ اِن چھانٹیوں کا بنیادی مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا...
ملاقات بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ڈپٹی گورنر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور، شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ملاقات کی، علامہ شبیر میثمی نے وفد کا استقبال کیا اور تشریف آوری پر گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں علمی و فکری نشست ہوئی، جس میں بین الاقوامی، ملکی، اتحاد بین المسلمین، اسلامی بینکنگ و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ علامہ...
بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج...
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم چوری شدہ مینڈیٹ عوام کو واپس مل گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے آج یوم سیاہ ہوگا لیکن سارا پاکستان آج جشن اور یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے۔ 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا۔ گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، جس کے باعث ملک معاشی بحران اور مہنگائی کی لپیٹ میں آ گیا۔ انہوں نے مزید...
عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور جعلی مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔ ان کی فیملی اور وکلا سےجیل میں ملاقات کے لیے باقاعدہ شیڈول دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں۔ 28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پی) کے...
پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی...
شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی سربراہی کونسل کے اراکین نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر...
— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 جنوری کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی، عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئیبشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی...
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، سوال اٹھایا گیا کہ اگر کوئی جواب ملا تو کیا جواب ملا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
لاہور، اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کے علاقے سرد رہیں گے۔ کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں برفباری کا امکان ہے، اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل اتوار...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )بھنگ کو نقد فصل کے طور پر فروغ دینے سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے شہریار احمد کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی پاکستان میں بھنگ کو نقد فصل کے طور پر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھنگ ایک ہمہ گیر پودا ہے جس میں کم پانی درکار ہوتا ہے اور یہ کیڑے مار ادویات کے خلاف کافی مزاحم ہے اس پودے میں نشوونما کی زبردست صلاحیت ہے کیونکہ یہ تیزی سے بڑھتا ہے اور مٹی کی مختلف اقسام کو فٹ بیٹھتا ہے انہوں نے کہا کہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )امریکی عدالت کے جج نے صدر ٹرمپ کے قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے امریکی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کو بڑے پیمانے پر ملازمت چھوڑنے کی ترغیب دی گئی تھی.(جاری ہے) فرانسیسی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کے وفاقی جج نے ایلون مسک کی جانب سے ملک کے 20 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عارضی حکم امتناع جاری کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کے لیے پیشکش 8 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمت چھوڑنے کی تھی، یا مستقبل میں نوکری...
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔ لاہور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی سفارتی مشن اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو بطور آزاد ریاست سب سے پہلے تسلیم کیا۔
ارشاد قریشی: پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دوکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں...
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔ پولیس ٹیموں نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچایا، جہاں حالیہ احتجاج کے 10 مقدمات میں ان سے تفتیش شروع کی گئی۔ بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنا بیان دیں گی۔ عدالت میں پیش ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ شامل تفتیش ہونے سے پہلے اپنے شوہر عمران خان اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کر کے بیان دینے کے لیے تیار ہیں،...
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے وہ شہداء جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں، ان کے ورثاء پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریوں پر بھی نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر...
![شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا، آئی ایس پی آر](/images/blank.png)
شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے 6 فروری 2025 کو کئے گئے آپریشن کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت (افغان شہری) کے نام سے ہوئی جو کمال خان کا بیٹا، ضلع سپیرا، صوبہ خوست، افغانستان کا رہائشی تھا۔افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کی حوالگی کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے واقعات...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہننے میدان میں اُتری۔ اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان ٹیم جرسی کی رونمائی ہوئی، جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی حاضر ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ فینز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کٹ کے کلر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، یہ وہی رنگ ہے جو ماضی میں 1999 اور 1992 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہنا تھا۔ سال 1992 میں قومی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 1996...
کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایرپورٹس کی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری اور مداخلت کے واقعات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ لاہور، کراچی اوراسلام آباد ایرپورٹس کے 100 ناٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی) نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردیں۔ کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی طیاروں کو دوران پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ نوٹم کے مطابق تمام پائلٹ تفصیلات کے ساتھ جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق فوری اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔...
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی ائی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔ مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار...
عدالت کابشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی...
— فائل فوٹو بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی PTI کے قانونی معاملات میں مداخلتاسلام آباد بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے... بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 10 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے 10 سے 14 فروری تک کا روسٹر جاری کیا ہے۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 13 سنگل بینچ اور 6 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے وہ سنگل بینچ میں کیسز کی سماعتیں کریں گے۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت...
صدر ڈونلڈٹرمپ ایک مقولے کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ کہاوتیں، حکایتیں اور مقولہ جات وغیرہ بہت سبق آموز ہوتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی واحد سپر پاور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ہیں۔ کہانیوں سے اخذ کی گئی کہاوتوں میں عقل و دانش اور حکمت کا نچوڑ ہوتا ہے۔ گو کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم اور مشیران میں چوٹی کے جہاندیدہ اور زہین ترین افراد شامل ہوں گےلیکن ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ تر بیانات اور فیصلوں میں جہاں بانی، انصاف اور دانش کی کمی نظر آتی ہے۔ محاورے اور مقولے لکھنے والے دانشوران اپنے تجربات کو دلکش کہانیوں کی صورت میں لکھتے ہیں تاکہ اس سے پڑھنے والوں کے دل پر گہرے اثرات مرتب ہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی مدد...
سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے دوران آرٹیکل 209 کے تحت آئینی عہدیداروں (ججز) کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، ان میں سے 40 کو نمٹا دیا، 5 شکایات پر تبصرے طلب کیے اور ایک کیس میں مزید معلومات طلب کیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اپنے ضابطہ اخلاق اور انکوائری کے طریقہ کار 2005 میں ترامیم پر بھی سرگرمی سے غور کر رہی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی مدت ملازمت کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر سپریم کورٹ آفس کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئیں، انہوں نے 26 اکتوبر 2024 کو 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ سپریم...
امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے شادی کے 16 سال بعد اب باضابطہ طور پر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس شہر کی عدالت میں شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کی ہے۔ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے درخواست میں اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف...
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکلا نے آج 26نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے،یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر Peaceful Assembly and Public Order Act 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کے خلاف26نومبر کے 31مقدمات کی سماعت آج ہوگی، سماعت اے ٹی سی کے جج...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی...
سعودی عرب (نیوز ڈیسک )رمضان المبارک کا کب سے آغاز ،ماہرین فلکیات کی پیش گوئی سامنے آگئی ،ماہ شعبان کے پہلے عشرے کا اختتام قریب آنے پر ماہرین فلکیات نے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے، سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا ،یوں سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا...
امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس اے آئی ڈی پروگرام کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔جج کارل نکولس نے 22 سو ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔ یو ایس اے آئی ڈی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کیخلاف بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے جج کارل نکولس کو صدر ٹرمپ نے 2009 میں تعینات کیا تھا۔ مقدمہ دائر کرنیوالی یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔ یونین کا یہ بھی موقف ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کیخلاف صدر ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی...
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔ سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔...
سعودی عرب (نیوز ڈیسک )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔ امریکا میں لاپتہ طیارہ مل گیا،سوار تمام افراد ہلاک
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اور 15 فروری کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد مزید کام جاری نہیں رکھیں گے۔ فیفا نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نارملائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ کو 31 جولائی تک کی توسیع دی تھی، اس سے قبل فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کی مدت 15 فروری طے کی تھی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون ملک نے کہا کہ انہوں نے فیفا کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنے معاہدے میں مزید توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔ ہارون ملک کے فیصلے کے بعد فیفا...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پاکستانی میڈیا کی اصل خوراک بن چکی ہیں، سیاست، مذہب اور سماجی مسائل سبھی جھوٹ کی لپیٹ میں ہیں، میڈیا سیاسی انتشار سے ریٹنگ اور پیسہ کماتا ہے، سیاستدان میڈیا کو اپنی سازشوں کے فروغ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا اور معاشرے میں جھوٹ گہرائی تک سرایت کر چکا ہے، جسے صرف قانون سازی سے ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے فکری، اخلاقی اور تعلیمی اصلاح ضروری ہے، عوام کو سچ اور جھوٹ میں فرق سکھانا ہوگا، میڈیا کی چالوں کو سمجھنا ہوگا اور...
ویب ڈیسک: وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔دوران سروس انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت حاصل دیگر تمام مراعات اور سہولتیں بدستور جاری رہیں...
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے افسوسناک واقعات بدستور جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے حالیہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید...
نوشہرہ( آن لائن )نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا۔ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو اسپتال پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود کی ابتدائی...
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت بارہ فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون پر مبنی تیسرا مشترکہ کمیشن اجلاس (JCEC) جمعہ کوختم ہوگیا۔اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ دو روزہ اجلاس 6 اور 7 فروری کو منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ہنگری کی وزارت دفاع کے ڈپٹی منسٹر تاماش ورگھا نے کی۔ اجلاس میں تجارت، معیشت، اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مختلف شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپس (JWG) کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ہنگری کی ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی (HEPA) نے پاکستان میں ہنگری کے...
لاہور (نمائندہ جسارت) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ امریکہ نے ایک طرف گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک دہشت گرد اسرائیل کی جار حیت کی مکمل حمایت کی ،جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو ئے ،جبکہ دوسری جانب اہل غزہ کو ان کے اپنے علاقوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے نئے منصوبے کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کرہاہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ...
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عاید کرے۔اسلام آباد میں جاری بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے اور اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔عالمی موسمیاتی کانفرنس سے مریم اورنگزیب،رومینہ خورشید،یو این ای پی،یونیسیف نمائندوں ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی، مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی، ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ مظفرآباد، دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ، ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان، سینئر صحافی سید آفاق شاہ، شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، سلیم اعوان، سید احسن کاظمی، سکندر حبیب میر، منیب قریشی، نعیم عباسی، سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں سردار شاہ رخ ارباب...
![لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں](/images/blank.png)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
![راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں](/images/blank.png)
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں
![سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں](/images/blank.png)
سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ2025ء کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں...
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف تزئین و آرائش شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر رہے ہیں اسلام آباد/ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات لاکر نرخوں میں مزید کمی کریں گے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت ،قیمت کم ہو رہی ہے،اصلاحات کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا انتظار کرینگے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو ملکر کامیاب کرینگے۔ تفصیلات کے...
کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا ، سعودی عرب کی معروف کنٹریکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ، ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دیکر واپس سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا تھا اس لیے میں نے چند ماہ قبل اس منصوبے سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت+صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں سرچارج، ٹیکس کے نفاذ اور نیپرا کی جانب سے بلاجواز بلوں میں اضافے کے خلاف سابق امیر جماعت پاکستان سراج الحق کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسے پہلے سے آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقررکرنے کاحکم دیا ہے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کون ٹیرف کاتعین کرتا ہے، ٹیکسز توبجٹ میں نافذ ہوتے ہیں، حکومت پالیسی بناتی ہے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ درخواست گزارکاسارا زور نیپراکے حوالے سے ہے، حکومت کی پالیسی الگ اور نیپرا کاکام الگ...
راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن اورمالدیپ مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) میجر جنرل ابراہیم حلمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔بنگلا دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لییے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور خاص طور پر ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز “امن 2025” اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن کے فروغ میں پاک افواج کے کردار کو بھی سراہا۔
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ غم اور تعزیت کرنا ہے۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہو گئے۔
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیے تھے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملازمین کی کل تعداد 7000 سے بھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آرہی ہے، تنخواہوں میں اضافے سے کم ہوتے ہوئے تجربہ کار افراد کو ادارے...
کراچی/شکارپور(اسٹاف رپورٹ)جماعت اسلامی سندھ کی سکھر اے پی سی میں قائم بحالی امن ایکشن کمیٹی کے تحت 16 فروری کو امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ڈاکوراج کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے ناظمین کا ایک اجلاس ضلعی امیر عبد السمیع بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن تھے۔ پروفیسر نظام الدین میمن نے کہاکہ سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ پولیس عوام کی بجائے بنگلوں کی چوکیدار بنی ہوئی ہے۔بدامنی کے خلاف دھرنا عوام کے دلوں کی آواز ہے جو امن کی بحالی کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے حیدرآباد میں ایس ایس پی فرخ لنجار کیخلاف وکلا کے احتجاج کی پرزور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس گزشتہ 16 سالہ پی پی کی حکومت میں حکمران طبقے اور اشرافیہ کی کمداری کے سوا کچھ بھی نہیں کیا، ڈاکو راج کے خاتمے اور امن امان کی بحالی کے بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرنا پولیس کا وتیرہ بن چکا ہے،ایک چہیتے افسر کو بچانے کے لیے 3 دن سے پوری ریاست کا مذاق بنادیا گیا ہے ،وکلا کے جائز مطالبات کو تسلیم اور زیادتی کا ازالہ کیا جائے،ملک میں آئین،قانون اور جمہوریت کو دفن کردیا گیا ہے اب صرف ڈنڈے کے زور پر 25کروڑ عوام...
سات اکتوبر2023کو غزہ میں جو تباہی کی بنیادرکھی گئی وہ بظاہر سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کے باوجود ختم نہیں ہو سکی بلکہ یہ تباہی اب علاقہ مکینوں کو بے گھر کرنے کی وسیع کوششوں میںتبدیل ہوچکی ہے یہاںکے شہریوںکو مصراور اُردن بسانے کامنصوبہ ہے غزہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کاٹرمپ بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے یہ منصوبہ زمین ہتھیانے کے لیے بزور انخلانسل کشی ہے اکیسویں صدی جسے تہذیب و تمدن اور انصاف کی صدی کہاجاتا ہے میں بھی مسلمانوں سے بے انصافی ہورہی ہے جب گزشتہ بیسویں صدی کے اختتامی عشروں میں یورپی علاقے بوسنیا میں مسلمانوں کی وسیع پیمانے پر نسل کشی کی گئی توبھی دنیاخاموش رہی اب جب مشرقِ وسطیٰ میں بدترین نسل...
مانسہرہ (صباح نیوز)مانسہرہ میں پیکا ایکٹ کا پہلا مقدمہ درج ہوگیا۔ ضلعی رہنما جماعت اسلامی شبیر احمد خان کو پیکا قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میںپیش کیا گیا،عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ، شبیر احمد خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی ۔تھانہ سٹی مانسہرہ کے ایس ایچ او عامر خان نے اپنی مدعیت میں جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ پی کے 37 کے امیر شبیر احمد خان پر ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا۔ اجلاس کا ایجنڈا اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ آج بروز ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان،موسمیات
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کے زیر اہتمام کمشنر میرپورخاص کی جانب سے خواتین میراتھن ریس کو منعقد کرانے کے خلاف ضلعی ناظمہ ندرت سلمان کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس کے باہر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں سمیت شرکت کی اور خواتین میراتھن ریس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ضلعی ناظمہ ندرت سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ہمارے ملک میں قرآن اور سنت رسول کا ہی قانون نافذ ہوگا اور ہمارے مذہب میں خواتین کو پردے کا سخت حکم ہے انہوں نے کہا کہ...
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ھے کہ نئے انتخابات سیاسی بحران کے خاتمے کا حل نہیں، موجودہ صورتحال میں کسی نئے انتخاب کے نتائج پہلے سے بھی بدتر ھونگے، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا اسکے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، اسکے باوجود حکومت سازی میں سب نے حصہ لے لیا، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، 2024 کے انتخاب کا اصل مینڈیٹ تلاش کیا جائے، فلسطینیوں کی منتقلی اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انتہائی قابل مذمت ھے جس سے عالم اسلام میں تشویش و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ھے ، اھل غزہ فلسطینیوں کو منتقل کی کوشش کی...
نوشہرو فیروز ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیر آباد محمد شریف سنجرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ نوشہرو فیروز عبدالجبار تگراور تمام یونین کونسل کمیٹیوں کے سیکریٹری اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے مختلف افسران لوکل گورنمنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں بہتری لائی جائے۔ اس سلسلے میںآج یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا...
![سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں](/images/blank.png)
سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے
میرپور خاص: متنازع میراتھن ریس کے خلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14، اسکردو ،استور،کالام منفی 06 ، کوئٹہ،قلات، گلگت، ہنزہ منفی 05،بگروٹ،پاراچنار،راولاکوٹ منفی 03 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو روزہ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کل 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ایکسپو کے مقام نیشنل ہائی وے مٹیاری کے قریب انصاری ریزیڈنسی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ ضلع کی تاریخ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء ، پھولوں کی نمائش، کھانا پکانے اور ثقافتی کھیلوں کے 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، بھٹ شاہ، اڈیرو لال سمیت ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ انتہائی ہنرمند...
سابق وزیرخزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آیا ہے۔ معیشت کے اعدادوشمار مثبت ہیں اور حکومت نے معاشی بحالی کے لیے حقیقی اقدامات کیے ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگرچہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے لیکن حکومت زیادہ معاشی ریفارمز نہیں لا سکی جس سے ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں اعداد و شمار سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ایک سال پہلے شرح سود 22 فیصد تھا، آج 12 فیصد ہے۔ ایک سال پہلے مہنگائی بڑھنے کی شرح 24 فیصد تھی، اس سال کا تخمینہ 10 فیصد...
اسلام آباد: ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس قانون کے تحت شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ لینے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ یہ اقدامات اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
٭کوسٹ لائن پر سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والے زمین ، مٹی کے متعلق تحقیقات میں ناکام ٭تحریری درخواست کے باوجود انتظامیہ خاموش، ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا پورٹ قاسم الیکٹرک پاؤر کمپنی سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والے زمین اور مٹی کے متعلق تحقیق کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے 30جنوری 2015کو جاری کئے گئے ایک لیٹر میں تجویز دی گئی کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کو کراچی سمیت سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر برد ہونے والی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے اور مٹی کے متعلق اسٹڈی کرے ، اسٹڈی پروجیکٹ شروع...
لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی+ خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرانے کا ہدف دے دیا۔ نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے آپ مجھے بھی ساتھ لے چلیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر نہ صرف پوری قوم کے ہیروز ہوں گے بلکہ ہمسایہ ملک بھارت کو شکست دے کر 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے۔ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام لے کر ان کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ بھارت کو ایونٹ میں ہرا کر آئیں۔ ان کا...
راولپنڈی،اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور بنگلہ دیش کے امیر البحر کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں علاقائی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش بحریہ کے چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقاعی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امن مشن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے افواج پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ علاوہ ازیں مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جی ایچ کیو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہنگری کے نائب وزیر دفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ تھامس ورگھا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر 4 ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ نے خط تحریر کیا۔ خط میں 10 فروری کے جوڈیشل کمشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم جوڈیشل کمشن کا اجلاس 10فروری کو شیڈول ہے، لاہور ہائی کورٹ میں ایک جج 15 ویں نمبر پر تھا، اسلام آباد تبادلے بعد سپریم کورٹ کیلئے اہل کیسے ہوگیا؟، آئینی پر طور پر مشکوک تبادلے کے بعد ایک جج کیسے سپریم کورٹ کیلئے اہل ہوسکتا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21 کے سات افسروں کا تبادلہ کر کے ان کی نئی پوسٹنگ کی ہے،گریڈ 21 کے جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ان میں احمد شجاعت خان کو ممبر آڈٹ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قائم مقام صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قائم مقام صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کرنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتے ہیں تو یہ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ (USAID) کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر...
GAZA: حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج (بروز ہفتہ) رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے...
چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ...
برازیل میں شدید بارش کے باعث رہایشی علاقہ زیرآب آگیا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی برازیل میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیمپوس نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارش سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کے لیے سرکاری ملازمین کو دی گئی ڈیڈلائن میں 10فروری تک توسیع کردی گئی۔ وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ اب تک 40ہزار سرکاری ملازمین نے مستعفی ہونے کا معاہدہ قبول کر لیا ہے۔ امریکی حکومت کا مقصد 5 سے 10 فیصد سرکاری ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے اوراب تک تقریبا ً2 فیصد تک ملازمین مستعفی ہونے کا معاہدہ قبول کر چکے ہیں۔ رضاکارانہ مستعفی ہونے کی پیش کش گزشتہ روز ختم ہو رہی تھی،تاہم وفاقی جج نے حکومتی ڈیڈ لائن 10 فروری تک بڑھا دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس...