کراچی: کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی۔
آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں بو پھیل گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے گیس اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 29 مارچ کو نجی تعمیراتی کمپنی کے منصوبے کیلئے خالی پلاٹ میں پانی کیلئے بورنگ کئے جانے کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا، اس دوران کھدائی کے مقام پر گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگ گئی تھی۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
گزشتہ روز چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب ڈرلنگ کے دوران لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے امریکی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 61 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں 61 کروڑ سے زائد مالیت کی 652.176 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سندھ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ اقبال پارک لاہورکینٹ کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 133 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 154 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 310 کلو افیون اور 30 کلو چرس جبکہ ہزار گنجی کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 184 کلو گرام کرسٹل ہیروئن اور 110 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق فتح جنگ روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ طورخم زیرو پوائنٹ کے قریب افغان خاتون سے 1.492 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب خاتون اور اس کے ساتھی سے مجموعی طور پر 100 گرام ہیروئن، 100 گرام آئس اور 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔