2025-04-19@03:56:20 GMT
تلاش کی گنتی: 826

«پر بھی بھاری»:

(نئی خبر)
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کا امیر ترین امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا جسکا جواب ہر کوئی جاننے کیلئے منتظرہے۔ امبانی خاندان کا شمار ایشیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنے شاندار طرز زندگی کے سبب مشہور ہیں بلکہ انکا رہن سہن دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا۔ کروڑوں مالیت کا عالیشان گھر جو ہر طرح کی لگژری سہولتوں سے مزین ہے اور کئی منزلوں پر مشتمل ہے اتنے بڑے گھر میں امبانی خاندان نے اپنی رہائش کے لیے صرف 27ویں منزل کا ہی انتخاب کیوں کیا؟ 119 اعشاریہ 5 بلین امریکی ڈالر کے مالک...
    ایک دنیا کہتی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھارت کی مہارت کا جواب نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی میں بڑے پیمانے پر افرادی قوت تیار کرکے بھارت اب دنیا بھر سے ہر سال اربوں ڈالر کمارہا ہے۔ ایسے میں یہ بات بہت حیرت انگیز دکھائی دیتی ہے کہ بھارت ہی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد، بلکہ پروفیشنلز آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کے ذریعے کمانے کے چکر میں خطیر رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہاتھ پیر ہلائے بغیر کمائی کا چسکا ایسا پڑا ہے کہ دوسروں کے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی۔ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ دنوں آن لائن...
    لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
    کینیڈا(نیوز ڈیسک)جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے جنم لیا تھا۔دونوں مما لک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی تقریباً معطل ہیں۔ ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔ ایسے میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے لانے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔مودی سرکاری کی خوشی اُس وقت دوبالا...
    لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے  وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی  جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
    ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کر کے بلاشبہ بائیڈن کو سبق آموز شکست دی ہے مگر اس شکست کی وجہ بائیڈن کی بحیثیت امریکی صدر اندرونی غلطیاں اور عالمی امور میں ناکامیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ویسے بھی بائیڈن کی ناکامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، سب سے اول تو وہ غزہ کا مسئلہ حل کرانے میں ناکام رہے مگر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانا چاہتے ہی نہیں تھے۔ بائیڈن کا دور اب ختم ہونے والا ہے۔ غزہ میں ڈیڑھ سال سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے مگر افسوس کہ بائیڈن نیتن یاہو کو نہ روک سکے بلکہ یہ کہنا کسی طرح غلط نہ ہوگا...
    کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
    نئی دہلی:بھارت نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر دی ہے، جو استعفا دینے کے بعد ملک سے فرار ہوکر اور مقدمات سے بچنے کے لیے بھارت میں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا اور ان کے خلاف متعدد سنگین الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جن میں شہریوں کی نسل کشی کے الزامات بھی شامل ہیں۔ ایسے حالات میں بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر کے توقع کے مطابق ان کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ وہ بنگلا دیش میں کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔...
    بھارت نے چند ہفتے قبل ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ میزائل آواز سے 5 گناہ زیادہ تیز رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ کیونکہ اس میزائل کی ٹیکنالوجی مخلتف ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی انڈیا کے میزائلز کے مقابلے میں بہترین اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے میزائل ہیں۔ یہ صرف پاکستان کا دعوی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ وہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کو ناکام نہیں بنا سکتا۔ پاکستان  دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے لیس میزائل رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس...
    لاس اینجلس میں آگ بجھانے کے لیے سپرپاور کی پاور کم پڑگئی، 150 ارب ڈالرز کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے سپرپاور کی پاور کم پڑگئی، ساری ٹیکنالوجی دھری رہ گئی، آگ بجھانے والا واٹر سسٹم بھی ناکام ہوگیا، فائر فائٹرز کم پڑگئے، لوگ اپنے گھر جلتے دیکھتے رہ گئے، امریکی انتظامیہ مدد کرنے سے قاصر ہے، 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ لپیٹ میں آ چکا ہے، 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئیں، 150 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ امریکی تاریخ کی بدترین آگ سب کچھ جلا کر راکھ کر گئی، اس وقت 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...
    —فائل فوٹو  جامشورو کے علاقے کوٹری سائٹ ایریا میں کم عمر بچوں کی شادی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے جس میں دولہا اور دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے 16  سال کی بھانجی کا نکاح اپنے 14 سال کے بیٹے سے کرایا تھا۔لڑکی کی بہن نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کر کے لڑکی کے ماموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کم عمری کی شادی اور اس کے نقصاناتکم عمری کی شادی اور اس کے اثرات کے حوالے سے... متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انکار کے باوجود زبردستی نکاح کرایا گیا اور تشدد بھی کیا گیا۔پولیس نے کہا ہے...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور وہ اس کے غیر قانونی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن...
    بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...
    امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششوں میں جیل میں قید قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے اب  تک 150 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ آتشزدگی روکنے کے لیے قیدیوں کا استعمال امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت...
    چینی کہاوت ہے گھرمیں لگی آگ دورکے پانی سے نہیں بجھائی جا سکتی ۔مگر طالبان حکومت ہمسایہ ممالک کومسائل میں الجھا کرمستحکم ہونے کے چکرمیں ہے وہ اپنی سرحدوں سے دورآباد ممالک کا اعتماد حاصل کرنے اور اقتدار کو ذریعہ آمدن بنانا چاہتی ہے جس سے خطے میں انتشار وافراتفری بڑھنے کا اندیشہ ہے پاکستان سے سرحدی مسائل کوہوادینااکثر افغان حکومتوں کا مشغلہ رہا ہے حالانکہ دونوں ممالک کے عوام میں بہت قربت ہے مذہبی کے ساتھ کاروباری روابط ہیںمشترکہ ثقافت ہے رشتہ داریاں ہیں دونوں ممالک کی آبادی کا ایک دوسرے کی طرف آنا جانالگا رہتاہے جسے باوجود کوشش ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن سچ یہ ہے کہ افغان عوام کا ساتھ دینے کی پاداش میں پاکستان نے...
    الیکٹرک بورڈ نے درزی کو ایک مہینے کا 86 لاکھ سے زیادہ کا بجلی بل بھیجنے کے بعد ایک اور شہری کو 2 ارب روپے سے زیادہ کا بل بھیج دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بجلی بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر شہری کا انوکھا احتجاج بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شہری کو الیکٹرک بورڈ کی جانب سے 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بجلی کا بل بھیجا گیا ہے، شہری کا نام للیت دھیمان ہے اور ان کا تعلق ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں سے ہے، مذکورہ بل گزشتہ سال دسمبر کا ہے، جسے دیکھ کر للیت دھیمان کا سرچکرا گیا۔ للیت دھیمان کے مطابق گزشتہ سال نومبر میںانہیں...
    بھارت میں شہری کا دسمبر کا بجلی کا بل 2 ارب بھارتی روپے سے زائد آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں شہری للیت دھیمان اپنا دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا اور دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بھارتی بل آیا۔ شہری کی شکایت پر الیکٹرک بورڈ نے سسٹم میں خرابی وجہ قرار دی اور جلد ہی بل ٹھیک کرکے بھیجنے کا کہا اور بعد ازاں شہری کو 4047 بھارتی روپے کا بل دیا گیا۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور...
    بھارت کی سپریم کورٹ نے 2023 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو غیر قانونی قرار دینے کے اپنے فیصلے پر نظرِثانی سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے کہا ہے کہ اُس نے جو فیصلہ ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی کے حوالے سے دیا تھا اُس میں کہیں بھی کوئی غلطی نہیں تھی اور اس حوالے سے ریکارڈ بالکل درست ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کی ممانعت کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ فطرت کے منافی ہے اس لیے اِسے قانونی حیثیت کسی بھی صورت نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے نظرِثانی کی درخواست کی سماعت عدالت کے کمرے میں کرنے کے بجائے...
    اپنے ایک خطاب میں البدر تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے پاس اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ وہ ہمارے شمالی علاقوں پر قبضہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں "البدر تحریک" کے سیکرٹری جنرل "ھادی العامری" نے کہا کہ ملک سے امریکی کردار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراق کے برجستہ اہل تشیع رہنماء اور "مجلس اعلای انقلاب" پارٹی کے بانی، شہید "سید محمد باقر الحکیم" کی برسی سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت، کسی بھی قیمت پر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے امریکی قبضے کا خاتمہ ہونا چاہئے اور ستمبر 2025ء عراقی خود مختاری کا سال...
    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔         View this post on Instagram    ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیکر مداحوں کو حیران کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ میرے اور اہلیہ کیخلاف بےبنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں، جس سے میرے احباب اور خاندان والوں کو شدید تکلیف سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے بنا تصدیق خبر پھیلانے پر تنقید کرتے ہوئے خبررساں ایجسنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے کی رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے، ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہایتی...
    دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم حق خود ارادیت کے طور پر منا کر اپنے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ 5 جنوری 1949 کا دن تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی مذکورہ قرارداد پر عملدرآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کا منفی رویہ، ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز...
    سرگودھا(صباح نیوز)پرانی دشمنی پر ویگو ڈالے میں سوار جدید اسلحہ لیس ملزمان کی جانب سے عدالت سے واپسی پر آتے ہوئے کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور11راہ گیروں بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اہل تشیع کا ذاکر بھی شامل ہے ۔ ملزمان نے اس قدر اندھا دھند فائرنگ کی کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
    اسلام ٹائمز: جو چیز مرحوم فرخ بھائی کو باقی وسیع تنظیمی حلقوں میں نمایاں کرتی تھی وہ انکا تقوی، زہد اور سادگی تھی جو تمام حلقوں میں زبان زد عام تھی اور یہی چیز باعث بنتی تھی کہ تمام احباب بلا تفریق انکو احترام کی نظر سے دیکھتے تھے جو آج کے زمانے بہت ہی شاذ و نادر دیکھنے میں آتا ہے۔ جب بھی کسی تنظیمی یا تربیتی امور کے بہانے ان سے ملاقات کا موقع ملا تو جو چیز نمایاں طور سے ان میں جلوہ گر تھی وہ انکے اندر موجود اطمینان اور ٹھہراؤ کی کیفیت تھی۔ تحریر: جری حیدر (قم المقدسہ) سینیئر برادر فرخ سجاد بھائی کے داغِ مفارقت دے جانے کی نہایت ہی افسوسناک خبر سننے...