کوٹری: 16 سالہ بھانجی کا نکاح 14 سالہ بیٹے سے کرانے والا ماموں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
جامشورو کے علاقے کوٹری سائٹ ایریا میں کم عمر بچوں کی شادی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے جس میں دولہا اور دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے 16 سال کی بھانجی کا نکاح اپنے 14 سال کے بیٹے سے کرایا تھا۔
لڑکی کی بہن نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کر کے لڑکی کے ماموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کم عمری کی شادی اور اس کے اثرات کے حوالے سے.
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انکار کے باوجود زبردستی نکاح کرایا گیا اور تشدد بھی کیا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ والد دوسری شادی کے بعد کراچی میں رہتے ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی اپنے ماموں کے ساتھ رہتی ہے، لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔