سرگودھا: کار سواروں پر فائرنگ،4جاں بحق ،11راہگیرزخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سرگودھا(صباح نیوز)پرانی دشمنی پر ویگو ڈالے میں سوار جدید اسلحہ لیس ملزمان کی جانب سے عدالت سے واپسی پر آتے ہوئے کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور11راہ گیروں بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اہل تشیع کا ذاکر بھی شامل ہے ۔ ملزمان نے اس قدر اندھا دھند فائرنگ کی کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم 3 سمندری سے درخانہ، موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔