الیکٹرک بورڈ نے درزی کو ایک مہینے کا 86 لاکھ سے زیادہ کا بجلی بل بھیجنے کے بعد ایک اور شہری کو 2 ارب روپے سے زیادہ کا بل بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بجلی بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر شہری کا انوکھا احتجاج

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شہری کو الیکٹرک بورڈ کی جانب سے 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بجلی کا بل بھیجا گیا ہے، شہری کا نام للیت دھیمان ہے اور ان کا تعلق ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں سے ہے، مذکورہ بل گزشتہ سال دسمبر کا ہے، جسے دیکھ کر للیت دھیمان کا سرچکرا گیا۔

للیت دھیمان کے مطابق گزشتہ سال نومبر میںانہیں 2500 روپے کا بجلی کا بل بھیجا گیا تھا جو انہوں نے جمع کروا دیا تھا، جبکہ انہیں دسمبر میں اربوں روپے کا بل بھیجا گیا، جس پر اس نے الیکٹرک بورڈ کو شکایت کی، الیکٹرک بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، بعد ازاں شہری کو 4047 بھارتی روپے کا بل دیا گیا جو اس نے ادا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: علاج کے پیسوں سے بجلی بل جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں کود گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل گجرات میں بھی ایک شہری جو درزی ہے، کو 86 لاکھ روپے سے زیادہ کا بجلی بل بھیجا گیا تھا، جس سے وہ حواس باختہ ہوگیا تھا، تاہم بعد میں اس کی شکایت پرالیکٹرک بورڈ نے بل درست کرکے 1540 روپے بھیجا تھا، جو درزی نے ادا کردیا اور سکھ کا سانس لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الیکٹرک بورڈ بجلی بل بھارت ہما چل پردیش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکٹرک بورڈ بجلی بل بھارت ہما چل پردیش بل بھیجا گیا روپے کا کا بجلی شہری کو بجلی بل

پڑھیں:

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں کمی کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے۔

کے الیکٹرک نے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 98 پیسے کی کمی کی درخواست دی تھی۔ سماعت کے دوران، نیپرا کے ممبران نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے متعلق سوالات اٹھائے، جس میں کے الیکٹرک کی این ٹی ڈی سی (نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی) پر انحصار اور کمپنی کے جنریشن سسٹم کی کارکردگی زیر بحث آئی۔

کے الیکٹرک حکام نے سماعت کے دوران بتایا کہ نومبر میں این ٹی ڈی سی سے 62 فیصد بجلی حاصل کی گئی، جو نسبتاً کم قیمت پر فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، 21 فیصد بجلی ایل این جی اور 13 فیصد فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی مجموعی طلب اکتوبر کے مقابلے 12 فیصد کم ہوکر اوسطاً 2300 میگاواٹ رہی، جبکہ اکتوبر میں یہ طلب 2600 میگاواٹ تھی۔

نیپرا کے مطابق اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہوتی ہے تو نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں صارفین کے بل میں 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔ یہ کمی اکتوبر کے مقابلے زیادہ ہوگی، جہاں 49 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی تھی۔

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین، گھریلو صارفین جن کا استعمال 300 یونٹ تک ہے، زرعی شعبے کے صارفین، پری پیڈ میٹرز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

نیپرا ڈیٹا کی مزید جانچ کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس سے کراچی کے صارفین کو ممکنہ ریلیف مل سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے لیے منظور کردہ اربوں روپے کے فنڈز میں قواعد کی خلاف ورزیاں
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • بھارت میں بجلی بل جمع کرانے کا انوکھا طریقہ، الیکٹرک کمپنی ملازمین کے پسینے نکل گئے
  • حکومت کاگاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان
  • کراچی کو سستی بجلی نیشنل گرڈ سے فراہمی پر ہی ممکن ہے،منعم ظفر خان
  • گلگت بلتستان، بجلی کے منصوبوں کی منظور شدہ لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ
  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
  • سرکاری محکمے میں اربوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • وزیراعظم کا الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز پر بجلی سستی کرنے کا اعلان