کشمیری بھارت کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور وہ اس کے غیر قانونی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی استعمار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے جبر اور کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے لیکن یہ سب انہیں حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانین لٹانے والے نوجوان کشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیں، کشمیری اپنے ان شہداء کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور وہ ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شکست و ریخت باالآخر جارح و ظالم قوتوں کا مقدر بنتی ہے، بھارت کو بھی ایک روز کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیکر جموں و کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
ISTABUL:وزیراعلیٰ مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت ترکیہ میں منعقدہ کانفرنس میں حکومت پنجاب کے تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر مبنی خطاب کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم2025کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اناطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے استقبال کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز شریف نے اناطالیہ پہنچنے کے فوری بعد ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کاخیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ترکیہ کے سابق نائب صدر اور اے کے پارٹی کے نائب چیئرمین فواد اقطائے اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے بھی ملاقات کی اور وزیراعلیٰ نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اورترکیہ تعلقات محض سفارتی ہی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نے بعدازاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیے میں بھی شرکت کی اور بتایا کہ ترک خاتون اول ایمنہ اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں۔
قبل ازیں اناطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعدسید اوغلو اور دیگر حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا اور اناطالیہ آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مریم نواز ڈپلومیسی کانفرنس سے آج خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے۔
کانفرنس میں وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔
وزیراعلی پنجاب نے استقبال کے لیے آمد اور مہمان نوازی پر ترکیے کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، ان کے ہمراہ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی ترکیے میں موجود ہیں۔