2025-01-25@01:26:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2594

«ٹیسٹ ٹیم»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیے ہیں، حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے، حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی، 26 ویں ترمیم کے بعد بہت کنفیوژن ہوگئی ہے، القادر کیس کا بیک گراؤنڈ حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دوں گا کہ ماضی سے سبق سیکھ لیں، آئین روندنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے منسلک ہے، حسن نواز نے پراپرٹی تب...
    سٹی 42 : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کہتے رہے آج رات عمران خان کی رہائی کا اعلان ہونا ہے مگر نہیں ہوا ۔  خواجہ آصف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی ناکام ہوئی کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے، لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کرے گے ؟ ۔  خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ ایک تعلق ہے ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے ہمیں اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چئیرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے اپنا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اجلاس میں چئیرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ میرا ڈیٹا چوری کیا گیا اور مجھے مالی نقصان پہنچایا گیا، میں نے ڈیٹا چوری کی درخواست ایف آئی اے کو دے دی ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے بتایا کہ میں نے ایک ایپ سے بچوں کے لیے سامان منگوایا تھا جس پر میرا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر پبلک ہیئرنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ممبر بل کے معاملے پر سینیٹر افنان...
    دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار بالنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم آج ہمارے بالرزنے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ۔ جب سے ہم نے بولنگ شروع کی اس وقت سے پچ...
    ابوظہبی :ایم آئی ایمریٹس نے بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ایم آئی امارات کے روماریو شیفرڈ اور نکولس پورن جیسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو ٹیبل پر 2 پوائنٹس اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کے بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چاروں بالرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف اور شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا اور اوپنر کوشل پریرا اور محمد وسیم (38) نے عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 42 رنز کی شراکت...
    دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' نہ لکھنے کی رَٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی 'میزبان ملک ریگولیشن' کے حصے کے طور پر اپنی ٹیم کی کٹ پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مبینہ طور پر بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق آئی سی سی کی جانب سے ایک آفیشل نے اس...
    پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل...
    بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون  کی 2025  کے لئے بہترین پروگراموں کی فہرست کے اجراء کی  تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کے وزیر قدرتی وسائل  گوان چی او ، چین کے نائب وزیر شہری امور تھانگ چھن پھے، چین کی نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات  گو فانگ،چین کے نائب وزیر زراعت اور دیہی امور وو ہونگ یاؤ اور چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے وائس چیئرمین چو  ڈی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔ حالیہ برسوں میں سی سی ٹی وی ون کی ویوئر شپ  بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو  2024 میں  6.28فیصد...
    بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی جھلک نے سب کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔  ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم، یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں اصل اور نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔       ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادریوں کے لیے ایک منفرد اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے ‘مینارٹی کارڈ’ کا اجرا کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اقلیتی برادریوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ مینارٹی کارڈ کے تحت اقلیتی برادریوں کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کارڈ کی بدولت اقلیتی افراد کو اپنے حقوق کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ملے گا، جو نہ صرف ان کے مسائل حل کرے گا بلکہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں بھی لائے گا۔ مریم نواز نے اس اقدام کو بین...
    لاہور: والٹن ریلوے اسٹیشن پر ڈیڑھ سے 200 سال قدیم میگنٹ ٹیلی فون اور ٹرینوں کی آمدورفت بتانے والا سسٹم آج بھی بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے، قدیم ترین سسٹم نے آج کے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان ریلوے کا ایک اور تاریخی ریلوے اسٹیشن جسے والٹن ریلوے اسٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ریلوے اسٹیشن بھی بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان بننے کے بعد ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں بھارت سے لوگ یہاں پر آ کر آباد ہوئے اور پھر پورے ملک میں پھیل گئے۔ ریلوے اسٹیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈیڑھ سے 200 سال پرانا میگنٹ ٹیلی فون اور دیگر سسٹم لگے...
    اسلام آباد: حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کا فیصلہ کرلیا جس کے مسودے کی کاپی بھی سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک اور بڑی قانون سازی کی تیاری شروع کردی، حکومت نے دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ پیکا میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے گی جسے جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اتھارٹی کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025ء مسودے کی کاپی ایکسپریس کو موصول ہوئی ہے۔ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی...
    پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان /تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں تحصیل پہاڑ پور میں لاڑ سگڑی بنگلہ کے مقام پر الاٹ ہونے والی زمین کا لے آٹ لینے کے بعد...
    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی درجہ بندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 3 درجے ترقی کرکے 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان بھی 2 درجہ ترقی کرکے 18ویں نمبر پر آگئے ہیں تاہم حالیہ درجہ بندی میں بابر اعظم کی تنزلی دیکھی گئی ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 16 نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ کی کیٹیگری میں نعمان علی دوبارہ ٹاپ 10 پوزیشن میں جگہ بنانے میں...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب سیکیورٹی کی ذمہ داری اداکار رونت رائے کی فرم کے سپرد کردی گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ہفتے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اداکار کو اب اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں گھر پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟ حملے کے بعد سيف علی خان نے اپنی سیکیورٹی ایجنسی بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے...
    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ— فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے بل کو رشوت کے خاتمے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہونے کا تاثر غلط ہے، ادارے ڈیجیٹلائز ہو رہے ہیں لیکن سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے ہیں، اس کے لیے جنگ لڑنا پڑ رہی ہے۔ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے: عمر ایوب کا طنزتحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان 18 درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نعمان علی نے 2 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 9ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی رضوان کی ترقی ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں محض نعمان علی شامل ہیں۔ دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا اُلٹ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر  رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی  ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے  اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی...
    ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ کی پاکستان میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر سکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا، یہ کارروائی 8 جنوری کو کی گئی تھی، ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈرائیور کیبن کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار  سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرک سے برآمد کیے گئے غیر ملکی ہتھیاروں میں 26 ایم 16 رائفلز، ایم 16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین،...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر فورسز نے ایک اسلحہ بردار ٹرک کو قبضے میں لے لیا، جس سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرک سے جدید ساخت کا اسلحہ اور اس کے میگزین برآمد کیے گئے، جن میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔ ٹرک سے لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پراحتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی...
    سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی تاہم اس میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم محض 8 اور 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف نے ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا،جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کےلیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی،28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلےبانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31کی ڈیڈ لائن دی تھی،حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی...
    پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کر لیا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کا ایجنڈا زیرِ غور رہا۔اجلاس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ  ، کاروباری برادری کو...
    لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ...
    پنجاب پولیس نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی  کرکٹ چیمیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کے لیے جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے لاہور اور راؤلپنڈی میں منعقدہ میچز کے دوران سیکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری پنجاب پولیس کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میچز کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 12564 پولیس جوان اور افسران تعینات کیے جائیں گے، لاہور میں 7618 اور راولپنڈی میں 4535 اہلکار سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ پنجاب پولیس میچز کے دوران فضائی نگرانی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی بھی مدد حاصل کرے گی جبکہ سیکیورٹی کو مزید بہتر...
    پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...
    آئی ایل ٹی 20 میں شیفرڈ اور نکولس نے ایم آئی امارات کو نائٹ رائیڈرز پر فتح دلادی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز ابوظہبی :ایم آئی ایمریٹس نے بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ایم آئی امارات کے روماریو شیفرڈ اور نکولس پورن جیسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو ٹیبل پر 2 پوائنٹس اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کے باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چاروں بالرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف اور شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔   ذرائع  نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی  فورسز نے 8جنوری 2025ء کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ۔ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ۔  (خبر مزید تفصیلات لوڈ کی جارہی ہیں ، مطالعہ جاری رکھیں ) مزید :
    بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو26 سال بیت گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 22 جنوری 1999 کو اڑیسہ کے گاؤں منوہر پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے ہی محسن کو زندہ جلا ڈالاتھا۔ گراہم سٹینز 1965 سے 1999 تک بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے، قتل کرنے والے گروہ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم    ”بجرنگ دل“  سے تھا۔ بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم سٹینز کو دو بیٹوں سمیت زندہ جلادیا تھا۔ گراہم سٹینز کے بیٹوں کی عمریں 10 اور6 سال تھی، ہندوستانی حکومت کے خود کے بنائے کمیشن نے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ بھارتی سپریم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی اّئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔(جاری ہے) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے، اپوزیشن کو بھی کہتے ہیں آئیں مل کر چلتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام ہے کس کو رہا کرنا ہے اور کس کو نہیں۔
    بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت بھوپال میں پٹودی خاندان کی 15000...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او...
    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا...
    قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو فرسٹ چوائس قرار دیدیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی تک مکمل فٹ نہ ہوسکے تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کیلئے بہترین جوڑی ہیں تاہم انکی غیر موجودگی میں شان مسعود اوپن کرسکتے ہیں اور پھر بابراعظم، رضوان بیٹنگ کیلئے آئیں۔ شان مسعود نے آخری مرتبہ 2023 میں نیوزی لینڈ کے...
    لاہور: ہائی کورٹ کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری مہدی حسن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر درخواست پر  سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھوا دی  اور درخواست کو کسی دوسرے بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کر دی ۔ جسٹس فاروق حیدر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما چوہدری مہدی حسن کی درخواست پر سماعت  کے دوران وکیل شہرام ساقی...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے...
    لودھراں میں پانچ روزہ  انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔ لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اعلان کیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے 5روزہ مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہے گی۔  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے مزید بتایا کہ اس مہم کے لیے 1553 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1459 موبائل ٹیمیں، 68 فکسڈ ٹیمیں اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
    پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے۔ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے جو ایک عرصہ سے دوبئی میں مقیم ہیں، گزشتہ روز پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہ کا جواب سماجی رابطے کی سائٹ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دیا ہے، جس میں ان  کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔ قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا  اور عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا۔ مجھے اللہ نے استقامت...
    پاکستانی ون ڈے سکواڈ کی تشکیل کیلئے سلیکٹرز نے سر جوڑلیے، صائم ایوب کے متبادل کیلئے فخر زمان کا نام سامنے آ گیا ہے۔ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی ٹیم میں شرکت غیر یقینی نظر آنے لگی،پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان فروری میں سہہ فریقی سیریز میں شیڈول ہے،سلیکشن کمیٹی نے سہہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لئیے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صائم ایوب کی میگا ایونٹ میں شرکت تاحال مشکوک ہے، سہہ فریقی سیریز کی پاکستانی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم ہو سکتی ہے ، آوٹ آف فارم عبداللہ شفیق اور عثمان خان کے بھی ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی نظر...
    ---فائل فوٹو  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاؤڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔
    کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی جس کے سبب شہر کا کم سے پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید ایک ڈگری بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کی وجہ سے کراچی میں داخل ہونے والی ہوائیں تھم گئیں، مغربی سلسلے کی ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد یخ بستہ ہوائیں دوبارہ کراچی پر اثر انداز ہوں گئی۔ جمعہ 24 جنوری سے کراچی میں شمال مشرقی سمت کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ...
    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا...
    اسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلز میں آگ لگ گئی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔ جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔ آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی، ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور ویڈیو...
    اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسٹبلشمنٹ سے پہلے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں جو چیز ہلی ہوئی ہے وہ عدالتی نظام ہے۔ آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں  ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو کو عدلیہ نے پھانسی دی، 45 سال بعد انہوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قتل تھا۔ یہ بھی پڑھیے:عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...
    اسلام آباد (اے پی پی) آئی جی آفس اسلام آباد کی جانب سے 9 مئی 2023ء، 4 اکتوبر 2024ء اور 26 نومبر 2024ء کے احتجاجی مظاہروں میں جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مالی اور جانی نقصان پہنچا، مالی نقصان کا کل تخمینہ 450 ملین روپے سے زاید ہے جبکہ مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 اہلکار شہید اور 227 زخمی ہوئے، احتجاجی مظاہروں کے دوران سیف سٹی سرویلنس کیمروں، پولیس گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے 8، 10 اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8 گھنٹے کی پوری فوٹیج کہاں ہے؟ اسے کس نے غائب کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی واقعات اور 26نومبر واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو حکومت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے پر سلمان اکرم راجا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے آٹھ، دس اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے ہمراہ رسالہ پولیس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر لاک اپ میں موجود ملزمان سے گفتگو کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے عدالتی فیصلے ،اسمبلی سے منظور شدہ بل و قانون سازی کو ڈھائی سال سے زائد ہونے کے باوجود صوبے میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرائے جانے اور یونین کی بحالی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی کے موقف اور قرار داد کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کی جمہوریت دشمنی اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی و جاگیردانہ سوچ اور آمرانہ ذہنیت کی حامل پارٹی ہے اسی لیے طلبہ کی قیادت اور ان کی طاقت سے خوفزدہ رہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت ، جمہوری حقوق اور سیاسی و...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد...
    اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے،...
    اسلام آباد (صباح نیوز+آن لائن)حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، منگل کو اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آج بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔
    حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن سرجری ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کر نے کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) 6 نئے کینالوں کے خلاف سندھ پاک آبادگار فورم کی جانب سے ٹنڈو آدم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکرٹری لال جروار، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما شمشاد لغاری، میرم انڑ، عطا اللہ انڑ سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لال جروار، شمشاد لغاری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھ نئے کینالوں میں وفاقی حکومت کی ساتھی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے 6 نئے کینالوں کی منظوری دے کر سندھ دشمنی کی اور سندھی عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی بقا کا واحد ذریعہ ہے، دریائے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیہہ گنجو ٹکر لطیف آباد کا اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس واقع لطیف آباد یونٹ نمبر6میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران اراکین مینیجنگ کمیٹی و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم نے کہا کہ اب سوسائٹی کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں اور اب ہم سب کو مل کر سوسائٹی کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے اور انشااللہ سوسائٹی کی 11 ایکڑ زمین کا ڈیماکیشن لیٹر بھی ایک ہفتے میں مل جائے گا اور لیٹر ملتے ہی فروری میں سوسائٹی کی زمین پر آفس تعمیر ہو جائے گا۔...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر معروف، نائب صدر غفران عالم، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر معز، ممبران ایگزیکٹوکونسل ڈاکٹر اسد تنولی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان ودیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارو ق، ڈپٹی سیکرٹری کراچی و شعبہ تعلیم کے چیئرمین...
    اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں، پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوال اٹھائے تھے جن کا جواب ہم نے دیا، کچھ سماعتیں بھی ہوئیں، بعد میں پتا چلا کہ...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت ہواجس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وزیر قانون نے سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کیے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے 3 سال کے لییڈیپوٹیشن ہوتی...
    وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم کے گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے بانی ٹی آئی کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے ، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے ۔ گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواست گزاروں نے انتخابات نہیں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے ، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔چیئرمین پی ٹی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ میٹنگ بہت اچھی رہی اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ آج بھی ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں بڑی سیرحاصل گفتگو  ہوئی ہے۔ سات ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم ان شاء اللہ ان کو جواب...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔آئی سی سی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو پر میزبان ملک کا نام آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائیگی۔آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور...
    کراچی: مضبوط کاروبار، تجارت اور برآمدات کے ذریعے معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے، ایکسپورٹرز، صنعت کاروں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک پرو بزنس اسٹرٹیجک ٹیکسٹائل پالیسی فریم ورک (STPF) تشکیل دے، اور ایک ٹیکسٹائل اور اپیرل پالیسی بنائے، پالیسی کے فوری نفاذ اور عملدرآمد کیلیے ایکسپورٹ سیکٹر کو ترجیح دی جائے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی میں پائیدار، قابل عمل، اور عملی اقدامات شامل ہونے چاہئیں، کیونکہ پچھلی 2020-2025 کی پالیسیوں میں بیان کردہ بہت سے اقدامات پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک ) نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں گرمی کی لہریں ناقابل برداشت حد تک شدت اختیار کرلیں گی۔ تحقیق کی قیادت گریز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈگلس مارون نے کی جس میں یونیورسٹی آف ریڈنگ نے بھی تعاون کیا۔ رپورٹ کے مطابق بعض خطوں میں درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)بینک اسلامِی پاکستان کو ا?ئی ایف این بیسٹ بینکس پول 2024 میں ”بیسٹ اسلامک ٹرسٹی” کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو عالمی اسلامی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم موقع ہے۔ا?ئی ایف این بیسٹ بینکس پول کی 20 ویں ایڈیشن میں اس سال ”بیسٹ اسلامک ٹرسٹی” کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، جو اسلامی مالیات کے نظام میں ٹرسٹی اور کسٹوڈیال سروسز کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ بینک اسلامِی نے اس مسابقتی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مے بینک(maybank) اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو رنر اپ قرار دیا گیا۔اس سال کے پول میں 35 ممالک کے مالیاتی حصص اداروں کی رائے شامل کی گئی، جو اسلامی مالیات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںکاٹن سوسائٹی اسکیم 33 گلشن اقبال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ ،عدالت نے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں کاٹن سوسائٹی اسکیم 33 گلشن اقبال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ایم ڈی اے الیکٹرک کو تین مہینوں میں درخواست پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا ،عدالت نے درخواست نمٹادی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ کاٹن سوسائٹی کے مکین سو فیصد بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک نے سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کرلیا گیا ہے، سوسائٹی میں...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ خراب جوڈیشل سسٹم کاہے، آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں  ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے. بھٹو کو آپ نے پھانسی دے دی،عدالت نے  45 سال بعد اعتراف  کیا کہ یہ جوڈیشل مرڈر ہو گیا ہے، عدالتوں نے  ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی میاں نوازشریف  کے کیس سنے، فیصلے سنائے اور کلین چٹ بھی دی، قصور وارکون ہے؟ عدالتی نظام۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ اگرآپ  جمہوریت کے چیمپئن ہیں تو پھر اس نظام کے مزے  لیں،جو...
    فائل فوٹو اسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی۔ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
    کیا بانی پی ٹی آئی اس مقدمے میں بے گناہ ہیں، آئیں کیس کے واقعات اور حقائق کا جائزہ لیتے ہیں۔ پورے ملک میں یہ تاثر عام تھا کہ بانی پی ٹی آئی شاید دولت مندوں کے قابو نہ آسکیں۔ مگر کچھ عرصے بعد باتیں نکلنا شروع ہو گئیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بڑے بڑے جلسوں کا خرچہ ان کی پارٹی میں شامل ’’اے ٹی ایم‘‘ مشینیں اٹھا رہا رہی ہیں۔ اورپھر سب کو معلوم ہوگیا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی دولت سے ویسا ہی تعلق بن چکا ہے جیسا دوسرے سیاستدانوں کا ہے۔ القادر یونیورسٹی اور 190 ملین پونڈ کا کیس بھی اس زمرے میں ہی آتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے، بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ پہلے 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیسز کا فیصلہ کر لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے  کہاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس مقرر تھا اور اب اس میں  11فروری کی تاریخ دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو عوام کے سامنے کرائے تھے اور 7مارچ کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے...
     مریال میں بہت سے سکھ خاندان تھے جو رفتہ رفتہ بھارت چلے گئے۔ بزرگ کہنے لگے کہ ان کی سمجھ میں آج تک نہیں آیا کہ بٹورا کیوں ہوا؟ بقول بزرگ جتنی تمیز اور تہذیب سے آج پاکستان میں سنی شیعہ رہتے ہیں، اس سے زیادہ تو سکھ، مسلمان اور ہندو آپس میں رہتے تھے، خاص کر مسلمان اور سکھ۔ ہلکی پھلکی ہوائی فائرنگ کبھی کبھار سکھوں اور ہندوؤں میں تو چلتی رہتی تھی مگر مسلمان اور سکھ سب آپس میں زیادہ تر ٹھیک ہی تھے۔ ایک سکھ لڑکا تھا جس کا نام تو امن تھا مگر امن اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا تھا۔ امن سے کیا سکھ کیا مسلمان سارے ہی تنگ تھے۔ امن کی دوستی اگر...
    کراچی: کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات میں 6پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ زرائع کے مطابق و کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6رہنماں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ارکاراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم کے گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی...
    اسلام آ باد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا باقاعدہ جواب تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین حکومتی سب کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس کل بھی ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوا جس میں نائب...
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)، سندھ چیپٹر کا ایک آن لائن اجلاس آج زوم کے ذریعے منعقد ہوا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے مجوزہ یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم اور متعلقہ پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاج پر غور کیا گیا۔ فپواسا سندھ نے کل 22 جنوری 2025 کو تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یونیورسٹی اساتذہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ احتجاج کے حوالے سے مزید فیصلے کل ہونے والے ایک اور آن لائن اجلاس میں کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران فپواسا سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم کی...
    ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی نے جان لیوا بیماری کی تشخیص کرکے اس کی جان بچانے میں مدد کی۔ گمنام صارف نے ریڈاٹ پوسٹ میں بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہلکی ورزش کی، جس کے بعد اسے پورے جسم میں شدید درد محسوس ہونے لگا، صحت میں اچانک بگاڑ کے بارے میں الجھن میں صارف نے چیٹ جی پی ٹی نے اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی تجویز دی۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے آواز پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا ’میں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی علامات کی وضاحت کی اور اس نے...
    ابوظہبی: شہروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظہبی سال 2025 کے لیے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شہر 2017 کے بعد سے مسلسل نویں سال محفوظ ترین شہروں میں شامل چلا آ رہاہے، جو کہ سکیورٹی کے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے میں امارات کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے کے ساتھ جدت اور جرائم کی روک تھام میں مربوط اسمارٹ سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا تے ہوئے سکیورٹی اور حفاظت کو برقرار رکھنے اور پولیس اور کمیونٹی کے...
    خیبر پختونخوا کے گورنر سے اختیارات لےکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ اب وزیراعلیٰ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ 3 ناموں میں سے کسی ایک کو کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کریں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کا زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کا چیلنجوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےزیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا، جس کے تحت...