2025-02-22@09:03:19 GMT
تلاش کی گنتی: 8003
«نے پیش کیا»:
(نئی خبر)
کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کردئیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک سٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ (شاندار پنجاب) میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا تاریخی قدم، فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی، 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں 5 ماہ کی محنت سے وزیراعلیٰ کے وژن کو عملی شکل دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ باضابطہ منظوری کے لیے سمری...
ویب ڈیسک:کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے...
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ سمیت مختلف 6 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 8، یو ای اے سے 17 پاکستانیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واپس بھیجا کیا گیا۔ ماریشس میں بغیر دستاویزات کے پہنچے 2 ماہی گیروں کی لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق نہیں کی جس پر انہیں بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا، ماہی گیروں سمیت 5 افراد کو اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا ہے۔ عمان اور بحرین میں پاسپورٹ ختم ہونے پر 2 جبکہ تھائی لینڈ پہنچے ایک پاکستانی کو اپنے وزٹ کی وضاحت...
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فخر زمان انجری کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے پویلین لوٹے اور ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کے لیے میدان میں کھڑا ہونا بھی کسی امتحان سے کم نہ تھا۔ تاہم اس کے باوجود انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، جس پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان کے قدم لرز رہے تھے، وہ مشکل سے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار مزید تفتیش جاری ۔(جاری ہے) تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او اسلم بھتی نے نیوز ایجسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مجرم میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا اور مجرم قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میںمطلوب تھا مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن،...
مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے بڑی غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے ان کی فیکٹری اور کراچی میں واقع مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر میں واقع ان کے 3 اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مارے، یہ آؤٹ لیٹس مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ ڈی ایچ اے میں قائم آؤٹ لیٹ کو پوائنٹ آف سیل قوانین کی...
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا...
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ View this post on Instagram A post shared by SLAY BAR & KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی...
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل رولینڈ والکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو برٹش فوج اور ڈیپ ریس اسٹرائیک بریگیڈ کو جدید بنانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران برٹش آرمی کے مختلف سسٹمز،اے آئی ٹیکنالوجی...
بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔ سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسلام آباد نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس دستیاب مالی گنجائش کا ایک بڑا...
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے...
برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔ طالبہ جمعرات کی صبح اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ اسکول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
چین کی فضائی حدود میں فلپائنی طیاروں کی غیر قانونی طور پر دراندازی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سدرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تیان جون نے بتایا کہ فلپائن کے تین طیاروں نے غیر قانونی طور پر چین کے نانشا جزائر اور چٹانوں کے قریب فضائی حدود میں دراندازی کی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے اس سارے عمل کو کنٹرول کر کے انہیں خبردار کیا اور وہاں سے بھگایا۔ حالیہ دنوں، فلپائن کی جانب سے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی حقوق کے تحفظ کی سرگرمیوں کو بار بار بڑھا چڑھا کر کے بدنام کیا گیا۔ فلپائن کا سی -208 طیارہ چین...
راولپنڈی: چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنےد ورۂ برطانیہ کے دوران وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں برطانوی فوج اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کے پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر رائل ملٹری...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ برطانیہ کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ...
نیا فون خریدنے کے شوقین افراد اب سستا ترین آئی فون خرید سکیں گے، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔ نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہو گی۔ اپیل نے نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کا وعدہ کیا ہے، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔ فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق "اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسلام آباد نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ اس دستیاب مالی گنجائش کا ایک بڑا حصہ، تقریباً 1 کھرب روپے، گردشی قرضے کے ذخائر کو ختم...
—فائل فوٹو کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے گئے، جو کل واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیے جائیں گے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان جبکہ 19 ہندو شامل ہیں۔ 20 بھارتی ماہی گیر کراچی جیل سے رہا، کل بھارت کے حوالے کیے جائینگےکراچی کی جیل میں قید کی سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں کل لاہور...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔ وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024...
کراچی(نیوز ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نےنجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل...
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے ساتھ امریکی بم کیوں رکھے؟ حقیقت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، تاہم اس موقع پر اسٹیج پر امریکی ساختہ بم بھی رکھے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، تقریب کے دوران اسٹیج پر رکھے گئے بم امریکی ساختہ جی بی یو 39 تھے، جو فضا سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حماس نے ان بموں پر ایک تحریر درج کی تھی جس میں واضح کیا گیا کہ یہی وہ بم ہیں جن سے اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوئے۔ حماس کی جانب سے بارہا کہا...
پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں پاکستانی 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے پی چکے ہے۔ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟ بہت زیادہ چائے پینا تو نقصان دہ ہے ہی، لیکن ان چائے پینے والے افراد میں ایک بڑی تعداد ٹی بیگز کا استعمال...
ذہنی یا اعصابی دباؤ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے، بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ڈپریشن یا اضطراب کے دوران تمباکو نوشی اور شراب نوشی جیسی عادات پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو 6 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ ذہنی دباؤ مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے اثرات کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جو صحت کے لیے درست نہیں ہے۔ ہماری تیز رفتار اور مصروف زندگی میں اعصابی دباؤ کی علامات کو سمجھنا اور انہیں جلد پہچاننا بہت ضروری ہے۔ یہ عمل نہ صرف موثر علاج ممکن بناتا ہے، بلکہ بہتر نتائج کا بھی باعث بنتا...
ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے...
سٹی42:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ، برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو اس موقع پر برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت آرمی...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں...
ویب ڈیسک — امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک، جو عام انتخابات میں شکست کے بعد سیاست سے تقریباً کنارہ کش ہوگئے تھے، ایک بار پھر سرگرم نظر آرہے ہیں اور 22 فروری کو نوشہرہ کے جلسے میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک الیکشن میں ناکامی کے بعد ناراض تھے اور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے تھے، اس وقت انھوں نے موقف اپنایا کہ کہ وہ سیاست سے بریک لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ سے پرویز خٹک کی ملاقات، ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ پرویز خٹک نے رواں...
غزہ: کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں اسرائیلی قید میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر کے ڈاکٹر ابو صفیہ سمیت 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔ اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوجی انہیں جیل کے سیل سے باہر لے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈاکٹر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں مادری زبانوں کا عالمی دن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف" پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء کی اجتماعی دانش اور کردار ایک مؤثر عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے۔ وکلاء اور عدلیہ کا باہمی تعاون قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
اسلام آباد (اکمل شہزاد، سٹاف رپورٹر) جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے کہ آئین کے تحت ایگزیکٹو کے ماتحت آرمڈ فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کر سکتی ہیں یا نہیں؟۔ وکیل عزیر بھنڈاری نے موقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتیں، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز میں ہی آئیں گے۔ جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 83 اے کے تحت آرمڈ فورسز کے سٹیٹس کو دیکھنا ہوتا ہے،...
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا رواں سال کیلئے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کے حساب سے 220‘ جو کے حساب سے 450 روپے‘ کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے‘ کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے...
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیر اعلی نے ایک سال کے دوران ایسے انقلابی اقدامات نہیں کئے جیسے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی نوے کے قریب عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالم نویس و اینکرز و ایڈیٹرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب غلام صغیر شاہد و دیگر ڈی جی پی آر کے افسران کے ہمراہ انہوں نے معروف کالم...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
یہ کہانی کراچی کے پوش علاقے میں رہنے والے کچھ لوگوں کے لائف اسٹائل کا ایک رخ ہے جہاں اول تو کچھ سامنے نہیں آتا اور اگر کبھی آجائے تو پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ برائی کی بنیاد پر بننے والے تعلقات کا انجام اکثر بھیانک ہی نکلتا ہے اور اپنے اندر ایک سبق لیے ہوئے ہوتا ہے۔ یہ کہانی نشے، طاقت اور غرور کی ہے جو ایک چھلے ہوئے کیلے کی تصویر سے ایک خطرناک موڑ لیتی ہے اور ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کے درد ناک قتل تک جاتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 3 دوستوں مصطفیٰ، ارمغان اور شیراز کی دوستی کا سفر جانی دشمنی پر کیسے ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس اور مقتول...
ذرائع کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیراہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیراہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سمینار...
اللہ تعالی نے صراحت کے ساتھ بار بار یہ حکم دیا ہے کہ رشتے دار کا حق ادا کرو۔ بلاشبہ رشتے دار کی مالی اعانت کرنا اس میں شامل ہے اور اس کی بہت زیادہ اہمیت اور ثواب بھی ہے۔ لیکن رشتے کا اصل حق یہ ہے کہ اس کی حفاظت کی جائے۔ رشتوں کی حرارت باقی رہے۔ رشتوں سے محبت کی خوش پھوٹتی رہے۔ آپ کو رشتوں کی اہمیت کا احساس رہے اور آپ کے رشتے داروں کو بھی یہ محسوس ہو کہ آپ ان کے رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ یہ رشتوں کے ساتھ انصاف کا تقاضا ہے۔امام نوویؒ رشتوں کی پاس داری کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’’رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا رشتوں کی...
ذرا تصوّرکیجیے… جب کسی گھر میں کوئی معزز مہمان آنے والا ہو توگھر والوں کی کیفیت کیا ہوتی ہے؟ یقیناً گھر والوں کی خوش دیدنی ہوگی۔ ہر کوئی مہمان کو دیکھنے اور ان سے ملنے کے لیے بے تاب وبے چین نظر آئے گا۔ گھر کے سارے ہی افراد کو آپ تیاریوں میں مصروف پائیں گے۔ ان کے چہروں پر مسرّت کے آثار صاف دکھائی دیں گے۔ اور یہ مہمان کے قابلِ قدر اور قابلِ احترام ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تم آگئے تو چمکنے لگی ہیں دیواریںابھی ابھی تو یہاں پر بڑا اندھیرا تھاغرض یہ کہ مہمان کا بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔ مہمان کی شان کے مطابق استقبالیہ دیا جاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی رمضان المبارک...
تبلیغ کے لیے قرآن و حدیث کا علم جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ قرآن و حدیث کا پورا علم حاصل کیے بغیر کسی کو تبلیغ کا حق نہیں ہے، ان سے دریافت کیجیے کہ: پورے علم کی تعریف کیا ہے؟ اس کی حد کیا ہے؟ اور اس کا پیمانہ کیا ہے؟ یہ پیمایش کیسے ہوگی کہ کسی کو پورا علم حاصل ہوگیا کہ نہیں؟ جن لوگوں کی عمریں قرآن و حدیث پڑھتے پڑھاتے ہوئے گزر گئی ہیں، وہ بھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتے کہ انھیں پورا علم حاصل ہوگیا ہے۔ جو آدمی صحیح معنوں میں عالم ہوتا ہے، وہ مرتے دم تک طالب علم رہتا ہے۔ کبھی اس کے دماغ میں یہ ہوا نہیں بھرتی کہ مَیں پورا...
صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر سے عزم کیا ہے اور یقین دلایا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے فلسطینی اور کشمیری عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے غزہ کی زمین پر کوئی سمجھوتا نہ کرنے کا بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں کے موقع پر پاک ترکیہ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے مابین 24...
امت مسلمہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر ذمے داران بیان جس میں انہوں نے غزہ پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا پریشان اور حیران تھی اور سوچ رہی تھی کہ 57 سے زائد اسلامی ممالک ہونے کے باوجود امت مسلمہ کس قدر غیر محفوظ ہیں۔ ان کا قبلہ اوّل 77 سال سے یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی تقاضوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سب اسرائیل جیسے عالمی غنڈے کے سامنے لاچار، بے بس اور بے کس بنے...
ہم پہلے بھی ایک کالم میں عمران خان کے اس خط کا ذکر کرچکے ہیں جو انہوں نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بھیجا تھا جس کا سوشل میڈیا پر تو بہت ذکر ہوا۔ میڈیا میں خط کا متن بھی شائع اور نشر کیا گیا لیکن سیکورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا کوئی خط آرمی چیف کو نہیں ملا۔ بات یہیں ختم ہوجانی چاہیے تھی لیکن آپ تو جانتے ہیں کہ میڈیا والے بال کی کھال اُتارنے میں لگے رہتے ہیں۔ ایک تقریب میں آرمی چیف کے ساتھ ان کا ٹاکرا ہوگیا تو وہ یہی سوال محترم جنرل عاصم منیر سے کر بیٹھے۔ انہوں نے چونک کر اخبار نویسوں کو دیکھا اور کہا کہ مجھے کوئی خط...
دبئی (مانیٹر نگ ڈ یسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے229 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل بنگال ٹائیگرز کی اننگ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور آدھی ٹیم یعنی 5 کھلاڑی صرف 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اوپنر سومیا سرکار اور مہدی حسن کو محمد شامی جب کہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت...
غزہْ/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ “نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سےبمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔”حماس کا کہنا ہے کہ “ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ...
کراچی (رپورٹ: حماد حسین) ہمارا نصاب اصل ہیروز کے ذکر سے خالی ہے چاہے وہ شاعر ہوں۔ ادیب ہو ں یا سائنسدان۔ نہ اسلاف کی باتیں اور نہ ہی کردار سازی کے لیے دانشوراور ادیب ہیں۔کسی سماج میں تعلیم یافتہ افراد یعنی دانشوروں، شاعروں، ادیبوں اور سائنسدانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور انہیں نوجوان نسل اپنا ہیرو یا رول ماڈل قرار دینے سے قاصر نظر آتی ہے تو یقیناً یہ معاشرتی تنزلی کی ایک واضح دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، جامعہ کراچی، یونیسکو چیئر ہولڈر اور ہلالِ امتیازپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری، وفاقی اردو یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں شعبہ تدریس سے 20سال سے وابستہ سلمیٰ...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں پشاور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں مناظرے کے لیے تیارہوں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور...
سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کی جانب سے استقبال رمضان المبارک مہم جاری ہے۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر حافظ حبیب اللہ پھوڑ کے مطابق مہم یکم مارچ 30 شعبان تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں رمضان المبارک کی اہمیت فضیلت کے بارے میں پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کاسالانہمرکزی اجتماع کارکنان کا انعقادسکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے نئے سیشن کے آغاز پر سالانہ مرکزی اجتماعِ کارکنان کا انعقاد کیا گیا، اجتماع سے ناظمِ جمعیت سکھر مقام عبدالغفور چنا ، سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ ،ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،حافظ عبید میمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)الخدمت ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل نواب شاہ کے علاقے کاکا پوٹا میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا دورہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ شہیدبینظیرآباد سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہیدبینظیرآباد نے کیا فری موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور بعد ازاں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے سفر میں نمایاں نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سے ڈسٹرکٹ کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور الخدمت یہ سب کام اللہ کی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرائم سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں کیا گیا،میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی, میٹنگ میں ایس پی لیاری لعل بخش سولنگی, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک تھے، تمام ایس ایچ اوز ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ہیوی وہیکل والوں کے خلاف ایکشن لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے کوئی بھی گاڑی 10 بجے سے پہلے شہر کے اندر داخل نہیں ہوگی، Tinted گلاسز کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف بھی ایکشن لیں، اپنی اپنی نفری کو بذریعہ رول کال بریف کیا جائے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کسی بھی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے مسئلیپر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت اعلی عہدیداروں کو خطوط لکھ دیے۔حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کے 12 نکاتی اعلامیے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ فیصل ندیم نے اپنے خط میں کراچی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈمپر حادثات انسانی جانوں کے ضیاع، املاک کی تباہی اور شہریوں کے لیے شدید خطرے کا باعث قرار دیا۔ خط کے مطابق حادثات کی بنیادی وجوہات میں قوانین کی عدم عمل داری، ٹریفک نظام کی کمزوری اور متعلقہ اداروں کی غفلت شامل ہیں۔ خط کی کاپیاں صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ، چیف سیکرٹری...
حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دریائے سندھ سے غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور رہنماؤں نے ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی 6 نہروں، منشیات کے کاروبار اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں منشیات فروش اور ڈاکووں کا راج ہے دریائے سندھ کے پانی پر ڈکیتی ناقابل برداشت ہییہ بات احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مولاعبدالمالک تالپورکہی انہوں نے کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور سندھ کے...
حیدرآباد: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (چاچڑ گروپ) کی جانب سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین نے سات ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں محمد جمن چنا ،نور محمد کھوسو، سخاوت علی چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹری کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سات ماہ سے بند ہیں جبکہ سال 2016ء سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ بھی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
تقریباً116برس قبل کرکٹ کی جس عالمی گورننگ باڈی کی بنیاد رکھی گئی تھی ، اُسی کے تحت اب پاکستان میں کرکٹ کا عالمی میلہ سج چکا ہے۔یہ پاکستان کا بڑا شاندار اعزاز ہے جو ہمیں29برس بعد ملا ہے۔ الحمد للہ ۔ کرکٹ کی اِس عالمی گورننگ باڈی کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل یاICCکے معروف نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ 19فروری2025 سے اِس کرکٹ میلے، جسے چیمپیئنز ٹرافی کا نام دیا گیا ہے، کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ آٹھ ممالک کی ٹیمیں ( مائنس بھارت) وطنِ عزیز میں کھیل رہی ہیں۔ہمارے سب سے بڑے شہر، کراچی، میں دو دن قبل پہلا میچ بڑی معرکہ آرائی سے کھیلا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیمیں مدِ مقابل آئیں ۔...
آٹھ فروری کو تحریک انصاف نے بطور یوم سیاہ منایا تھا۔ ویسے تو تحریک انصاف پورے ملک میں احتجاج کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تاہم صوابی میں جلسہ ہوا۔ آج کل جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز سے جلسوں کی کامیابی اور ناکامی کا اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رات کی ویڈیوز لائٹ سب چھپا دیتی ہیں۔ اس لیے سب جلسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ اسی لیے رات کا انتظار بھی کیا جاتا ہے۔ دن کے جلسے اسی لیے ختم ہو گئے ہیں۔ بہر حال فروری میں دو جلسے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے گڑھ صوابی میں جلسہ کیا ہے۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے گڑھ نارووال میں جلسہ کیا ہے۔ ہم کسی حد تک...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہاپسندوں کی زد میں آگئیں۔ معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے شو ’سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025‘ میں ہولی کے تہوار میں ہونے والی ایسی رسومات پر اعتراض کیا تھا جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن تھیں۔ فلم ساز فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کو بھی افسوسناک قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم بے جے پی کے ہرکارے اور انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔ انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت...
واشنگٹن — اگر آپ دن بھر ک کرنے کام کے بعد شدید بھوک کے ساتھ گھر واپسی پر امریکہ کے کسی بڑے شہر کی ہائی وے پر ٹریفک میں پھنسے ہیں تو کیا کریں گے؟ کیا آپ کھانے کے لیے قریب کے فاسٹ فوڈ ریستوران جاکر پیٹ بھریں گے یا اسے خرید کر راستے میں کھانے کا فیصلہ کریں گے؟ یا پھر ایک دو گھنٹے کے بعدنارمل شوگر اور نارمل بلڈ پریشر کے ساتھ گھر واپس پہنچ کر ہی کھانے کو ترجیح دیں گے؟ حال ہی میں جاری کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ٹریفک کے باعث طویل تاخیر سے لوگوں میں کسی جگہ رک کر کھانا خریدنے کا رجحان بڑھ رہا...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید...
فوٹو فائل کراچی کی لانڈھی جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کرکے لاہور روانہ کیا جائے گا جنہیں ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت بمقابلہ بنگلا دیش میچ کی نشریات کے دوران ایونٹ لوگو میں پاکستان کا نام نہ ہونے کی غلطی کا اعتراف ہوتے ہوئے معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دے دیا۔ میچ کے دوران ناظرین نے براڈکاسٹ میں دیکھا کہ ایک روز قبل ایونٹ لوگو پر جو پاکستان کا نام تھا وہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران موجود نہیں تھا۔ جس کے متعلق انٹرنیٹ پر مختلف قیاس آرئیاں ہونے لگیں۔ تاہم، آئی سی سی نے جواب میں غلطی کا اعراف کرتے ہوئے اس کو گرافکس کا مسئلہ قرار دیا۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ایسا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا جو...
سعودی مرکزی بینک نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی منظوری کے بعد ملکی کرنسی ریال کے نئے لوگو کا اجراء کر دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق نیا لوگو عربی خطاطی اور قومی کرنسی "ریال" کے نام کا امتزاج ہے، جس کا استعمال مالی اور تجارتی لین دین میں سعودی عرب کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر کیا جائے گا۔ نئے لوگو کے اجرا کو مملکت کے مالیاتی سفر کے نئے باب کا آغاز کہا جا رہا ہے۔ لوگو کا فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا اور مالیاتی اور تجارتی لین دین کے ساتھ ساتھ مختلف ایپلی کیشنز میں اس کا تدریجی طور پر انضمام متعلقہ اداروں کے تعاون کے ساتھ کیا جائے گا۔ سعودی مرکزی بینک کے گورنر ایمن ال سیاری نے...
اسلام آباد: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری معاہدہ کرنے سے انکار کے بعد دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک سیکرٹریٹ چوک پر جاری احتجاج میں شدت آگئی، جہاں مظاہرین نے واضح کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ احتجاج کرنے والے رحمان باجوہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوں۔ خیال رہےکہ حکومتی ٹیم اور سرکاری ملازمین کے درمیان چار گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، مگر کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا، احتجاجی ملازمین 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ وفاقی حکومت اس رمضان میں ضرورت مند شہریوں کے لئے 20 ارب روپے کا میگا ریلیف پیکیج لا رہی ہے۔ جمعرات کے روز ذمہ دار سرکاری زرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان کے ریلیف پیکیج کے مصدقہ پیغامات کی موبائل فون سے ترسیل کے لئے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت پیکیج سے متعلق پیغامات کی تصدیق کے لیے کوڈ 9999 استعمال کرے گی۔ وزارت کو درخواست دہندگان کے سیل فون نمبر کے ساتھ...
پاراچنار: لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں 17 فروری کو پاراچنار جانے والے قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث 57 دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور لوٹ مار کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی آر میں درج ہےکہ ٹل سے پاراچنار جانے والے 63 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ٹی ٹی پی سے وابستہ 57 دہشت گرد اور دیگر نامعلوم حملہ آور شامل تھے، حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہوئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے ٹرکوں سے سامان لوٹا، 19 گاڑیوں کو نذر...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں منشیات کے پہلو پر بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔سی آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منشیات کے مبینہ کاروبار کی تفتیش سونپ دی۔ایس آئی یو پولیس ملزم ارمغان پر منشیات کے فروخت کے الزام کی تفتیش کرے گی، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر ماضی میں بھی منشیات سے متعلق الزامات ہیں۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، دوسری جانب کیس میں...
پاکستان اور یورپی یونین نے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آج برسلز میں انسداد دہشت گردی کا نواں ڈائیلاگ منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے وفد کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی میسیج سٹیدجک نے کی۔برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں وفود نے انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس...
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے اور اس میدان میں مائیکروسافٹ نے ایک بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی اور سماجی مسائل کے حل میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکروسافٹ کے سائنسدان 17 سال سے ایک نئے مٹیریل اور فریم ورک پر کام کر رہے تھے، جس کی مدد سے نیا “میجورانا 1” (Majorana 1) پروسیسر تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کوانٹم پروسیسر ہے جو ٹوپولوجیکل کیوبٹس (Topological Qubits) پر کام کرتا ہے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی بنیادی اکائیاں ہیں،کوانٹم کمپیوٹرز روایتی کمپیوٹرز کے مقابلے میں بہت زیادہ ڈیٹا بیک وقت پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے...
سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے
پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے ڈرامہ چینلز کی یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ادکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی تعلیم، خاندان، کیریئر، کمائی، پاور اور ڈرامہ شوٹنگ سے متعلق بات کی۔ انٹرویو کے دوران ہاجرہ یامین نے ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز، ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، جو کام میں کر سکتی ہوں وہ ٹک ٹاکرز نہیں کر سکتے اور جو ان کی صلاحتیں ہیں وہ مجھ میں نہیں ہیں۔ اداکارہ نے اداکاروں کی فی ڈرامہ کمائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ہاجرہ یامین نے کورونا دور یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سب فنکاروں کا معاشی...
بھارت کے ریاستی انتخابات میں اس بار دہلی کا پلڑا بی جے پی کی حق میں رہا، جس کے بعد بی جے پی نے تین بار کونسلر رہ چکی ریکھا گپتا کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے والے گپتا کو آگے لا کر اپنے خواتین ووٹر بیس کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ریکھا گپتا جنہیں بدھ کے روز دہلی کی وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا، کہنے کو تو پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں، تاہم سیاست کا حصہ طویل عرصے سے ہیں۔ 50 سالہ گپتا...
اسلام ٹائمز: مولانا مودودی کی بادشاہت پر نقد بہت تحقیقی اور علمی ہے، لیکن اُنکی اس نقد کی تکمیل کیلئے اُن پر یہ نقد بنتی ہے کہ اگر کہیں پر حصولِ اقتدار قرآنی و نبوی نصوص کے مطابق نہ ہو تو کیا ایک مسلمان کیلئے ایسا اقتدار نبوی ؐ حکومت کا متبادل ہوسکتا ہے؟ اور پھر ایسا اقتدار کسی حاکم کیطرف سے اپنے دوست کو منتقل کرنا تو ٹھیک اور جائز ہے، لیکن اپنے بیٹے کو منتقل کرنا کیسے غلط و ناجائز ہے۔؟ مولانا مودودی نے حکمرانوں کی جن لغزشوں کو سامنے لایا ہے، اِنکا تعلق اُنکے بادشاہ ہونے سے ہرگز نہیں۔ وہ کسی جمہوری عمل سے بھی برسرِ اقتدار آتے اور بادشاہ نہ بھی ہوتے تو تب بھی وہ...
ماہرین آثار قدیمہ نے مصر میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ایک فرعون کا مدفن دریافت کیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر Piers Litherland نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مدفن دریافت کیا۔ وہ مصر کی وادی ملوک (بادشاہوں کی وادی) میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں۔اس کام کے دوران انہوں نے ایک چیمبر کی چھت کو دیکھا جسے نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا جبکہ اس پر زرد ستارے بنے ہوئے تھے۔اس چھت کے بعد انہوں نے ایک زینہ دریافت کیا جو مقبرے کی جانب لے جاتا ہے۔مزید جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ فرعون تحتمس دوم کا مدفن ہے۔اس فرعون نے مصر...
دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں اس کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں رہا تاہم بھارت نے فاتحانہ آغاز کرکے دیگر ٹیموں کو اشارہ دے دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے شبھمن گل 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ کے ایل راہول نے بھی 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 41، ویرات کوہلی 22، شریاس ایر 15 اور اکشر...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا، جس کے نتیجے میں آئی سی سی نے ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا۔ آئی سی سی کے اس آرٹیکل کے مطابق اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کرتی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے...

مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2025ء) چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود بخاری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کسانوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم انکشافات کر ڈالے۔ چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن نے انکشاف کیا کہ مریم نواز نے پنجاب کے ڈائریکٹر فوڈز سے یہ نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ جو بھی 2800 سے زیادہ پر کسانوں سے گندم خریدے گا، اس پر ایف آئی آر دی جائے گی۔ انہوں...
چیمپئنز ٹرافی: شبمن گل کی سنچری، بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ بھارت نے 229 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس سے قبل بنگال ٹائیگرز کی اننگ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور آدھی ٹیم یعنی 5 کھلاڑی صرف...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وکلاء کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گيا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کام سے روکا جائے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موجودہ سینیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، ججز کا تبادلہ سینیارٹی لسٹ کو متاثر کیے بغیر عارضی طور پر ہو سکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کا فیصلہ مفاد عامہ کے تحت نہیں کچھ اور وجوہات کے سبب کیا گیا۔ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر آرٹیکل 175 اے کی خلاف ورزی ہے، صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل...
دبئی (سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بنگلادیش کے توحید ہریدوئی کے بعد بھارت کے شمبن گل نے بھی سنچری بناڈالی۔ بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 48ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جسے بھارتی بولرز نے ابتدا میں ہی غلط ثابت کردیا۔ بھارتی بولرز نے 9ویں اوور میں ہی بنگلادیش کی آدھی ٹیم کو صرف 35 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ان ابتدائی پانچ کھلاڑیوں میں تنزید حسن نے 25 رنز بنائے، مہدی حسن میراز 5 جبکہ سومیا سرکار، کپتان...
سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ س موقع پر پرویز خٹک کے بھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
گول میز کانفرنس میں قومی سلامتی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( میں گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے صوبوں کی ضرورت پر ایک گول میز نشست کا انعقاد کیا گیا۔گول میز نشست میں سیاستدانوں، عوامی پالیسی کے ماہرین، سکالرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، گول میز نشست سے خطاب کرنے والوں میں سابق گورنر خیبرپختونخوا اور بلوچستان اویس احمد غنی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر SOPREST شکیل درانی، سابق وفاقی سیکرٹری اشتیاق احمد خان، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز، مینجنگ ڈائریکٹر دنیا ٹی وی نوید کاشف شامل تھے۔ سابق سفیر محمد حسن، سابق وفاقی...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستان پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نےآئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نےاعتراف جرم کرتے ہوئے جرمانہ کی سزا قبول کرلی، جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔ قبل ازیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے مزکورہ الزام عائد کیا تھا۔
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے دارالحکومت میں قائم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ...