2025-04-21@11:26:27 GMT
تلاش کی گنتی: 14433
«ملین ٹرپس»:
(نئی خبر)
اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے، میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر نہ صرف کرم بلکہ ہر مظلوم کی آواز بلند کرتا ہوں، ان خیالات کا...
سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ان پر جرح کے دوران بجلی بند ہوگئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہباز شریف کے دائر دعوی پر سماعت کر رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہو گئے۔ عمران خان کے وکیل میاں محمد حسین چوٹیا نے وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح کی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں جرح سے پہلے حلف لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو کہوں گا، سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ...
مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ نے باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی، تاہم ایک متنازعہ سین کے باعث فلم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم میں ایسے مناظر اور مکالمے شامل ہیں جو مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ شکایت کنندہ کے مطابق فلم میں ایک ایسا مکالمہ بھی شامل ہے جو عیسائیت کے مخالفین کو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے پر اکسا سکتا ہے۔ شدید ردِعمل کے بعد فلم سازوں نے فوراً متنازعہ منظر کو فلم سے ہٹانے کا اعلان کیا اور مسیحی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر افغانستان چلے گئے۔اسحاق ڈار افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ سے امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران پاک افغان وفود افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں...
ویب ڈیسک: ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس کے خلاف عمر ایوب کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ عمر ایوب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور فریقین کو سن کر کارروائی کو آگے بڑھائے۔ انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے :...

پاک فوج نے ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ثابت کیے ہیں‘آرمی چیف
راولپنڈی/کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ (پی اے ٹی ایس) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں گیریژن میں منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر،...
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کا پی ٹی آئی قائدین کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا، 2سے ڈھائی ماہ بعد جنید اکبر کا حال میرے سے بھی برا ہو گا، جنیداکبرجی حضوری والاآدمی نہیں ہے،علی امین نے بھی نہیں کی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں ۔ حیدرمہدی اور عادل راجہ بھی ان کی ایما ء پر پراپیگنڈا کرتے ہیں ۔ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق عمر ایوب کی درخواست پرحکم نامہ جاری کر دیا۔6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جاری کیا ہے۔حکم نامے میں این اے 18 ہری پور میں دھاندلی تحقیقات کے خلاف جولائی 2024ء سے جاری حکمِ امتناع عمر ایوب کی درخواست پر ختم کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابلِ سماعت نہیں، کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا...
ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور کی ضلعی عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وزیراعظم ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہوئے، لیکن دوران سماعت عدالت کی بجلی بند ہوگئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہوئے اور جرح سے پہلے حلف لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو کہوں گا، سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے وزیراعظم شہباز شریف...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل 2025)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کئے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک خریال گیریژن میں منعقد کئے گئے۔ اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاءکے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے قرار دیا ہے کہ پہلی بار جائیداد فروحت کرنے والے سےایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 236 سی لاگو نہیں ہوتا۔ عدالت نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کو ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے بیرون ملک مقیم128صارفین کو فوری جائیدادوں کی منتقلی کا حکم جاری کردیا ۔ انور سیف اللہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے دامادبیرسٹر اسدلدھا کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل راولپنڈی کے موضع جات بجنیال وغیرہ میں ایٹین پراجیکٹ ہے ۔ Post Views: 1
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔ حسن علی نے 84 اننگز میں مجموعی طور پر 116 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے وہاب ریاض کی 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔ کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ فاسٹ بولر حسن علی نے کوئٹہ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ Post Views: 3
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کی بنیاد پر دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ 4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا بجلی ٹیرف کم کیا جائے گا۔ اسی طرح نیشنل پاور پارکس...
حیدر آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کینالز منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے، کینالز کے معاملے پر باقی جماعتیں مصنوعی احتجاج کر رہی ہیں، اگر کوئی سندھ کے پانی کا بچاؤ کر سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے معاملے پر سازش کی گئی، عمر کوٹ کے عوام نے سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا...
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ https://www.express.pk/story/2756813/psl-gift-of-a-hair-dryer-for-becoming-player-of-the-match-video-goes-viral-2756813 بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے...
ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے پھل اور فصلیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز سخت بارش ہوئی۔ ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 18 اپریل سے 20 اپریل تک مقبوضہ علاقے میں شدید بارش، برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ نے جموں و کشمیر کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین سے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ، زرعی شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آراء اور تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی کے ذریعے ان سے استفادہ کیا جائے گا، زرعی گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے . انہوں نے یہ بات ملک میں زرعی شعبے...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے ملین مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے غزہ ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوآئی ضلع ملتان کا اجلاس اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری اور محمد اسلم غوری نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے غزہ ملین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
— فائل فوٹو دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔دریائے سندھ کے کنارے آباد 35 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر حیدر آباد کے شہری ان دنوں دہری اذیت سے دو چار ہیں۔حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دو چار ہیں۔ کراچی : پانی کی لائن تیسری بار ٹوٹ گئی شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی پھر معطل راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جوہر موڑ سے نیپا جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگیا۔ حکمراں سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے اربوں روپے فراہمی و نکاسیٔ آب کے لیے...
صوابی (اوصاف نیوز) صوابی کے علاقے ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی، کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے اقبال حسین کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق جاں بحق شہری کی لاش نکال لی گئی، کشتی میں موجور دو مقامی افراد میں ارشد اور جنید زخمی ہوگئے، جبکہ دو افراد واصف شاہ اور حسیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو باچا خان ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی
کراچی(اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی اور یوں کراچی نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔ کنگز...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔ تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں،چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔ مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز: آرٹیکل کا اختتام رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اس موقف سے کرتے ہیں، جو انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اختیار کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں: "میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ گفتگو (مذاکرات)، وزارت خارجہ کے دسیوں کاموں میں سے ایک ہے۔ یعنی وزارت خارجہ دسیوں کام کر رہی ہے اور انہیں میں سے ایک یہ عمان کی گفتگو ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں، جو ابھی حال ہی میں سامنے آئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ملک کے مسائل کو ان مذاکرات سے نہ جوڑیں۔ یہ میری تاکید ہے۔ جو غلطی جامع ایٹمی معاہدے میں کی، اس کی تکرار نہ کریں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل، 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔ انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ...
وزیر احمد : جتوئی کے تھانہ بیٹ میرہزار خان کی حدود میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ، بجلی کے چیمبر سے نکلی شعاؤں نے گندم کی تیار فصل کو لپیٹ میں لے لیا ،دس ایکڑ فصل جل کر خاک تمام تر کوششوں کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ بجلی کے چیمبر آپس میں ٹکرانے اور سپارکنگ کے باعث پیش آیا جس وجہ سے کسان کی لاکھوں روپے مالیت کی دس ایکڑ گندم جل کر خاک ہوگئی، آگ لگنے کا واقعہ بجلی کے چیمبر آپس میں ٹکرانے سے سپارک کرنے کے باعث پیش آیا۔ جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت اپنے پارٹی رہنما سے بیزاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ وہ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، اسی لیے سینیئر رہنما دونوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے علیمہ خان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان کی...

مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم دے دیا۔ سپیشل افراد کیلئے معا ون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد کے لئے عمارتوں میں ریمپ نہ بنوانا ان کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔ میں اپیل کرتی ہوں کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے اور نہ انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے۔ ساڑھے 12لاکھ خاندانوں کو 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے، جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی کمیٹی جے یو آئی ف اور دیگر جمہوری قوتوں سے رابطہ کرے، کمیٹی یقینی بنائے عوام کے سیاسی انتخاب کا...

پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون صہیب بھرتھ کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں، متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ...
چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اگلے مرحلے میں چین-کمبوڈیا تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی ہو ئی ہے، رپورٹبیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے حالیہ دورہ کمبوڈیا نے چین کمبوڈیا ” آہنی دوستی” میں نیا موضوع اور نئی قوت محرکہ فراہم کی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، چین کمبوڈیا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری سے لے کر نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے تک، اور پھر نئے دور میں ہمہ موسمی چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے تک اپ گریڈ کیا گیا، جو چین اور کمبوڈیا کے بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنے کے عزم کا بہترین مظہر...
چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92...
کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف کارروائی کی استدعا عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست گزارعلیمہ خانم بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی...
کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کا کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی حکومت سے علیحدگی پر ردعمل میں کہنا تھا کہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کے استعفے کے بعد پھر ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بات استعفوں کی ہے تو پہلے صدر اور چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دیں۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی حکومت سے علیحدگی پر ردعمل میں کہا کہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کے استعفے کے بعد پھر ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیں گے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری ایوان صدر اسلام...
وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ان کو روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8، 8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک...
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرتا تھا۔واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں۔گرفتار ملزم نور الدین سے اسلحہ اور نقد رقم برآمدکی گئی ہے۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل، 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
ارشاد احمد عارف کو بالکل نہیں جانتا ۔ بس میرے لیے ایک اجنبی سا نام ہے ۔ نا کوئی ملاقات اور نہ ہی کبھی گفتگو کا موقع ملا۔ ویسے بھی حالات حاضرہ کے ٹی وی پروگرام بہت کم دیکھتا ہوں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ایک بہت بڑی وجہ دلیل کے بغیر بلا تکان بولنے والے وہ بزرجمہر ہیں‘ جو معاشیات سے لے کر فلسفہ ‘ موسیقی سے لے کر سیاست اور معاشرتی مسائل سے لے کر آنے والے وقتوں کا حال سب کچھ جانتے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات پر بھی خوب ہاتھ صاف کرتے ہیں۔ اب یہ سوال سنجیدہ سا ہے کہ دراصل وہ جانتے کیا ہیں؟ اس کا جواب شائد انھی کے پاس ہو یا شائد نہ...
ملک کے پہلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان کا دور وہ پہلا دور تھا جب ملک میں دکانوں کے لیے کچھ قوانین بنائے گئے تھے جن میں ایک شاپ ایکٹ بھی تھا جس کے تحت تمام دکاندار ہفتے میں ایک روز اپنی دکانیں بند رکھنے اور دکانوں پر مقررہ اوقات کار پر عمل کرنے کے پابند تھے اور شاپ ایکٹ و دیگر قوانین پر عمل بھی ہوتا تھا جب کہ اس وقت بجلی کی بھی کمی نہیں تھی اور لوڈ شیڈنگ کا تو کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ ایوب خان نے مارشل لا لگا کر دکانداروں کو اپنی دکانوں کے سامنے صفائی رکھنے، ملاوٹ سے گریز اور ناپ تول میں گڑبڑ نہ کرنے کا پابند کیا...
کوئٹہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین تعلیم دے کر صوبے کا مستقبل تبدیل کر سکتے ہیں۔ کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چوتھی بار ایک اور اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، یکم اپریل 2022 کو پاکستان اندرونی طورپر ڈیفالٹ کر گیا تھا اور قومی خزانہ خالی ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے کہہ دیا تھا کہ بجٹ کی آخری قسط پیسے نہ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کریں گے، ایک روپیہ بھی ترقیاتی مد میں جاری نہیں...
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
احتساب کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخوا کے معاملے پر آج کئی گھنٹوں تک طویل اجلاس کا انعقاد ہوا، سپیکر خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں یا نہیں۔؟ فیصلہ تیسرے ممبر پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن کے الزامات پر احتساب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پر عائد الزامات کے معاملے پر احتساب کمیٹی کے ممبران کے درمیان اختلافات ہیں، ایک ممبر نے سپیکر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا، دوسرے ممبر نے الزامات کو درست قرار دینے پر زور دیا۔2 ممبران کے درمیان اختلاف کے باعث تیسرے ممبر نے فیصلے کا اختیار مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے - 18...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اگلے بجٹ میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے این 25 قومی شاہراہ کی تعمیر 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو وفاق کی طرف سے دیگر منصوبوں کےلیے بھی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بلوچستان کےلیے سب سے زیادہ رقم مختص کریں گے، معدنیات بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ جو لوگ مزدوروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں وہ صوبے کو پسماندہ رکھ کر اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔اس...
وزیر خارجہ سے لارڈ آف کنسنگٹن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں لارڈ اینڈ لیڈی لنکاسٹر، ڈاکٹر ابراہیم الموجیل اور دیگر کاروباری راہنما شامل تھے۔ وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کے افغان راہنماؤں سے ہونے والے مذاکرات میں پاک افغان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں، سکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوامی تعلقات میں تعاون کے فروغ پر بات چیت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح وفد بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی...
انوار الحق : صوابی کے علاقے ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی، آسمانی بجلی گرنے سے اقبال حسین کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی، دو مقامی افراد میں ارشد اور جنید زخمی ہوگئے، دو افراد واصف شاہ اور حسیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو باچا خان ہسپتال پہنچایا گیا، حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار
غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا، اب بس کرو ناں، ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی، اب میں خاموش نہیں رہوں گا، وہ وقت گزر گیا جب ہم چپ رہا کرتے تھے۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خانم نے بانی سے 300 ملاقاتیں کیں، 2 بار ملاقاتیں نہ ہوئیں تو آسمان گرپڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے سب...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کردیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی ، شاندانہ گلزار
رکن قومی اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے قسم کھائی ہے خیبر پختونخوا میں انفرااسٹرکچر پر کام نہیں کرنا۔ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی۔پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاندانہ گلزار اور معظم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی، ہمیں 100 فیصد بجلی میں سے 10 فیصد بجلی چاہیے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ معظم بٹ نے مائنز اینڈ منرلزبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کا مسودہ امریکا اور برطانیہ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے- 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی، جس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا اور این اے-18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، یورپی ملک نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا، یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران کیا گیا،جہاں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اسکالر شپ کا مقصد ہونہار پاکستانی طلباء کی مدد کرنا ہے اور ہنگری کے جاری تعلیمی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہیں۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے پہلے ہی 1,700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این اے 18ہری پور الیکشن دھاندلی کیس ،این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست نمٹا دی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔
لاہور (نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر آگئی تاہم چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہونے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے...
اسلام آباد:باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری سٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فائونڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ کنول کی ترقی کا سفر تیزی سے...
استنبول: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ فلسطین کی تشویش ناک صورتحال اور جاری انسانیت سوز مظالم انسانیت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ وہ استنبول میں ترکیہ کے ،سپیکر کی زیر صدارت فلسطین کی نازک صورت حال پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ایاز صادق نے کہاکہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فلسطین میں جاری انسانی سوز مظالم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ فلسطین میں نسل کشی انسانیت کا بحران بن چکی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،قائداعظم نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جو آج تک برقرار ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ پاکستان تمام علاقائی...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسڑ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو شخص زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کو یہاں تک پہنچانے میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمیں سی ایس ایس کارنر جیسے بے لوث اداروں کی کوششوں کو پروان چڑھانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جس معاشرے اور شہر نے ہمیں عزت دی، شہرت دی اور جینے کا سلیقہ سکھایا، ہم پر فرض ہے کہ ہم اس شہر کی خدمت کریں اور مل جل کر آنے والے وقت کو اپنی نسل کے لئے بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے نئے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم بچے کو اسٹیج پر خودلے کر آئیں۔لاہور میں خصوصی افراد میں مصنوعی اعضا، آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم بچے کو اسٹیج پر خود لے کر آئیں، اس موقع پر 6 سالہ سہیل کو حرکت کرنے والے مصنوعی ہاتھ لگا دیے گئے۔بایونکس ٹیکنالوجی کے...
سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا ایک سیاسی حل ہے، جو سیاسی اتفاق رائے سے تیار کیا جائے، ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف معاشی ترقی سے حل نہیں کیے جاسکتے، پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جو ایسا سیاسی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ فوری طور پر ایک آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو حقیقی بلوچ قیادت مالک بلوچ اور اختر مینگل سے رابطہ کرے۔ اُن کا کہنا تھا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈز تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔ مریم نواز نے کہاکہ جب ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لیتی ہے تو اس سے ان کی مشکل آسان ہو جاتی ہے، خوشی ہے کہ اب اقتدار کا رخ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گیس کی مسلسل فراہمی اور اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 39 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 فیصد اضافہ سرکلر ڈیٹ پر لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سی سی پیز کی گیس کھپت میں کمی بھی اضافے کا باعث ہے، حکومت سی سی پیزکو نیشنل بجلی گرڈ سے منسلک ہونے کی ہدایات دے رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمت میں 51 فیصد اضافہ مہنگی آر ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہمی کی وجہ سے ہوا۔ آپریٹنگ اخراجات کل...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے.سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں.چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔
پاکستان کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے مشیر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابراعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا اور وہ 2017 سے 2022 تک 6 سیزن کراچی کنگز کی طرف سے کھیلے۔ یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل 2023 کے سیزن میں بابر اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے اور بابر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے اور اس کی قیادت بھی کررہے ہیں، اب کراچی کنگز کے مشیر، سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف...
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف حادثاتی طور پر بازو سے محروم نوجوان عقیل کو خود اسٹیج پر لائیں جبکہ دماغ سے خودکار سگنل لے کر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے سہیل نے پہلی مرتبہ ہاتھ کو حرکت دی. جس پر ننھے سہیل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہائی فائی بھی کیا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے خودکار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر، ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات فراہم کیے اور اسپیشل افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں آمد پر دو...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف حادثاتی طور پر بازو سے محروم نوجوان عقیل کو خود اسٹیج پر لائیں جبکہ دماغ سے خودکار سگنل لے کر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے سہیل نے پہلی مرتبہ ہاتھ کو حرکت دی، جس پر ننھے سہیل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہائی فائی بھی کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے خودکار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر، ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات فراہم کیے اور اسپیشل افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں آمد...

لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...
لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔ گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔ رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا ۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کے...
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیویارک اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد انہوں نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا اس کا نوٹس لیا ہے، بھارت ہمارے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں، جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلے پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئر فراہمی کے پروگرام کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد بہت سارے لوگوں کو پیچھے چھوڑ جانے کے اہل ہیں اور اگر حکومت تھوڑی سی ان کی اسپورٹ کردے تو ان کی زندگیوں میں کتنا بڑا فرق آسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہو سکے گا، خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں۔ پی ٹی آئی کا مقصد ملکی ترقی روکنا ہے، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب...

محکمہ تعلیم بلوچستان کا 29 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کا عزم، 372 غیر حاضر اساتذہ نوکری سے فارغ
بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں. آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں...
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدالت کی اجازت کے باوجود بانی چیئرمین سے اہل خانہ اور ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ شبلی فراز عمر ایوب کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں وہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ اس موقع پر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر اڈیالہ جیل گئے لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، پچھلے 3 ہفتے سے خاندان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ قتل کے ملزمان کو بھی ملاقاتوں کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر تک پہنچنے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور مناسب سہولیات کی فراہمی نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو ملک کے ڈیجیٹل اور اقتصادی مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر...

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش،پولیس کا مظاہرین پر واٹرکینن کا استعمال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری کی غم سے نڈھال بوڑھی والدہ کو مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے فکر ستانے لگی۔ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی کا بندوبست تو خود کرلوں گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے۔ بچے ان پڑھ رہ گئے تو ایک دن یہ بھی ڈاکو بن جائیں گے۔ واقعہ کیسے پیش آیا، واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ اس کے کمسن بیٹے نے پورا واقعہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، بابا ولایت علی شاہ کالونی گلی نمبر 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری ظفر ولد عبدالستار...
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے ممبئی میں واقع پرتعیش ریسٹورینٹ توڑی کو حال ہی میں ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے دعویٰ کیا تھا کہ گوری خان کے اس ریسٹورینٹ میں صارفین کو نقلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مختلف مشہور شخصیات جیسے ویرات کوہلی، شلپا شیٹی اور بوبی دیول کے ریسٹورینٹس میں جا کر کھانے آزمائے اور پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کے لیے آئیوڈین ٹیسٹ کیا۔ View this post on Instagram ...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)دبئی میں جعلی چیک سے خریداری کرنے والے جعل ساز گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ دبئی پولیس کے مطابق ملزمان گاڑیوں کی خریداری میں جعلی چیک کا استعمال کرتے تھے۔(جاری ہے) دبئی پولیس نے جعل ساز گروہ کے تمام اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گروہ منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، یواے ای اور اس کے باہر بھی سرگرم تھا، ملزمان جعلی چیک کے ذریعے گاڑیاں خریدتے اور راتوں رات بیرونِ ملک بھیج دیتے تھے۔دبئی پولیس نے عوام کو تنبیہہ کی کہ رقم وصول کرنے تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر نہ کریں۔
ویب ڈیسک: چار سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے راضی ہوگئے،بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے، تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے، ناردرن پاور جنریشن نندی پور...
سٹی 42 : سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقعہ پر مسیحی برادری کے لیئے چھٹی کا اعلان کردیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو ایسٹر منایا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مسیحی برادری کے ملازمین کے ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ انتھونی نوید نے کہا کہ مسیحی برادری پیر کو ایسٹر منائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ کراچی میں مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاکھوں غیور مسلمانوں نے احتجاجی فلسطین ملین مارچ و کانفرنس میں شرکت کرکے اسرائیلی مصنوعات کے خلاف واضح پیغام دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ فلسطین پر اسرائیلی انسانیت سوزوحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری سطح پر صوبہ سندھ میں تمام تر اسرائیلی مصنوعات کے استعمال، خرید و فروخت پر مکمل پابندی کا اعلان کریں، کراچی میں مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن...
سٹی 42 : کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔ احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز