ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے پھل اور فصلیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز سخت بارش ہوئی۔ ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 18 اپریل سے 20 اپریل تک مقبوضہ علاقے میں شدید بارش، برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں پیر پنجال رینج خاص طور پر اسلام آباد، پہلگام، کولگام، سنتھن پاس، شوپیاں، پیر کی گلی، سونمرگ ،زوجیلا، بانڈی پورہ، رازدان پاس، گلمرگ اور کپواڑہ سادھنا پاس کے حوالے سے خاص طور پر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں، 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڑالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے، پتھروں کی شوٹنگ اور ندیوں اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کسانوں کو 18 اپریل سے 21 اپریل کی سہ پہر تک تمام زرعی کاموں کو معطل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقوں میں ژالہ باری

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.

(جاری ہے)

بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی شہر لاہور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جائے گی.

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں ریکارڈ کی گئی دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار سے ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے جس کے ساتھ دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جو کہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے.

ماہر موسمیات انجم نذیر ضیغم نے وضاحت کی کہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں سے دور ہونے والا ہائی پریشر ایریا کے باعث اتوار سے سمندری ہوائیں رکنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں کی طرف موسمی نظام کی نقل و حرکت صوبے کے باقی حصوں میں جاری ہیٹ ویو کو کم کرنے میں مدد دے گی. محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی وجہ سے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ سورج کی روشنی میں براہ راست نمائش سے گریز کریں اور پانی زیادہ پیئیں.

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
  • بارش، آندھی، ژالہ باری، موسمی صورتحال پر این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • ملک میں پھر موسلا دھار بارش و ژالہ باری، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان