اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر افغانستان چلے گئے۔اسحاق ڈار افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ سے امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔
(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران پاک افغان وفود افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
ویب ڈیسک:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔
اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل روانہ ہوا ہے۔
نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔
غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل
دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔
افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔