2025-02-08@09:14:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1979

«مخصوص نشستوں»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی ہے، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔   Ansa Awais Content...
    خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی حکم کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات کو رمضان کے بعد منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔  ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات رمضان کے اختتام کے بعد اپریل میں ہوں گے تاکہ طلباء کو ماہ رمضان میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ابتدائی طور پر میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، مگر اب انہیں ملتوی کر کے 8 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور بورڈ کے چیئرمین نصراللہ خان نے کہا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز...
    ’جیو نیوز‘ گریب  کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کردی گئی۔کوچ مالکان نے اپنی کوچز ایئر پورٹ پر کھڑی کردی ہیں۔اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے۔مالکان نے کہا کہ شیرانی میں کوچ کو جلایا گیا، حکومت معاوضہ ادا کرے اور مطالبات تسلیم کرے۔
      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔اس حوالے سے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات اب رمضان کے بعد ہوں گے۔تعلیمی بورڈ نے کہا کہ طلباء کی سہولت کے لیے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے آج یہاں عشائیے پر شریک ہوئے اور ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت بھی ہوئی، تمام جماعتوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا، اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی...
    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے قومی ایجنڈے کی تیاری کیلیے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے.  مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ الیکشن کی پیداوار ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، یہ حکومت اور الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے گھراپوزیشن رہنماؤں کا اکٹھ،دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا.  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بنی گالہ رہائش گاہ پرعشائیہ میں مولانا فضل الرحمن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی،مصطفی نواز کھوکھر ، پی ٹی آئی کے پی کے کے صدر و...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے شعر پڑھ کر بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط پر تبصرہ کیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو، ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تصویر کو دیکھ کر ہی کہا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے، اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گیانہوں نے کہا کہ کبھی آپ مذاکرات کی...
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا‘ کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹکی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) 281 سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے کی ہو...
    کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبرپختونخوا، کو شہر اور ڈسٹرکٹ کی سطح پرچیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (CCIs) کے دفاتر اور عمارتیں قائم کرنے کے لیے صوبے میں ضلعی سطح پر مناسب پلاٹ فراہم کرنے کی بابت ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر حکومت کے اقدام اور پیش رفت کو سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا کی اقتصادی، صنعتی، تجارتی، کاروباری اور کمرشل سر گرمیوں میں ترقی اور ان کی تیزی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،حکومت خیبر...
    ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دبئی اور شارجہ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔6 ہفتوں سے یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں میں ملک فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فی الفور مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے، چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت پوری ہوچکی، نئی تعیناتی کے لیے مشاورت ہونی چاہیے۔ سکندر سلطان راجا استعفیٰ دیں۔ سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ نہ رکھنے والوں کو اقتدار پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، مقاصد کے حصول...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔ بی آر ٹی ایک منافع بخش...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے) علی امین گنڈاپور نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر صوبے میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک منفرد طریقے سے منائیں گے، انشورنس اسکیم کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 5 لاکھ روپے اور اس سے کم عمر کے افراد کو بھی 5 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے صحت کے شعبے میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج...
    اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہمارا سکول سسٹم بہت تشویشناک ہے، جس پر مخصوص دن مختص کر کے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس سیشن میں غور کیا جائے، منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں غریب عوام کو 10 ہزار روپے دینے کے اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری حکومت...
    سی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے پانچ لوگوں کو شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو ز کئے گئے تھے ۔ شارٹ لسٹ آفیسران میں ڈاکٹر عبید اللہ ، سی ڈی ایل کراچی کے ہیڈ ڈاکٹر سیف الرحمن ، ایم کیو ایم کے حمایتی عبید علی شامل تھے جبکہ موجودہ...
    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روزکےدوران رات وصبح کے اوقات میں خنکی،اور دوپہرکے وقت موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔  کراچی میں سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورشمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب شہرمیں رات وصبح کے وقت خنکی برقرارہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.3 ڈگری اضافے سے 13.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کی صبح شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران شہر میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 12سے14ڈگری جبکہ زیادہ...
    سٹی42:  پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے  پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر  کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ  مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے استفسار کیا کہ بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا؟کرک میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی نے کہا کہ دنیا پھیل رہی ہے، امریکا اسرائیل روس پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوچھتا ہوں بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ ہمیں اپنا حق صحیح طریقے سے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے کہ کب تک گیس کے لیے آوازیں لگائیں؟ نیشنل ایکشن پلان کے بعد غلطیاں ہوئیں، صوبے میں حکومتی رٹ نہیں، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لئے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواوں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری...
    ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے، عمران خان کے آرمی چیف کو خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا یہ شعر پڑھا۔ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو۔۔۔۔۔ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔۔۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شبلی فراز کی تصویرکو دیکھ کر ہی فیصلہ کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس...
    دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔ افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے...
    کراچی: ریکوڈک منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں تاخیر اور میوچل فنڈز کی فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاو کے بعد مندی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی۔ مندی کے سبب 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 5ارب 39کروڑ 39لاکھ 12ہزار 275روپے ڈوب گئے۔ اقتصادی محاز پر مثبت خبروں پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1ارب 61کروڑ ڈالر کے معاہدے، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کے ساتھ خام تیل کی فراہمی اور آئی ایم ایف کی شرائط...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے، متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع —  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اجلاس میں چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تو مہنگی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس کے اعلامیے میں چینی،سبزیوں،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کر کے مطمئن ہو گئے۔ اجلاس میں سوال اٹھا کہ دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا ہے تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات پرحیرانی کا اظہار تو کیا لیکن قیمتیں نیچے لانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ ماہ سے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے...
    عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے خط کے جواب میں آپ کیا توقع رکھتے ہیں؟ صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرخان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو خط لکھنے کی بابت عمران خان نے کل جیل میں خود صحافیوں سمیت وکلا کو آگاہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر خان بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود وہ خط نہیں دیکھا تاہم عمران خان نے اس خط کے مندرجات خود بتائے کہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کی کچھ وجوہات ہیں، جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے۔ بیرسٹر صاب جو خط لکھا ہے خان صاحب نے آرمی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو لکھے گئے خط پر سینیٹر عرفان صدیقی نے شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔ نجی چینل سے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ شعر پڑھا: خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ شبلی فراز کی تصویر دیکھ کر طے کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو۔ انہوں نے کہا کہ کبھی آپ مذاکرات کی طرف...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک ان کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے، انہوں نے کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں۔ قوم فوج کے ساتھ، پالیسیوں میں تبدیلی کا ازسرنو جائزہ لیں، عمران کا آرمی چیف کو خطراولپنڈی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا... چیئرمین پی...
    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، خرم شیر زمان، عالمگیر خان اور فہیم خان پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں شاہنواز جدون کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 19 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔  عدالت سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھ خط پر ان کی طرف سے کوئی رد عمل آتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی، اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک یہ خط  پڑھا یا دیکھا نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی طرف سے خط پر...
    بھارت میں ہونے والے ایک منفرد اور دلچسپ واقعے میں جوڑے کی شادی کی تقریب شروع تو روایتی انداز میں ہوئی لیکن ایسا کچھ ہوا کہ بقیہ رسومات تھانے میں ادا کرنا پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سورت شہر میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی ایک تقریب جاری تھی اور جیسے ہی دلہا پھولوں کا ہار دلہن کے گلے میں ڈالنے لگا، ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ یہ ہنگامہ شادی کا کھانا ختم ہوجانے کے باعث ہوا یہاں تک کہ معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ دلہا کے خاندان والوں نے کھانے ختم ہونے پر شادی ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ دلہا اور دلہن کی التجائیں بھی کسی کام نہیں آئی ۔ چار و ناچار دولہا اور دلہن نے پولیس کو فون کیا اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔ ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط ملا نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط میں کوئی دلچسپی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔ واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پالیسیوں پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہاکہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔فوجی قیادت سے رابطے میں ہونے کے سوال پر بیرسٹر گوہر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ایک جرم فوجی کرے اور وہی جرم عام آدمی کرے تو ٹرائل الگ جگہ کیسے ہوسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متلعق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت سزا یافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق، خیبرپختوںخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر سن کوٹہ ختم کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سول سروس رولز 1989 میں ترمیم سے سن کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس تبدیلی کو منظور کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ مختص خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامی امور نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی بھرتیوں کے لیے دی گئی شرائط کو حذف کیا گیا، وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی بھرتی کی شق حذف کی گئی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ اعلامیے...
    اجلاس سے خطاب میں معاون خاص برائے سی ایم وقار مہدی نے کہا کہ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈ اسٹوریج رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیا نہ بیچیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی...
    عاطف خان— فائل فوٹو استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان صاحب تصویر شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا تھا۔عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان مجھ سے رابطہ کر لیتے تو معاملہ زیادہ بہتر انداز میں کلیئر ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کبھی برا بھلا نہیں کہا۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی تنقید، ذرائعتحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی عون چودھری سے ملاقات ہوئی۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان نے ملاقات...
    — فائل فوٹو ہنگو کے علاقے ٹل میں دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے۔ضلع کُرم میں 4 ماہ سے زائد عرصے سے راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قافلوں کے ذریعے آنے والا سامان بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جو غریب آدمی کے قوتِ خرید سے باہر ہے۔ ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے راستوں کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھجوائی گئی گاڑیوں سے لوگوں کی اشیائے ضرورت پوری نہیں ہو گی۔ دوسری جانب امن معاہدے کے بعد فریقین کے بنکرز گرائے جانے کا...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا، خلیجی ملک میں نرسوں، ڈاکٹروں اور بینکرز کی ڈیمانڈ بڑھنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنر مند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی کے ماہرین، معالجین، نرسوں اور پائلٹس کو جاب مارکیٹ کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں کرم متاثرین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میں بھارتی آرمی ایکٹ اور پاکستان کے آرمی ایکٹ کا تقابلی جائزہ پیش کرنا چاہتا ہوں،ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،بھارت میں ملٹری ٹرائل کیخلاف اپیل ٹریبونل میں جاتی ہے، ٹریبونل اپیل میں ضمانت بھی دے سکتا ہے، شفاف ٹرائل کا حق ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح  میں کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں سے فروٹ، گوشت، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں اور انڈوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ماہ فروری میں شہری افراط زر سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 2.7 فیصد پر آگئی ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں 4.4 فیصد اور جنوری 2024 میں 30.2 فیصد تھی، اس کے باوجود کہ ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جبکہ دسمبر 2024 میں یہ 0.1 فیصد کمی کا شکار تھی۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔ امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفد اسی ماہ بھیجیں گے۔ معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    جمال الدین: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، اعظم سواتی مانسہرہ میں زیر علاج ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ پی ٹی آئی کارکنان پر فرد...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے حامی وکلا کی ضمانت میں توسیع کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے حامی وکلا  کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز ،لطیف کھوسہ ،سردار محمد مصروف، نیاز اللہ نیازی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی اور دیگر مقدمے میں نامزد ہیں۔ وکلاء کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
    ویب ڈیسک —  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے قبل نیتن...
    کمال مہارت سے کسی میکاویلین ذہن نے پاکستان میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہنمائی کی ہے ۔ آج ہم سیاسی طور پر جس مقام پرکھڑے ہیں اس میں بلاشبہ ماننا پڑے گا کہ عمران نیازی نے تواتر اور تسلسل کے ساتھ ٗ یہ جانتے ہوئے کہ ڈرون اٹیک اورطالبان کے حوالے سے امریکی نفرت کے پی کے ٗ کے ہر گھر میں سرایت کر چکی ہے اُس نے ایک لمحے کیلئے بھی اِس موقف سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ۔ حالانکہ یہ سوائے سیاسی سکورنگ کے کچھ بھی نہیں تھا ۔غرض مند دیوانہ ہوتا ہے اُسے اپنے بیانیے کے حمایتیوں کی ضرورت ہوتی ہے اُس وقت وہ یہ نہیں سوچتا یا دیکھتا کہ یہ حمایتی کب تک اُس کے...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اپنایا گیا کہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
    آج (4 فروری) عالمی یومِ سرطان ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں سینکڑوں چھوٹی بڑی تقاریب، کتابچوں کی تقسیم اور کینسر مریضوں سے یکجہتی کے لیے واکس ہو رہی ہیں۔ جاننے کی بات یہ ہے کہ کینسر بذاتِ خود بیماری نہیں بلکہ  انسانی جسم کے اندر خلیوں کی بغاوت اور گروہ بندی کے عمل کو کینسر کہتے ہیں۔ جسم میں کسی ایک حصے کے خلیے کسی بھی دن کسی بھی وجہ سے پگلا  کے تیزی سے اپنی تعداد ازخود بڑھانا شروع کر دیتے ہیں اور ٹیومر نامی گروہی شکل میں آس پاس کی حساس جسمانی تنصیبات میں توڑ پھوڑ شروع کر دیتے ہیں اور اگر صحت مند خلیے  مزاحمت نہ کریں تو دہشتگرد سرطانی خلیے مقبوضہ علاقہ بڑھاتے ہی چلے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد کے سینٹرل جج کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے استغاثہ کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر جرح مکمل کرلیجس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد...
    پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں کشمیر پر ہندوستانی قبضہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد پی ٹی آئی کے اکرام اللہ نے پیش کی۔متن کے مطابق 5 فروری کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے مخصوص ہے، کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کو بار بار فوج قبضہ سے سلب کیا گیا، لاکھوں مرد خواتین اور بچے تشدد کے شکار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے، ایک...
    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کاکہنا ہے کہ اس حکومت سے کچھ لینا ہے تو سڑکوں پر پریشربڑھانا ہو گا، 26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججزکولایا جارہا ہے،پندرہویں نمبرز والے جج کو نمبرون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججز کو لایا جا رہا ہے، ججز کو میرٹ پر لانا چاہیے اور ججزکا میرٹ پرتبادلہ کرنا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا امریکا1937میں جس بحران میں تھا ویسے ہی پاکستان کوبحران کا سامنا ہے، ابھی تک وکلا کی طرف سیکوئی متاثرکن حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ   ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کوالائنس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) سردی کی ایک اور لہر کیلئے تیار ہو جائیں، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغر بی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ منگل کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صوبائی اسمبلیوں کے جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چاروں صوبوں کی قانون ساز اسمبلیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ پیر کو وزارت خزانہ سے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قانون سازی کے لیے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی، پنجاب صوبائی اسمبلی، سندھ صوبائی اسمبلی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی سے انفرادی طور اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے قانون سازی کے عمل میں بھرپور تعاون پر چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا بھی انفرادی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی خوش آئند امر ہے،...
    لاہور : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلی ترین مثال ہے،سکندر راجہ نے تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ،مقبول ترین جماعت سے بلے کا نشان چھینا،ملازمت مکمل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سننے کے اہل نہیں ،یہ کیس نئے چیف الیکشن کمیشن کو سننا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلے بھی 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں اب بھی دھمکیاں لگائی جا رہی...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت صنعت اور قومی پرائس نگرانی کمیٹی سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدموزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
    سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، ہم زرعی ٹیکس بڑھانے کے خلاف ہیں، اگر پاکستان کی بات ہوتی ہے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹتی، پیٹرول کے پیسے بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر ہی بڑھائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا...
    پشاور: جمیعت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈا پور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید  ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی جبکہ علی امین گنڈا پور بھی فارم 47 کی پیدوار اور اس...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) خیبرپختونخواہ اپنی بجلی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا، 150 ارب روپے کی لاگت سے صوبائی ٹرانسمیشن لائن بچھائے جانے کے بعد صوبے کی عوام کو 600 میگاواٹ سستی بجلی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے، ایک سال میں 8 لاکھ کنال بنجرزمین کو سیراب کیا۔ وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے ہمارے 2 ہزار ارب روپے سےزیادہ کےبقایاجات ہیں، انضمام کے باوجود ہمارا این...
    ملتان: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں چینی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میں فروخت ہورہی ہے، ملتان میں  دو ہفتے قبل 135 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 150 سے 160 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 50 کلو کا تھیلا 7,200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح فیصل آباد میں چینی کا ایکس مل ریٹ 146 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہوجائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  اگر دو چار لوگ سب معاملات طے کرتے رہیں گے تو یہ چیزیں نہیں چل سکتیں، جب تک ایک اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل تو بڑھیں گے، آپ سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اس حد تک نہ جائیں کہ ہمارے پاس تمام راستے ہی بند ہو جائیں، سیاستدانوں کے پاس کوئی...
    مولانا سید تجمل الحسینی کو انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے سال سپریم کونسل کی سفارش پر سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک سال کی توسیع دی تھی، جبکہ دوبارہ توسیع کی گنجائش آئین میں ممکن نہ تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا انتخاب تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا...
    ملک بھر میں ایک بار پھر چینی مافیا بے لگام ہوگئی اور مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ ملتان میں دو ہفتے پہلے 135 روپے فی کلو ملنےوالی چینی اب 150 سے 160 روپے میں فروخت کی جانے لگی جبکہ پچاس کلو کا تھیلا 7 ہزار 200 روپے میں ملنے لگا۔فیصل آباد میں چینی ایکس مل ریٹ 146 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔ جھنگ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور پاکپتن میں بھی 15 سے 20 روپے اضافے کے بعد اب چینی 155 سے 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چینی 20 روپے اضافے کے بعد اب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وہ سونا جعلی ہوتا ہے جو 10 قیراط سے کم ہو، سونا نقلی ہے یا اصلی اس کو معلوم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی جیولر کے پاس لے جائیں اور چیک کروائیں لیکن اگر آپ خود چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے مختلف طریقے ہیں۔ سونا اصلی ہے یا نقلی پتہ کرنے کیلئے بصری معائنہ کیا جاسکتا ہے، ایک عدسے کے ذریعے آپ سونے میں ہونے والی کھوٹ کا اندازہ کرسکتے ہیں، عدسے کے ذریعے سونے کی بنی ہوئی چیز کے جوڑوں پر دھیان دیں کہ کہیں وہاں بدرنگی تو نہیں دکھائی دیتی؟ اگر بدرنگی ہوں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ اس میں کھوٹ بہت زیادہ ہے۔ سونا اصلی ہے یا...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکم میرا فیصلہ ہوگا،جب عمران خان چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی جب کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوتی ہیں، 3 وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جبھی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا انتہائی پروفیشنل افسر ہے، پنجاب میں دہشت گردی پر بہت کام کیا ہے، ہمیں ایسے ہی بہترین افسر...
    پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
    پشاور: جامعات کی چانسلر شپ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(ترمیمی) بل 2025ء پیش کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کو ترامیم کے ساتھ ایکٹ میں تبدیلی کرنے کی  تجویز دی گئی ہے۔ بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئرمین کا عہدہ لے کر وزیر علی کو دیا جائے گا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ ترمیم کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کے بجائے وزیر اعلی خیبرپختونخوا بورڈ آف گورنرز کے...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت  کی ہے،  ای سی...
    سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم عجلت میں زرعی ٹیکس نہیں لگا رہے، وفاقی حکومت نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے، ہم سے پوچھے بغیر فیصلے کئے لیکن پیپلز پارٹی ملک کو نقصان پہنچانے کے حق میں بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر سے ٹیکسوں کااپنا ہدف پورا نہیں ہورہا، ایف بی آر نے اپنی کوتاہیوں پرپردہ ڈالنے کیلیے کہا کہ زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگوا دیں۔ سندھ اسمبلی میں زرعی ٹیکس بل کی منظوری...
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان اورلاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا، لاہور میں مرغی کا گوشت دوبارہ 595 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تھا،سرکاری نرخنامے میں لاہور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہواہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور میں انڈے بھی مزید دو روپے مہنگے ہو گئے ہیں،سرکاری نرخنامے میں مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت 222 روپے سے 224 روپے ہو گئی ہے،ملتان میں بھی زندہ برائلر مر غی...
    حال ہی میں ایک یوٹیوبر نے 666 ڈالر کا مسٹری باکس ڈارک ویب پر خریدا لیکن اندر سے جو سامان نکلا، وہ اتنا خوفناک تھا کہ اس نے یوٹیوبر کو دہشت زدہ کردیا اور ویڈیو کو بند کرنے پر مجبور کردیا۔ ڈارک ویب انٹرنیٹ پر ایک ایسا ڈیجیٹل خطہ ہے جہاں آپ جانا نہیں چاہیں گے کیونکہ یہ ایسے آن لائن مواد سے بھرا پڑا ہے جو کمزور دلوں کیلئے نہیں ہیں۔ لیکن یوٹیوبر جو کہ کریپٹو این ڈبلیو او کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے ڈارک ویب کے مسٹری باکس کو جمع کرنا پسند ہے۔ جب یوٹیوبر باکس کھولتا ہے تو پہلے تو سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے، پہلے پہل ڈبے سے ٹیرو کے اصلی '1909'...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی جائے گی، نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس افتتاحی تقریب...
    کیا آپ بھی اپنے بدبودار جوتوں کی وجہ سے لوگوں کے سامنے شرمندگی محسوس کرتے ہیں؟ جوتوں کی بدبو آپ کو خاص مواقع پر یا دفتر جاتے ہوئے شرمندہ کر دیتی ہے؟اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جوتوں کو دھونا مشکل ہوتا ہے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جوتوں کی بدبو سے نجات کے لیے چند آسان اور مؤثر طریقے ہیں جنہیں آپ بغیر دھوئے اپنے جوتوں کو صاف اور خوشبودار بنا سکتے ہیں۔ روزانہ مکھانے کھانے کے 6 فوائد اور نقصانات پاوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے کئی بار جوتے گندے اور بدبودار ہوجاتے ہیں۔ بدبودار جوتے نہ صرف پہننے والوں کو بلکہ اردگرموجود لوگوں کو بھی پریشان...
    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری...
    بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔ استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ مقدمے میں 3 گواہان کے بیانات پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کےوکیل کی مزید ایک اور گواہ پرجرح مکمل،مجموعی تعداد سات ہوگئی۔آئندہ سماعت پر آٹھویں گواہ پرجرح کی جائے گی،استغاثہ کےگواہ محمدفہیم اورعمرصدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی، بیرسٹر گوہر، فیصل چودھری بھی عدالت میں موجود تھے،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پربانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح شروع کریں گے۔ فوجی جوان...