ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی قراردیا ہے کہ نومئی واقعات میں ملوث ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے. سپریم کورٹ میں لاہورکورکمانڈر ہاﺅس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا علی رضا پر پولیس کو پتھراﺅ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے.
(جاری ہے)
ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا علی رضا کے خلاف موقع پر موجودگی کا کوئی آڈیو یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں ہے جبکہ علی رضا کی عمر صرف 20 سال ہے اور وہ بیمار بھی ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا ملزم نوجوان ہے تو پراسیکیوٹر جنرل خود معاملہ دیکھیں عدالت نے مزید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے. یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور میں فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جبکہ راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا. ان واقعات کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاﺅگھیراﺅمیں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے راہنماﺅں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی رضا کیا گیا
پڑھیں:
ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈاکٹر فضل حبیب
جے یو پی (نورانی ) کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے، لیکن یہ ظلم صرف فلسطین پر نہیں بلکہ انسانیت اور امتِ مسلمہ پر ہو رہا ہے، مسجدِ اقصی کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی بہنوں کو بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام، اظہارِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں احتجاجی ریلی جامعہ یوسفیہ مظہرِ فرقان، سمیجہ آباد ملتان سے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ہم فلسطین کی ماوں، بہنوں، اور معصوم بچوں کے ساتھ ہیں۔ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو غیرت مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے لیکن یہ ظلم صرف فلسطین پر نہیں بلکہ انسانیت اور امتِ مسلمہ پر ہو رہا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم نے کہا کہ مسجدِ اقصی کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی بہنوں کو بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل حبیب اکبر ہارونی نے کہا کہ ہمیں اسرائیل، امریکہ اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ تاجر حضرات ان تمام مصنوعات کو اپنی دکانوں پر رکھنا بند کریں، ورنہ اگلا قدم ان تمام دکانداروں اور تاجروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، جو ان مصنوعات کو اپنی دکانوں پر رکھیں گے۔ علامہ محمد طارق ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کل بھی فلسطین کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، کیونکہ یہ سرزمین انبیا کرام کی مقدس سرزمین ہے، ہم اس سے بے وفائی نہیں کر سکتے۔ احتجاجی مظاہرے سے مفتی فیاض احمد رضوی، مفتی عمران سعیدی، مولانا امیر اظہر سعیدی، حسان فریدی، عبدالرشید سعیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔