2025-04-16@18:53:15 GMT
تلاش کی گنتی: 145
«چیمپینز ٹرافی کی»:
(نئی خبر)
پشاور: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار رہی، کسی حکومتی اور محکمہ کھیل کے ذمہ داروں نے شرکت نہیں کی۔ ٹرافی مختصر وقت کے لیے ارباب اسٹیڈیم رکھی گئی جسے واپس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ آئی سی بی چیمیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم لائی گئی جہاں ٹرافی وصول کرنے کے لیے کوئی حکومتی شخصیت اور محکمہ کھیل کی کوئی شخصیت موجود نہیں تھی۔ مزید پڑھیں؛ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی پشاور سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں میں سے کوئی کو دعوت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آج...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔ شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے، پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گا۔ شعیب اختر نے...
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے فوری طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اب وہ ٹی20 کرکٹ میں مزید توجہ سے شرکت کریں گے۔ مارکس اسٹوئنس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان کے متبادل کھلاڑی کو 12 فروری تک حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟ اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر کو حال ہی میں جنوبی افریقہ ٹی20...
چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کی ٹکٹس تیسرے مرحلے میں آج فروخت ہونگی ۔پاکستان میں کھیلے جانے والے چاروں میچز کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹ فروخت ہونگے ،مزید ٹکٹس فروخت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ٹکٹس دستیاب نہیں ہونگے، آج پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس فروخت ہونگے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔پی سی بی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت گرانے میں چار سال لگے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کو تو بھی ایک سال بھی نہیں مولانا کے ساتھ ضرور بات چیت کرنی چاہئے اگر مولانا کو خیبر پی کے انتخابات پر تحفظات ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کھڑاک ہونا چاہئے اگر نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو وہ پورے ملک کیلئے ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد میں موجود اتحادیوں کو ایک دوسرے پر بھی اعتراض ہے ویسے اتحاد فطری نہیں ہوتے یہ سب آپس میں کیسے مل سکتے ہیں علاوہ ازیں ایکس پر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں شمولیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹ کمنز بھارت کے خلاف حالیہ بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز میں ٹخںے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور تاحال مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ بولنگ کرانے کے قابل ہوسکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوگی، تاہم آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز کے شامل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز انجری کے بعد سے اب...

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا، کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار، چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ،پیٹ کمنزٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ بھی شروع نہیں کر سکے،ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹیم کی کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے شاندار لائٹ شوز کی منصوبہ بندی کرلی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اس کے تینوں وینیوز (اسٹیڈیمز) پر وسیع لائٹ شوز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فلڈ لائٹ سنکرونائزیشن اور کوریوگرافی ٹیسٹ پہلے ہی قذافی سٹیڈیم میں کرائے جا چکے ہیں جو راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں شائقین کے لیے ایک دلکش بصری تجربے کو یقینی بنائیں گے۔ یہ منصوبہ بند لائٹ شوز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پاکستان کی شاندار تیاریوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے اور یہ اسٹیڈیم کے تجربے کو جدید بنانے اور پاکستان میں شائقین کے لیے عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کی جانب ایک اہم...
متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شام 4 بجے شروع ہوئی جس کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو گئیں، ادھر دبئی کے لیے پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دبئی میں جیسے ہی گھڑی پر 4 بجے پرجوش شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ صرف 2 منٹ کے اندر ہی اس نے خود کو قطار میں 111،000 سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کے پیچھے پایا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد پاکستان...
پاکستان کرکٹ شائقین کا انتظار تقریباً ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے ہوم سائیڈ کی آفیشل ٹیم کی جرسی منگل کو سامنے آ جائے گی۔ کٹ اسی دن پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آفیشل کٹس جلد سے جلد حاصل کرکے میگا ایونٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔ پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ، توقع ہے کہ قومی ٹیم کی جرسی ملک بھر اور اس سے باہر کے کرکٹ شائقین کے لیے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی جائے گی، نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس افتتاحی تقریب...
لاہور: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری...
کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ...
آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کیلئے نظر انداز نہیں...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔ رکی پونٹنگ نے ساتھ یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، یہ احتجاج کی کال دے کر ثابت کررہے...
پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب، سعود شکیل بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ سے قبل تمام متعلقہ ایونٹس کی بھی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور کے حضوری باغ میں ہوگی جس میں اہم قومی شخصیات، معروف کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں لاہور میں اپ گریڈ شدہ قذافی اسٹیڈیم کی نقاب کشائی 7 فروری کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ دوسری تقریب 11 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔ شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات،...
کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا، جس کے لیے گراؤنڈز کی تزئین و آرائش اور دیگر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پاکستانی شائقین چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ تاہم، اب خبریں آئی ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے آئی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا چیمیئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز نہیں ہوں گے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی تاخیر سے پاکستان آمد کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ ٹیموں کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے تاکہ مزید شائقین کرکٹ یہ موقع حاصل کر سکیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ شائقین کی زبردست دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پاکستان-نیوزی لینڈ، آسٹریلیا-انگلینڈ، اور پاکستان-بنگلہ دیش کے میچز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں...
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارکان کو بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ...
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے وقت، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ پیر کو آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات میں گروپ مرحلے کے میچوں اور دوسرے سیمی فائنل سمیت پاکستان میں میچوں کی ٹکٹیں عام فروخت کے لیے 28 جنوری سے شروع ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شائقین کرکٹ گراؤنڈز میں اپنی سیٹس محفوظ کر سکتے ہیں، اس میں بھارت کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
ہیوسٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا پلاسٹر ایک دو روز میں اتر جائے گا لیکن چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے اس کا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں، اس کا ری ہیب جاری ہے، ایک دو روز میں پلاسٹر اتر جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، وہ ہمارا اثاثہ ہے، امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں...
انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں کلدیپ یادیو اور محمد شامی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں روہت شرما، شبمان گِل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق جسپریت بمرا چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے 2 میچوں میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئز ٹرافی میں بھارت نے اپنے میچز...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال...
زمبابوین ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی مقامی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، پاکستان اور بھارت کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بھی ایونٹ جیتنے کے چانسز ہیں، یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر سکتی ہیں،چوتھی سائیڈ نیوزی لینڈ ہوسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی انھوں نے کہا کہ زمبابوے نے گزشتہ برس ٹی20 کرکٹ میں 5 ایشیائی ٹیموں کو...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں میچز کی ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اب جلد ہی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوں جوں چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے کے قریب آرہی ہے، اس سے جڑے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شائقین کو میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شدت سے انتظار ہے، جو اب جلد ہی شروع کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کے لیے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 3 شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جہاں ٹکٹوں کی مختلف کیٹیگریز...
کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف 32 وکٹیں لے کر آخری ٹیسٹ میچ میں کمر درد کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی تھی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
وقار یونس کو چیمپیئنز ٹرافی میں دلچسپ پاک بھارت مقابلے کی توقع ہے، ان کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں دوران میچ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی۔ سابق پیسر کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت ہو اسی کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کی پالیسی درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بے چینی سے آئندہ ماہ شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے کا انتظار ہے، مجھے یقین ہے کہ میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا...
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست میں 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیج دیے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، ان کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیل چکا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ حتمی اسکواڈ کے انتخاب سے پہلے صائم ایوب کی فٹنس صورتحال واضح ہو جائے گی، اور ان 20 کھلاڑیوں میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دینے کا امکان ہے، اور اس سیریز کے...
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی سی بی نے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر چئمپئینز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے موقف کی مخالفت اور پھر بھارت کے میچز نیو ٹرل مقام پر کرانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ابتدا میں اپنائے جانے والے اصولی موقف پر پی سی بی قائم نہیں رہا، 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آںا ایک کمی...