پشاور:

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار رہی، کسی حکومتی اور محکمہ کھیل کے ذمہ داروں نے شرکت نہیں کی۔

ٹرافی مختصر وقت کے لیے ارباب اسٹیڈیم رکھی گئی جسے واپس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

آئی سی بی چیمیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم لائی گئی جہاں ٹرافی وصول کرنے کے لیے کوئی حکومتی شخصیت اور محکمہ کھیل کی کوئی شخصیت موجود نہیں تھی۔

مزید پڑھیں؛ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی

پشاور سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں میں سے کوئی کو دعوت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آج پشاور پہنچی تھی جسے پشاور یونیورسٹی اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

قذافی اسٹیڈیم لاہور میزبانی کیلیے تیار، افتتاحی تقریب میں کونسے نامور گلوکار پرفارم کریں گے؟

لاہور:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، جدید ترین اسٹیڈیم صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں کل نامور گلوکار عل ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جبکہ ڈھول، آتش بازی اور لائیو شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑی پیشرفت

اسٹیڈیم میں زیادہ روشن والی ایل ای ڈی لائٹس، دو نئی اور پہلے سے بڑی اسکور اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ انکلوژرز کے سامنے سے تمام جنگلے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کہاں تک پہنچ پائے گا، یونس خان کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ سے قبل پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میزبانی کیلیے تیار، افتتاحی تقریب میں کونسے نامور گلوکار پرفارم کریں گے؟
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا، کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار، چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
  • 20 سال بعد پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور
  • پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار
  • 19 سال بعد پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی قسمت جاگنے والی ہے!
  • بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں
  • پشاور: 20 سال بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور