صائم ایوب کا پلاسٹر ایک، دو روز میں اتر جائے گا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا پلاسٹر ایک دو روز میں اتر جائے گا لیکن چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے اس کا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔
ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں، اس کا ری ہیب جاری ہے، ایک دو روز میں پلاسٹر اتر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، وہ ہمارا اثاثہ ہے، امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ خود صائم ایوب کی انجری کو مانیٹر کررہا ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں یہ فریکچر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتر ایک دو روز پلاسٹر جنوبی افریقہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپیئنز ٹرافی خطرے میں صائم ایوب فریکچر کیریئر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتر ایک دو روز پلاسٹر جنوبی افریقہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپیئنز ٹرافی صائم ایوب کیریئر چیمپیئنز ٹرافی محسن نقوی صائم ایوب
پڑھیں:
لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی
محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔