آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں میچز کی ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اب جلد ہی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوں جوں چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے کے قریب آرہی ہے، اس سے جڑے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شائقین کو میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شدت سے انتظار ہے، جو اب جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کے لیے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا

پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 3 شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جہاں ٹکٹوں کی مختلف کیٹیگریز بنائی گئی ہیں جن میں پریمیئم، وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور ہاسپیٹیلیٹی کیٹیگریز شامل ہیں۔

لاہور میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے لیے ٹکٹس کی قیمت کم از کم ایک ہزار روپے سے شروع ہوکر 25 ہزار روپے تک جانے کا امکان ہے، دیگر شہروں میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹس کی قیمت لاہور سے مختلف ہوسکتی ہے، اس حوالے سے بھی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے باوجود روہت شرما کا دورہ پاکستان متوقع، مگر کیوں؟

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کھیلے جانے والے چیمیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 3800 روپے سے شروع ہوگی اور فائنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی شرح اس سے الگ رکھی جائے گی۔

واضح رہے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان میں ہونے جارہا ہے، تاہم ٹورنامنٹ میں شامل ملک بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی پر ہوں گے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹکٹس چیمپینز ٹرافی راولپنڈی سیمی فائنل فائنل کراچی کم از کم قیمت لاہور مشاورت میچز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹکٹس چیمپینز ٹرافی راولپنڈی سیمی فائنل فائنل کراچی لاہور مشاورت میچز چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی کے لیے

پڑھیں:

صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل

انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کے نہ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فرق ضرور پڑےگا۔ کیوں کہ ہمارے پاس بیک اَپ تیار نہیں۔

سابق قومی کپتان نے کہاکہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ کھلاڑیوں کی تعداد کم ہے، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ہر کھلاڑی کا متبادل ضرور ہونا چاہیے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ شادی اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی۔ باپ کی ذمہ داری بھی ماں کی طرح ہی ہے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے وقت نکالے۔

یہ بھی پڑھیں انجری کا شکار صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ اگر کبھی میری بیگم سے تلخی ہوجائے تو میری بیٹیاں بلیوں کی طرح ماں کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں اور پھر میں بھی کچھ نہیں کہہ پاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انجری انکشاف چیمپیئنز ٹرافی شاہد آفریدی صائم ایوب صحت یابی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
  • آئی سی سی چمپئنز ٹرافی دوبارہ پاکستان آئے گی
  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں پر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
  • انجری کے باعث جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
  • چمپئنز ٹرافی ، مہنگا ترین ٹکٹ 25ہزار روپے تک ہوسکتا ہے
  • جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان، 25 ہزار روپے تک جائیں گی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کی منظوری