2025-03-12@15:21:39 GMT
تلاش کی گنتی: 142

«شاہ بلوط»:

(نئی خبر)
    پشاور: لوئر کرم میں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشان دہی کرلی گئی، پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز سپورٹ کے لئے موجود ہیں۔ اب تک 19 شرپسندوں کی نشان دہی کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں، لوئر کرم میں بگن اور گرد و نواح کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے، امن معاہدے کے مطابق پورے کرم سے مرحلہ وار ہتھیار جمع کیے جائیں گے۔ معاہدے کے مطابق تمام قومی بنکرز کو بھی توڑا جائے گا، ریاست نے...
    سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا آصف ظہیرلودھی سے ملاقات کررہے ہیں
    کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں ہے۔ طوری بنگش قبائل نے آج چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس...
     (ویب ڈیسک )لوئر کرم کی چار ویلج کونسل میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا۔  کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔   ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے  ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا...
    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی خان یونس میں سرکاری عمارتوںپر بمباری کے بعد لوگ ملبے سے لاشیں تلاش کررہے ہیں لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد وہاں کی جانی اور مالی تباہ کاریوں سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس 15 ماہ سے جاری جنگ کے اندر اسرائیل کی انتقامی کارروائیوں میں46 ہزار 600 سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے غزہ کی ساحلی فلسطینی علاقے پر تباہ کن اثرات بھی مرتب ہوئے ہیںجبکہ دوسری جانب حماس کے حملوں میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا...
    پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو نے جمعے کے روز ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ اہم سنگ میل چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ہے۔ اس لانچ میں چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-الیکٹرو آپٹیکل ون (پی آر ایس سی-ای او 1) سمیت 2 دیگر سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ کیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سینٹر لاہور میں ای او ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر بھی دیکھائے گئے۔ سیٹلائٹ-آپٹیکل ای...
    کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن )لوئرکرم میں دہشگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نےآپریشن متاثرین کے لئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز  کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق ٹی ڈی پیزکیمپ قائم کرنےکیلئےصوبائی ریلیف کوخط بھیج دیا گیا ہے،متاثرین کیلئےٹل ڈگری کالج ٹیکنیکل کالج،ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔دوران آپریشن آبادی کےتحفظ کے لئے کیمپ قائم کئےجارہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، کراچی میں سرد ہوائیں  متوقع،  تازہ خبرآگئی خیال رہےکہ گزشتہ روز بگن ضلع کرم میں کانوائی پرحملے...
    میرانشاہ(اسپورٹس ڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پولیس اور پاک فوج میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پولیس اور آرمی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ تقریب میں کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں رسہ کشی، فٹبال اور والی بال شامل ہیں۔شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دونوں ٹیموں کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر داد دی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
    واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کی 83 ویں سالگرہ منائی گئی۔محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 میں اسلام قبول کیا ۔ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کی مختلف یوسیز کا دورہ، علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں پیور بلاک کے زریعے گلیوں کے پختہ کاری، اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ٹاون ہاشم مسعود، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ظفر ملک، بی اینڈ آر کے عثمان، انچارج اینٹی انکروچمنٹ راشد کمال بھی موجود تھے،چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر 06 ، یونین کمیٹی نمبر 03 میں پیورورک کے کام کے معائنے کے دوران علاقہ مکینوں سے...
    باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی آج 83 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کرلیا۔ با کسرمحمد علی نے پہلا مقابلہ اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں جیتا اور انہوں نے 1960 کی دہائی میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، پھر 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دی اور 32 سال کی کم عمری میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سکندر زیب، محبوب اور مظہر اقبال شامل ہیں جن کو چھاپہ مار کر راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرتے جبکہ ملزم سکندر زیب نے خود کو سعودی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کیا۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو سعودی عرب کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ کر بھاری رقوم ہتھیائی۔ اسی طرح، اشتہاری ملزم اولیاء خان سال 2015 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کو...
    کراچی:فضائی آلودگی سے ذیابیطس جیسی سنگین بیماری بھی ہوسکتی ہے اور بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماری کا شکار بن سکتے ہیں۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے ہر عمر کے افراد پر فضائی آلودگی کے پڑنے والے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے پایا کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس کے جسم...
    جنوبی بھارت کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد (ڈی ایس پی) نے پشپا 3 کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کی ہیں جس کے بارے میں جاننے کیلئے مداح بےقرار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار اور فلمساز سوکومار اس کی کہانی پر دوبارہ کام کر رہے ہیں۔اس فرنچائز کے تیسرے حصے میں بھی مرکزی کردار تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن ادا کریں گے۔ دیوی سری پراساد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پسپا 3 کی تیاری دراصل پشپا 2 کی بے مثال کامیابی کے بعد شروع کی گئی ہے کیونکہ اس فلم پر مداحوں کا بہترین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت‘ اپوزیشن مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خوش خبری ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سالوں سے جیلوں میں قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی قیدی ہیں۔ حکومت سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے‘ مسائل حل ہوں گے۔ علاوہ ا زیں وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کن کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں۔ کمشن کے ٹی او آرز اور اختیارات کیا ہوں گے۔ کمشن کتنی دیر میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ان...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ پارہ اور وانیہ خان نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ میںخواتین سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا ،بوائز میں سی ایف سی سندھ اور خیبر پختونخوا کے فائٹرز نے میدان مار لیا ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائٹس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق تھے جبکہ اس موقع پرچیئر مین کے ایف سی ایل ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ، ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ ،امان...
    حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کا کردار کرنے والے ملک قطر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ عنقریب متوقع ہے کیوں کہ مذاکرات میں بہت سی رکاوٹیں اب دور ہوچکی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ بندی کے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، غزہ کے رہائشی امید اور گہرے شکوک و شبہات کے ملے جلے رجحان کا اظہار کر رہے ہیں۔ انکلیو کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی ہلاک اور 281 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,645 فلسطینی ہلاک اور...
    جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے۔ اہم اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی جاے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی ۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025ء کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں۔ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے...
    اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کےلیے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معاہدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گیاور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ...
    لوئرکرم: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لوئر کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مورچوں کو اڑا دیا جبکہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کے لیے پولیس، آرمی...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پاگیاہے۔ سعودی وزارت حج کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک اور سعودی وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت ایک لاکھ79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ حج آسان اورآرام دہ بنانےکے لیے 20 ،25 دن کامختصرحج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔ عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے رہائش کےانتخاب کی سہولت دی جائے گی، زائرین کو ایک بیگ ملےگا جس میں...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں۔ ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام...
    غزہ: قطر میں جنگ بندی مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوئے۔   اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے، اور ایک لاکھ 9 ہزار 660 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔   اسی دوران حماس نے بیت حانون میں ایک اسرائیلی فوجی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معائدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معائدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +  این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد ، کرم کے 2 دیہات میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز پشاور: کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا جس کے تحت بالش خیل اور کر کلی میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خط میں لکھا ہے کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثی مجاہدین کے زیرکنٹرول علاقوں میں کیے گئے حملوں میں حدیدہ، راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے یمن میں حوثی مجاہدین کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی، جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔ اکتوبر 2023ء میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی مجاہدین نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی...
    کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتا فوقتا مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ روانہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے...
    مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم مندوری میں مٹھی بھر تکفیریوں کے دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔امریکی سفیر نے کہا کہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں مدد کی فراہمی شامل ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوا۔انہوں نے کہا کہ چائے پر گپ شپ اور...
    پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش...
    سکھر: ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ سائنسی مقابلوں کے اسٹال کا دورہ کر رہے ہیں
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے عوام کو انصاف فراہم کرے، اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں کو خوارک، ادویات اور خیمے فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کرنے والے نیتن یاہو کو پوری دنیا میں ذلالت کا کرنا ہوگا، فلسطین پر ہونیوالے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کررہے ہیں، میکسیکو کے میوزیم میں نیتن یاہو کے مجسمہ کو توڑ کر شہری نے نفرت کا اظہار کیا اور فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوموں فلسطینی عوام سے یکجہتی...