لوئر کرم میں دھرنا،ٹل تا پاڑاچنار شاہراہ ساتویں روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتا فوقتا مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ روانہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹل کینٹ میں مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ آج مذاکرات متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
مستونگ، اختر مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان
اختر مینگل نے دھرنا ختم کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، عوامی مہم شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے داخلی راستہ لکپاس پر اختر مینگل کا دھرنا گزشتہ 20 روز سے جاری تھا۔ جس میں بی وائی سی کی خاتون رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا گہا تھا۔ حکومت کی جانب سے متعدد بار مذاکرات کیلئے وفود بھیجے گئے، تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ آج اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے باعث دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی جماعت اب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی رابطہ مہم چلائے گی۔