لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن )لوئرکرم میں دہشگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نےآپریشن متاثرین کے لئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کےمطابق ٹی ڈی پیزکیمپ قائم کرنےکیلئےصوبائی ریلیف کوخط بھیج دیا گیا ہے،متاثرین کیلئےٹل ڈگری کالج ٹیکنیکل کالج،ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔دوران آپریشن آبادی کےتحفظ کے لئے کیمپ قائم کئےجارہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔
مغربی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، کراچی میں سرد ہوائیں متوقع، تازہ خبرآگئی
خیال رہےکہ گزشتہ روز بگن ضلع کرم میں کانوائی پرحملے کے دوران پکڑے گئےڈرائیوروں سمیت چھ افرادکو قتل کردیا گیا تھا،واقعے میں مارے جانیوالے افراد کی تعداد چودہ ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حملےمیں دو سیکیورٹی اہلکار اورجوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئےحملے کے دوران متعدد افراد اغوا کئے گئے تھے،ہاتھ باندھے تشدد کے بعد فائرنگ سےقتل شدہ لاش اڑاولی کے علاقے سے برآمد ہو گئی ہیں۔۔ اشیائے خوردنوش و دیگر سامان لوٹا گیا اور بارہ ٹرک جلا دئیے گئے۔ متعدد افراد اور گاڑیاں تاحال لاپتہ ہیں۔
یو اے ای کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور ، سٹیٹ بینک نے تصدیق کردی
گرینڈ جرگہ ممبران پیر حیدر شاہ حاجی نورجف وصی سید میاں اور جرگہ ممبر لائق اورکزئی نے کہا ہے کہ جہاں اس واقعےسے امن کوششوں کو دھچکا لگا ہےوہاں بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باوجود حکومت کی حاموشی نے صورتحال کو اور پیچیدہ بنا دیا ہے اور بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزی نہ صرف ہمارے بلکہ حکومت کیلئے بھی شرمندگی کا باعث ہے۔
ایک طرف راستوں کی بندش سے عوام کے مشکلات کیلئے وہ پریشان ہیں وہاں قیام امن کیلئے اقدامات بھی ناکافی ہیں امن معاہدے کے بعدبنکرزکی مسماری کا کام جاری تھا مگربگن کےواقعے نےامن کوششوں کو بُری طرح سبوتاژ کر دیا ہے۔
بھارتی اداکار سدیپ پانڈے بھی 30 سال کی عمر میں چل بسے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جمعرات کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہاکہ 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔محسن نقوی نے کہاکہ قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔