وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے۔

اہم اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی جاے گی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

 کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18جنوری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
18سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے،راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات ، بونیر، مہمند وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام پیشگی اقدامات کرے،بارشوں کا سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  •  کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع
  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی
  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ سستی صنعتی بجلی کیلئے تجاویز کا جائزہ
  • وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں
  • عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا اور انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا مشترکہ اجلاس
  • موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ
  • کے پی: 19 اجلاسوں میں 518 فیصلے، 486 پر عملدرآمد، 25 تاخیر کا شکار