ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد ، کرم کے 2 دیہات میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد ، کرم کے 2 دیہات میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
پشاور: کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا جس کے تحت بالش خیل اور کر کلی میں آج بنکرز تباہ کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے خط میں لکھا ہے کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن کی موجودگی ضروری ہے۔
معاہدے کے تحت بنکرز کو مسمار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے اپر اور لوئر کرم کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنکرز تباہ کرم کے
پڑھیں:
پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، ارسا
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔
ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ارسا اتھارٹی نے پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق ہے۔