2025-04-21@10:43:21 GMT
تلاش کی گنتی: 130
«جلانے کی کوشش کرنے والے»:
(نئی خبر)
3 ججز کا تبادلہ، خط دیکھیں یا آئین، حکومتی پارلیمانی لیڈر سینٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ جاری، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر جج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے 'ایکس' پر بیان میں کہا ہے اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ"صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے " اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟ اسلام آباد ( وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاہور، سندھ اور بلوچستان سے تین ججوں کے تبادلے کے بعد ججوں کی سینیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہوگئی ہے اور لاہور ہائی کورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر اب جسٹس محسن اخترکیانی کی جگہ سینئرترین جج ہوں گے۔ صدر مملکت آصف زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون اور پھر گزٹ نوٹیفکیشن پر تینوں ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ حتمی شکل اختیار کرگیا اور اس کے ساتھ ججز کی سینارٹی لسٹ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اب چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد سینئر ترین جج ہوں گے اور چیف...
7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیئے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔...
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی ائر لائن کے طیارے کو دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے جنوبی روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے کا تعلق روسی ائر لائن پوبیڈا سے تھا۔بوئنگ 737 کو بحر کیسپین پر پرواز کے دوران سامان والے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ہنگامی لینڈنگ آستراخان شہر کے ہوائی اڈے پر کرے گا۔ ائرپور ٹ پر لینڈنگ کے بعد فوری طور پر طیارے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےحج آپریشن 2025 کی تیاریاں، ایئرپورٹ اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے مطابق گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ حج ڈیوٹی کے لیےجانے والےملازمین کی کم ازکم مدت ملازمت 5 سال اوران کا طبی لحاظ سے فٹ ہونا لازم ہوگا،پی اے اے حکام کے مطابق حج آپریشن میں حجازمقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کوہیڈ کوارٹرز(کراچی)میں ای قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حج ڈیوٹی انجام دینے کےخواہش...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے جبکہ میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی ہدایت...
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے سامنے بانی کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا اس موقع پربانی پی ٹی آئی نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشری بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو منگل کو طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہوں گی۔ ڈیٹنگ کے چرچے، ...
صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں...

ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر
ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نواز رہے ہیں
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نواز رہے ہیں
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا۔ صدر مملکت نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیرکوستارہ امتیاز عطا کیا اور اس حوال سے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ یاد رہے کہ آصف بشیر نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں۔ 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اوربرطانوی معمرحجاج بیہوش ہوگئے تھے، اس بحران کے دوران آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے بھارتیوں سمیت متاثرہ عازمین کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ آصف بشیر نے 26 عازمین جن میں17 بھارتی شامل تھے انہیں کندھوں پراٹھا کراسپتال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...

آنے کی بے تابی ،جانے کی جلدی ۔۔۔سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے "اہم مشورہ" دیدیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے "اہم مشورہ" دیدیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کا عمل نہ چھوڑیں، فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پی ٹی آئی والوں کو آنے کی بھی بے تابی تھی اور جانے کی بھی بہت جلدی ہے، اگر آپ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر وجوہات دے دیں۔ ہماری کمیٹی قائم ہے اور ہمارا کام جاری ہے، مذاکرات کے دروازے سے نکل کر پلٹنا مشکل ہوتا ہے، ہم نے یہ کب کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، وہ ہمارا جواب تو...

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی
سینیٹ، مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے پانی کی تقسیم کے حکومتی اعداد و شمار کو زمینی حقائق سے مختلف قرار دیا اور سینیٹر...

مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی جانے والی تصاویر پر لائک اور کمنٹس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی جانے والی تصاویر پر لائک اور کمنٹس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلٰی پنجاب کی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج، 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے ملزمان کو 5 سے 7 سال کی سزا دلوانے کیلئے کوشاں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے...
راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش کو حکام نے افغان حکومت کے حوالے کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا افغان شہری بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مارا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان میں ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم دوران خان کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد خان احمد خیل افغانستان کے گاؤں بلورائے ضلع وازیخوا صوبہ پکتیکا کا رہنے والا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد افغان شہری کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ویراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا اور شواہد کی بنیاد پر اس کیس میں سزا سنائی گئی۔ وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایسٹ ریکوری یونٹ نے 2020 میں ایک خط کے ذریعے کہا کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو واپس مل چکی ہے۔ تاہم، یہ رقم بند لفافے کے ذریعے دوبارہ اسی شخص کو واپس کر دی گئی جس سے ضبط کی گئی تھی۔ ...
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت،چمن اور پشین سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں بارش اور شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدید برقرار رہی۔

اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔ بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے...
کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی...
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا آغاز 2010 میں ہوا تھا، اور آج تک یہ سفر جاری ہے۔ اس میں چائلڈ لائف کی ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی محنت شامل ہے، اور وزارت صحت نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولتوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے، اور یہ سندھ حکومت کی کامیابی ہے کہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبہ سندھ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کا اعمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا جن میں سے 9 میں میتیں آبائی علاقے کیلیے روانہ کردی گئیں ہیں۔ لاپتہ کارکن کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متوفین کی لاشیں اتوار کی دوپہر شانگلہ پہنچیں تو گھروں میں...