بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔
بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے سب سے پہلے شور مچایا تو سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فوراً مدد کےلیے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے زبردستی داخلے کی کوشش نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر رات کے کسی وقت چھپ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکار سیف علی خان
پڑھیں:
نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
بمبئی (نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میںنامعلوم شخص داخل، ملزم نے سیف علی خان پر حملہ کردیا، حملے میںسیف علی خان بال بال بچ گئے . بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے کمرے میں داخل ہوا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے پولیس کو حملے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں،جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور نے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور پھر اس نے نرس اور سیف علی خان دونوں پر حملہ کر دیا۔
نرس کے مطابق حملہ آور ایک دبلے پتلے جسم کا مالک اور گہرے رنگت کا شخص تھا اور اس کی عمر 30 سال کے قریب تھی، انہوں نے کہا کہ وہ اس کمرے میں داخل ہوا جہاں سیف علی خان کا بیٹا جہانگیر علی خان سو رہا تھا۔
نرس نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور ایک لاٹھی اور ایک تیز دھار بلیڈ سے لیس تھا، اس نے نرس سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر اس پر حملہ کیا، جس سے اس کے کلائیوں اور ہاتھوں پر زخم آئے۔
اس ہنگامے سے دوسری ملازمہ جونو جاگ گئی اوراس نے شور مچایا جس پر سیف علی خان موقع پر پہنچے، اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے سیف علی خان نے چور کا سامنا کیا لیکن اس دوران زخمی ہو گئے، ایک اور عملے کی رکن گیتا بھی خاندان کی حفاظت کی کوشش کے دوران زخمی ہوئیں، حملہ آور اضافی عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔
تاہم جوائنٹ کمشنر ستیہ نارائن چوہدری نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا کہ یہ چوری کا کیس ہے، ممبئی پولیس کے زون 9 ڈی سی پی دکشت گڈام جو سیف علی خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایک ملزم کی شناخت ہو چکی ہے، وہ سیڑھیوں کا استعمال کر کے داخل ہوا تھا اور ٹیمیں اسے گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوں پر کام کر رہی ہیں۔