دبئی سے ماسکو جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی ائر لائن کے طیارے کو دبئی سے ماسکو جاتے ہوئے جنوبی روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے کا تعلق روسی ائر لائن پوبیڈا سے تھا۔بوئنگ 737 کو بحر کیسپین پر پرواز کے دوران سامان والے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ہنگامی لینڈنگ آستراخان شہر کے ہوائی اڈے پر کرے گا۔ ائرپور ٹ پر لینڈنگ کے بعد فوری طور پر طیارے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاہد آفریدی نے دبئی میں کھانے کا ہوٹل کھول لیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنی ریسٹورنٹ چین ’لالہ دربار‘ کا افتتاح کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے مشہور پاکستان کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی میں ریسٹورٹ چین کا افتتاح کیا جس کا نام ’لالہ دربار‘ رکھا گیا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ دبئی میں پاکستانی کھانوں کا ایک منفرد ذائقہ پیش کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں شاہد آفریدی نے شرکت اور مداحوں سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیے: شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستانی کھانوں کی ثقافت کو فروغ ملے۔
انہوں نے کاہ کہ ’لالہ دربار‘ صرف ایک ریسٹورنٹ نہیں بلکہ گھر جیسا ماحول فراہم کرے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی فوڈ چین کا دائرہ کار مزید ملکوں تک بڑھایا جائے گا جن میں برطانیہ امریکا اور کینیڈا بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا
شاہد آفریدی کے کھانے کے ہوٹل میں لذیذ بریانی سے لے کر سیخ کباب تک ڈشز کی وسیع ورائٹی مہیا ہوگی۔
ریسٹورٹ کی تھیم کرکٹ پر مبنی ہے اور وہاں سابق کرکٹر کی یادگار اننگز کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دبئی شاہد آفریدی شاہد آفریدی ریسٹورنٹ شاہد آفریدی کا کھانے کا ہوٹل لالہ دربار