میرے سامنے عمران خان کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بشریٰ بی بی کو سزا دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے سامنے بانی کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا اس موقع پربانی پی ٹی آئی نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشری بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو منگل کو طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہوں گی۔
ڈیٹنگ کے چرچے، بھارتی کرکٹر محمد سراج کے آشا بھوسلے کی پوتی سے تعلقات کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکاح کیس اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت ہے۔ اس کیس کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں مذاق بن رہا ہے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عمران خان نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے۔ جسٹس اعظم خان کی طرح جسٹس انعام منہاس کو بھی نکاح کیس نہیں سننا چاہیے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں درخواست ضمانت پر سیشل عدالت میں طلبی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیس میں ضمانت کی درخواست پر 15 اپریل کو طلبی کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے اور اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا اور اب عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں او دیگر کیسز میں ضمانت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔