2025-02-19@01:36:15 GMT
تلاش کی گنتی: 12115
«فشریز کو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پارٹی میں رسمی تقسیم اور دھڑے بندی کا نکتہ آ غاز ثابت ہوسکتا ہے۔ شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالا جانا پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں بغاوت کو جنم دے سکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو اس فیصلہ کی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی کیونکہ یہ واحد فیصلہ ہے جس پر پارٹی سے بانی کے فیصلہ کے خلاف اختلافی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ اختلاف دبے انداز میں کیا جا رہا ہے لیکن آگے بڑھ کر یہ پارٹی میں تقسیم...
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) خیبرپختونخواہ پولیس نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر تھریٹ لیٹر جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مولونا فضل...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ بیوہ کی خودسوزی: پشاور میں...
— فائل فوٹو مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل ہے۔اس حوالے سے شہری کا کہنا ہے کہ مختلف کالونیوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے، دور دراز قدیم کنوؤں اور بورنگ کا پانی استمعال کر رہے ہیں۔چیف میونسپل افسر مٹھی کے مطابق نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی پہنچتا ہے، نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی کے لیے پانی کی فراہمی بند ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹوریج ٹینک خالی ہونے سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی کی فراہمی بند ہے۔محکمۂ ایری گیشن انتظامیہ نے 4 سے 5 روز میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ بجلی كے بھاری بلوں سے كسانوں كی زندگی اجیرن ہے، حکومت ریلیف دے۔انہوں نے کہا کہ حلقے كے مسائل سے آگاہ ہوں، حل كے لیے بھرپور کوشش جاری ہے، عوامی مسائل كے حل اور عوام كی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حكومت نوجوانوں كے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم كرے۔
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط پر ترجمان جے یو آئی نے خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کے پی حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک ہے، حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد کے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اسلم غوری کا کہنا تھا حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تو ناکامی کا اعلان کرے اور جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت...
مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی خدشات، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں نے پاکستان پر دہشتگرد حملے کئے اور افغان طالبان کی حمایت کے باعث حملوں میں اضافہ ہوا ، اس رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ 600سے زائد حملے کئے گئے جن میں سے زیادہ تر افغان علاقوں سے ہوئے ، ٹی ٹی پی کو لاجسٹک آپریشنل اور مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے ایک رہنما نور ولی محسود کے اہلخانہ کو افغان طالبان کی طرف سے ہر ماہ 43ہزار ڈالر دیے جاتے ہیں، اسی طرح کنڑ،ننگرہار،خوست اور پکتیکا صوبوں میں نئے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ریجنل منیجرز کی جانب سے ملازمین کو فوری طور پر فارغ کرنے کے لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ آل پاکستان ورکرز الائنس نے برطرفیوں کیخلاف عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا ۔ ریجنل منیجرز کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو لکھا گیا ہے کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے اور خط میں ملازمین کو متعلقہ اکاؤنٹ افسران سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔آل پاکستان ورکرز الائنس کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور ہمت خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عمر ایوب خان نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دلیر سپاہیوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے قوم کو ایک بار پھر محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “وطن عزیز کی سلامتی کے لیے ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر...
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے شہرALULA العلیٰ میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ آل جدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون پرمبنی روابط مستحکم کرنے اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت’ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع اجاگرکئے گئے۔فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی’ توانائی’ ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اشتہار
نیپرا کے فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا جب کہ کراچی چیمبر کی نیپرا کے فیصلے کی مذمت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیپرا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی...
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش...
فوٹو بشکریہ ایف آئی اے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ اسٹوڈنٹ ویزے کے7 افراد سمیت 86 مسافر آف لوڈ کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 48گھنٹے کے... امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی...
چیمپئینز ٹرافی میں کرکٹ ایکشن سے قبل رنگارنگ تقریب کا اسٹیج سج گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں اہم شخصیات اور کرکٹرز موجود ہوں گے، کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے جبکہ باقاعدہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی، جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں پاکستان کو29 سال بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا...
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غیر حاضر رہے تھے جبکہ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ،مقدار علی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون...
ترکیہ کے صدر طیب اردگان جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورہ پر تھے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ میں تجارت بڑھانے کے لیے 26 ایم او یو پر دستخط کیے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور پاکستانی فوج کی سپہ سلار سید عاصم منیر نے ان کا بھرپور استقبال کیا ترکیہ کے صدر پانچ سال کے بعد پاکستان تشریف لائے اور انہوں نے پاکستان کو معیشت کے بارے میں سہولیات فراہم کرنے کی بات کی اور معاہدات کیے اس سے امید ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونے کی راہ پر چل نکلے گا اس دورہ میں جو خاص باتیں پاکستانیوں کو نظر آئیں ان میں خصوصی طور پر ایک موقع...
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک عوام کو سو فیصد بنیادی حقوق مل گئے ہوتے اور وہ پْر آسائش زندگی بسر کر رہے ہوتے مگر ایسا نہیں ہو سکا پچاس فیصد بھی حقوق نہیں مل سکے لہٰذا مسائل گمبھیر سے گمبھیر تر ہو گئے ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے مگر اقتداری کھیل ہی ختم نہیں ہو رہا۔ ایک دوسرے کو گرانے اور جھکانے کی حکمت عملیاں اختیار کی جا رہی ہیں۔ایک حکومت کوئی عوامی منصوبہ بناتی ہے تو دوسری آکر اس میں کیڑے نکالنا شروع کر دیتی ہے اس طرح تو ملک ترقی نہیں کر سکتا لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں سے عرض ہے کہ وہ عوام کی خاطر ایک...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کی طرف دھمکی ،،ڈیرہ اسماعیل پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔ ایڈوائزری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نےسرکاری سطح پر مذہبی وسیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،منصوبہ کو خفیہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی ہیں، مولانا فضل الرحمن اپنی رہائش گاہ پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں ایڈوائزری نوٹس کہا گیا ہے کہ مولانا فضل...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہر قسم کی معلومات ورچوئل ذرائع سے بآسانی دستیاب ہیں، کتابیں ضبط کرنا اور سوچ پر پہرہ بٹھانا سراسر بے معنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے قابض انتظامیہ کی جانب سے مزید کشمیری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے اقدام کو انتہائی آمرانہ اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے قابض حکمران آہستہ آہستہ تمام کشمیریوں کو سرکاری ملازمتوں سے نکال کر بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ منتخب نمائندوں...
رشیئن فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ دیمیتری یادروف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک طیارہ مرمت کے لئے ایران بھیجا تھا، ایرانی کمپنیوں کا کام قابل اطمینان اور قابل تعریف ہے، ایرانی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش آتے ہی ایرانی کمنیوں کو روس میں کام کرنیکا لائسنس جاری کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صدی سے ائیر کرافٹ انڈسٹری کے شعبے میں ایرانی صنعت نے اپنا لوہا منوایا ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کا شعبے پر بھروسہ اور اعتماد پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایران نے 1930 میں ایوی ایشن انڈسٹری کا آغاز کیا اور بعد میں ایران ایئر اور ھما کے ناموں سے ائیر لائنز قائم کر کے شعبے کو وسعت...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،...
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد بطور ڈپٹی کمشنر تعینات رہا اور بعد ازاں بلو چستان آیا، میرے لیے یہ ایک الگ تجربہ تھا کیونکہ نہ صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہزار کلو سے زائد کا فاصلہ ہے بلکہ دونوں علاقوں کے درمیان نفسیا تی فاصلہ بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ اسلام آبا د اور کوئٹہ کے مسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کوئٹہ ڈویژن میں گورننس کے مسائل بے پناہ ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی رٹ کو قائم کرنا آسان جبکہ یہاں نسبتاً مشکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی حمزہ شفقات نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی نظر...
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا اسٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کے لیے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ، مریم...
خیر پور،لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والی گاڑی کو حادثے کے بعد جائے وقوع پر شہری جمع ہیں
حجتالاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس سال ہم نے مقامی طور پر امام بارگاہوں، مساجد، انجمنوں اور امام زادگان کے درباروں پر جشن کے مراسم کے انعقاد کے لئے خصوصی توجہ دی اور مسجد مقدس جمکران میں انتظار فرج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت کے موقع پر مسجد مقدس جمکران میں جشن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے زیارات اور کلچر کے حوالے سے گورنر کے معاون نے کہا ہے کہ بیں الاقوامی سطح پر 800 اداروں اور 50 ہزار اہلکاروں و رضاکاروں نے تقریبات کے لئے انتظامات اور خدمات فراہم کیں۔ حجتالاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا...
آج کی دنیا میں کوئی بھی ملک جزیرہ نہیں یعنی الگ تھلگ نہیں۔ سبھی ایک نادیدہ دھاگے یا لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ ٹیکنالوجیز نے سب کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ہے۔ کسی ایک ملک کے حالات دوسروں پر اثر انداز نہ ہوں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ بڑی طاقتیں جو فیصلے کر رہی ہیں وہ دور افتادہ خطوں کے الگ تھلگ سے ممالک پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں۔ امریکی قیادت یہ سمجھتی رہی ہے کہ جو کچھ بھی اُس نے حاصل کیا ہے وہ صرف اُس کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ اشتراکِ عمل نے اب بہت کچھ بہت آسانی سے ممکن بنادیا ہے۔ بڑی طاقتیں اشتراکِ عمل کو اپنے حق میں بہت...
اللہ مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین پر اپنی رحمتیں کرے۔ آمین۔ قاضی حسین احمد، محترم سید منور حسن اور قائد حریت سید علی گیلانی تین بزرگ ایسے گزرے ہیں جنہیں اللہ کے سوا کا کسی کا خوف نہیں تھا۔ اپنی جہدو جہد کے بارے میں بالکل واضح تھے اور شفاف بیانیے کے ساتھ سیاسی جدوجہد کی۔ استعمار کے خلاف اور دنیا کے بتوں اور طاغوتی قوتوں کے لیے یہ تینوں شیر کی دھاڑ تھے، چیتے سے زیادہ حوصلہ رکھتے تھے۔ اتفاق بھی ایسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان تینوں بزرگوں سے سیکھنے کا موقع دیا ان میں دو بزرگوں کی محفلوں میں بیٹھنے کا بے شمار مرتبہ موقع ملا۔ سید منور حسن جب بھی...
پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سولر انرجی کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی گئی تھی، لیکن اس مثبت اقدام کو بھی بدعنوان عناصر نے کرپشن کا ذریعہ بنا لیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں سولر پینلز کی درآمد میں منی لانڈرنگ، اوور انوائسنگ، اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ معاملہ محض مالی بدعنوانی کا نہیں، بلکہ اس سے پاکستان کے بینکاری نظام، تجارتی پالیسیوں، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ ایف بی آر کی بریفنگ کے مطابق 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں، اور صرف ایک ڈمی کمپنی نے ہی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجکاری کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران سٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں اطراف نے...
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالااس کا میری پارٹی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،فی الوقت یہ جیت گئے اور مجھے گرا دیالیکن جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے بہت جلد بائونس بیک کروں گا، سلمان اکرم راجا غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالااس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، بس برا کرنا چاہتے ہیں، کسی رکن اسمبلی کے ساتھ اس سے برا کیا ہوگا کہ اس کو پارٹی سے نکال دیں؟ اور وجہ کا بھی علم نہ ہو۔ جنہوں نے ووٹ دیئے، ضمیر بیچااور جن کو شوکاز دیئے گئے، وہ...
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا واحد مقصد وقف املاک کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور مسلمانوں کو ان کی مساجد، عیدگاہوں، درسگاہوں اور قبرستانوں سے محروم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بل کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے...
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تجاویز، شکایات ہیں تو خط لکھیں، بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018ء میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا،...
سوشیالوجی کے اصولوں کے مطابق، کسی معاشرے میں اگر کوئی ایک قدر سب سے زیادہ مؤثر ہو تو وہی اس سماج کے اجتماعی فیصلوں، اجتماعات اور رجحانات کو متعین کرتی ہے۔ بلتستان میں مذہب کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ وہ ایک سماجی قوت کے طور پر کسی بھی دوسری قدر سے زیادہ اثر رکھتی ہے۔ اگر یہ ایک کاروباری شخصیت، سیاسی رہنما یا کوئی اور غیر مذہبی شخصیت ہوتی تو شاید اتنا بڑا اجتماع ممکن نہ ہوتا۔ تحریر: روح اللہ صالحی یہ حقیقت ہے کہ خواجہ علی کاظم جیسے کم عمر فرد کی ناگہانی وفات پر لاکھوں افراد کا اجتماع ہوا، کسی معمولی یا وقتی جذباتی لہر کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک گہرے سماجی، نفسیاتی اور مذہبی رجحان...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی 10روزہ نمائش کا افتتاح و دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے ملیر کے عوام کے لیے پھولوں کی نمائش کا تحفہ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع ائر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی10روزہ نمائشکا افتتاح کردیا۔نمائش میں عوام کے لیے رنگ برنگے پھولوںکے ساتھ بچوں کے لیے جھولے اور مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ماڈل ٹاؤن...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کے لیے امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ اور امریکاکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کے لیے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف...
سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا گیا۔ہے پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہےاس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن...
اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) وزارت تجارت کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاکستانی معیشت کی اصل محرک ہے اور حکومت درپیش چیلنجز سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ’’اڑان پاکستان وژن، ایکسپورٹ ریگولیٹری چیلنجز اینڈ کیپیسٹی بلڈنگ فار دی ایکو سسٹم‘‘کے عنوان سے ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران کیا۔ڈاکٹر علی بھٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اہم چیلنجوں کے باوجود حکومت کی ثابت قدمی اور وزیراعظم شہباز شریف کی وڑنری قیادت میں تاجر برادری کے تعاون، محنت اور لگن سے ملک مشکل وقت سے نکلنے میں کامیاب ہو ا ہے۔ انہوں نے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کو ’’اڑان...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی ,سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، سینیٹر شاہ زیب درانی،سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ا?فیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں مائنز ورکرز کی پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں گیارہ غریب کانکنوں کی المناک موت پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہر گ میں دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے والے گیارہ غریب کول مائن مزدوروں کے لواحقین کو دہشت گردی الائونس دیا جائے ۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمد خان ، مرکزی چیئرمین عبدالستار ، آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین شاہ علی بگٹی ،انفارمیشن سیکرٹری منظور بلوچ ،حاجی سیف اللہ ، عبدالحلیم خان ، عبدلستار جونیئر ،نعیم شاہ...
لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی،...
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کا مرکزیڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تجاویز، شکایات ہیں تو خط لکھیں، بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا2018ء میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگرکسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر ، جنرل سیکریٹری، وزیراعلیٰ ، صوبائی صدر یہ سارے ایک پی پیج پر ہیں، باقی ورکروں کے اندر یا اس میں کوئی اختلاف یا ٹکراؤ...
جمشید نسروانجی رستم جی مہتا کو آج کچھ ہی لوگ جانتے ہوں گے۔ یہ وہ کراچی کا سپوت تھا جوکراچی اورکراچی کے عوام کا سچا مسیحا تھا۔ اس نے اپنی ’’میئری‘‘ کے دور میں کراچی کو ایک چھوٹے شہر سے بڑے شہر میں تبدیل کر دیا تھا۔ جمشید نسروانجی کو کراچی کا پہلا میئر بننے کا اعزاز تو حاصل تھا ہی انھیں اس شہر کی دل و جان سے خدمت کرنے کی وجہ سے ’’ بابائے کراچی‘‘ کا خطاب بھی حاصل تھا۔ آپ نے 1924 میں ایک اخبار کے ذریعے اہل کراچی کو یہ مشورہ دیا تھا ’’کراچی کے ہر شہری کو روزانہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یہ کہنا چاہیے کہ یہ...
جب سماج غیر سنجیدہ اور غیر منطقی بنیاد پر تعمیر ہونے لگیں تو اس سماج کی آخری منزل غیر سیاسی اور غیر جمہوری سماجی سوچ پر مرتکز ہوکر بے ابتری اور غیر منصفانہ سماج کی بربادی پر اپنا اختتام کرتی ہے۔ ہمارے سماج میں اکثر غیر جمہوری رویوں کا ذکر بہت فراخدلی کے ساتھ کیا جاتا ہے اور ملک کے سیاسی فیصلے جب آمرانہ انداز سے ہونے لگتے ہیں تو جمہوریت کو تاراج کرنے کا واویلا دیکھنے کو ملتا ہے۔ کسی حد تک جمہوری تقاضوں کی مانگ اور جمہوری سیاسی عمل کی خواہش یقینا آمرانہ سوچ کے مقابل ایک خوش آیند اور ترقی پسند سوچ ہے، جس کی کمزور سے کمزور شکل بھی آمرانہ طرز فکر سے بہت بہتر ہے...
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کر دی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں: پٹرول کی قیمت 1 روپے کمی کے بعد 256.13 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ مٹی کا تیل 3.20 روپے سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164.63 روپے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان، 16 فروری سے 28 فروری تک کی مدت کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اعدادو شمار پر مبنی ایک پورٹ میں کہا گیا کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ بتایا...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ افغان طالبان...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریجنل مینجرز نے کئی ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے ہیں، جبکہ کچھ کو زبانی طور پر بھی نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان ورکرز الائنس نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ورکرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے ابھی تک کوئی براہ...
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے...
لاہور میں شادمان پولیس نے 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بچی کائنات شادمان مارکیٹ میں واقع اپنے فلیٹ سے دوسری منزل پر دادی کے فلیٹ میں جا رہی تھی۔ملزم نے بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بچی کو ورغلا کر ذیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا جس کے بعد ہیومن انٹیلی جنس سے تلاش کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا یوکرین کا تحفظ کرے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن امریکا کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، معاملات کو پیوٹن کے حسبِ منصوبہ آگے بڑھنے نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کر سکتے جس میں ہمیں شامل نہ کیا گیا ہو۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلد مسلم ممالک کا دورہ کریں گے، دورے میں ترکیہ،سعودی عرب اور...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے کا روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ایس سی پی کے بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عقیل عباسی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عامر فاروق اور بینچ نمبر 5 میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کے بینچ نمبر 6...
جیکب آباد میں سید شیر شاہ بخاری کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی ہے، جنہوں نے لوگوں کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید شیر شاہ بخاری جیکب آباد شہر کی ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ جن کے عقیدت مندوں میں شیعہ، سنی مسلم اور غیر مسلم سبھی شامل تھے۔ یہ بات انہوں نے بانی فرش عزاء قبلہ سید شیر شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر ان کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل انہوں نے مزار پر چادر چڑھا...
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے اسمبلی سے منظور شدہ بلز پر گورنر کے اعتراضات مسترد کر دیئے، بلز دوبارہ اسمبلی میں پیش ہونگے، کابینہ نے پیر سے اسلحہ کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں اور گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے والے وکلا بیرون ملک بیھٹے یو ٹیوبرز سے پیسے لے کر ان تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں، سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعض مرکزی رہنماؤں نے وکلا کی عمران خان سے ملاقاتوں کے دوران ان سے شکایات کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وکلا ملک سے باہر بیھٹے یو ٹیوبرز تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلا کی جانب سے شکایات...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے چھبیس سو ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...

عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے سفر میں حکومت کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیگی۔ بلوچستان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ واقعے کے بعد بعض عناصر کی جانب سے حکومت بلوچستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت کہیں اور سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ سے ہی چلائی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ...
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منطوری کے روز اجلاس میں نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی کے بانی قانون کے مطابق اپنی پارٹی میں کچھ نہیں ہیں لیکن عملاً اب تک وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر بدستور پی ٹی آئی کو چلانے والے فرد واحد ہیں۔ عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بانی اب ان ارکانِ پارلیمنٹ کو پی ٹی آئی سے نکلوانے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ سال 21 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باری باری منظوری کے عمل کے...
سٹی 42 : یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو فوری طور برطرف کرنے کے آرڈرز جاری کر دیئے گئے ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو واجبات کلیئر کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر برطرف کرنے ری سٹرکچرنگ پلان کی آڑ میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فارغ کیا جا رہاہے۔ بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی
بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز نارووال(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تجاویز، شکایات ہیں تو خط لکھیں، بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ...
حکومت کا رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ صیام میں ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہ رمضان المبارک میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز...
اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) خیبرپختوںخواہ حکومت 6 ماہ میں 169 ارب روپے سر پلس بجٹ دینے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کو صوبائی حکومت کے مالی نظم ونسق اور کارکردگی بارے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کا سر پلس بجٹ 169 ارب روپے ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے اپنے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دور کے مختلف بقایاجات کی مد میں 78.5 ارب روپے ادا کئے۔صوبائی حکومت نے قرض اتارنے کے لئے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور 30 ارب روپے اس...
فوٹو: فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، عمران خان راولپنڈی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26... بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن...

پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست رچی بسی ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ صدق دل سے مذاکرات کر رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے خمیر اور ڈی این اے میں منفی سیاست ہی رچی بسی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں ہے، پاکستان اپنے ٹریک، حکمت عملی اور منصوبے کے ساتھ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سال بھر پہلے کا پاکستان آج بہت اچھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی بات کریں تو...
وکلا بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کیلئے کام کرتے ہیں، عمران کو شکایات پرپی ٹی آئی رہنما ئو ں کے تحفظات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بعض مرکزی رہنماں نے وکلا کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کو شکایات لانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی مرکزی قائدین نے وکلا کی شکایات، پیغام رسانی، کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں ان کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماں نے الزام لگایاکہ وکلا میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کیلئے کام کرتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز چند وکلا کو اندر کی معلومات کے بدلے معاوضہ دیتے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت نے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 6 ماہ میں عوام کی جیبوں سے 549 ارب روپے نکال لیے جانے کا انکشاف، مالی سال کے اختتام پر پٹرولیم لیوی کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ وصولی کا ہدف 1281ارب روپے...
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور سے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 150 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی، اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی، لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں اطراف...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے یو ٹیوبر عمران ریاض کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض کا کافی حد تک احترام کیا لیکن اب عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں۔ ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران ریاض نے میرے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کہتا ہے کہ ’ شیر افضل مروت مجھ سے ٹھیکہ مانگ رہا تھا‘ لیکن علی امین گنڈا پور نے تو خود مجھ سے کہا ہے کہ عمران ریاض خود مائنز کا ٹھیکہ مانگنے کئی بار میرے پاس آیا ہے۔ شیر...
پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔ ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی، صوبے کے ایک لاکھ طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپس کے ماڈل اور مارکیٹ قیمت کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ پنجاب میں طلباء کیلئے مفت لیپ ٹاپس اسکیم شروع ہونے کو ہے، پنجاب حکومت آئندہ ماہ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی شروع کردے گی، صوبے کے ایک لاکھ 10 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جو لیپ ٹاپس طلبہ کو دیئے جائیں گے ان کا ماڈل کور آئی 7 ہوگا، صرف سرکاری جامعات، کالجز اور میڈیکل کالجز کے طلباء کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو لیپ ٹاپس نہیں ملیں گے۔ وزیر...
کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی یوم محبت ’ویلنٹائنز ڈے‘ کے موقع پر اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کرنے پر یاسر نواز کو تنقید کا سامنا ہے۔ شوبز جوڑے کو ماضی میں بھی رومانوی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حال ہی میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر یاسر نواز نے اہلیہ کے ہمراہ کھچوائی گئی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں اہلیہ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے نام رومانوی پیغام بھی لکھا تھا کہ ’ان کے بغیر اب یاسر نواز کا جینا مشکل ہے‘، جوڑے کی جانب سے عالمی...
کپل سبل نے عدالت سے یکساں سول کوڈ پر اسٹے لگانے کی درخواست کی اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن میں آج سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی اس خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے جو چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا پر مشتمل ہے۔ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک سیر سپاٹوں کے دوران بولڈ لباس پہننے اور بولڈ انداز اپنانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام ’بالی‘ پر سیر سپاٹوں کے دوران بنوائی گئی ویڈیوز اور کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین نے اظہار برہمی کیا۔ اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب اور مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا کے روٹس کھولنے کےلیے سیکوریٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا، امریکی روٹس کھولنے کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور اقدار کے خلاف قرار دیتے ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن...