2025-02-19@01:20:35 GMT
تلاش کی گنتی: 12113
«فشریز کو»:
(نئی خبر)
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر پہنچ کر بیمار اداکار کی عیادت کی اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ روپے مالیت کا چیک بھی دیا۔ عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھیجا گیا گلدستہ بھی اداکار لکی ڈیئر کو پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے، پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تھیٹرز...
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ تمام چارجڈ پارکنگ غیرقانونی قرار دی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا ہے اور اس اقدام سے عوام کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں چارجڈ پارکنگ کا نظام جاری رہا تو وہ غیرقانونی ہوگا اور اس کی اطلاع صحافیوں کو دینی چاہیے تاکہ حکومتی ادارے فوری طور پر کارروائی کر سکیں۔ صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پارکنگ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیا...
![وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک](/images/blank.png)
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت ہوئی ، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بات رکھنے کےلیے آدھے گھنٹے کا وقت دیا جائے، جس پر جسٹس جمال...
تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف پر کریک ڈاون جاری ہے اور بانی کے ساتھ ملاقاتوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی ایم ایف وفد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ وفد پاکستان میں رول آف لا دیکھنے آیا تھا، بحیثیت لیڈر اپوزیشن آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا کہ ملک میں رول آف لا نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب انہوں نے ملک...
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، صدر ن لیگ نے کہاکہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی،بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان...
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی حکومت نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس نے "گلف آف میکسیکو" کا نام امریکی صارفین کے لیے "گلف آف امریکہ" کر دیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ اگر گوگل نے نام کی تبدیلی واپس نہ لی تو ان کی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ صدر نے وضاحت کی کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ نام صرف امریکی پانیوں پر لاگو ہوتا ہے، لیکن میکسیکو اور کیوبا کے سمندری علاقوں کو شامل کرنا غلط ہے۔ گوگل نے وضاحت دی کہ یہ صرف امریکی صارفین کے لیے کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں دونوں نام نظر آئیں گے۔ میکسیکو کی حکومت...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آراﺅنڈ ہوتا نظر آرہا ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف...
![القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی](/images/blank.png)
القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
—فائل فوٹو قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا، مصطفیٰ کمالایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔ ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ...
کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 16 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں نجی فلاحی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی اجتماعی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے پچاس پچاس رشتے داروں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ہر دلہن کو جہیز بھی دیا گیا۔تقریب میں شریک دولہاؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم شادی کے اخراجات برداشت کر سکتے، مقامی فلاحی ادارے نے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کر کے ہمیں بغیر اخراجات کے شادی کا موقع فراہم کیا۔کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی فلاحی ادارے اور مخیر شخصیات کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھی...
وزیرِ اعلیٰ تعلیم کے پی مینا خان آفریدی—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے کی۔ خیبر پختونخوا حکومت کا کرغزستان سے طلباء کی واپسی کیلئے سہولیات دینے کا اعلانخیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کرغزستان سے طلباء کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔عدالتِ عالیہ میں وزیرِ ہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دی...
اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائشیوں کے مطابق گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،قابضین نے چلڈرن پارک سے بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں ہیوی مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ای الیون کے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ پٹیشنرز کی جانب...
ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور مشہور کمنٹیٹر ایان بشپ نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان سے بہتر میزبان کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا۔ ایان بشپ کا کہنا ہے کہ یہ بہت شاندار ٹورنامنٹ ہوگا جس کے لیے وہ پُرجوش ہیں اورعمدہ پرفارمنس کی توقع کررہے ہیں کیونکہ چیمپیئنز ٹرافی میں بہت سے سپر اسٹارز کھیلیں گے۔ "Couldn't think of a better place to be hosts of the @ICC Champions Trophy 2025 than Pakistan" Former cricket greats Ian Bishop, JP Duminy and Tim Southee look forward to the tournament in ????????#ChampionsTrophy pic.twitter.com/m494u1MxmC — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 17, 2025 ایان بشپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد سیریز میں کمنٹری...
(گزشتہ سےپیوستہ) ہم میں سے بیشترحضرات نے رسول اکرم ﷺکااپنے جفاکش اوروفاکیش صحابہ ؓسے یہ خطاب یقیناپڑھاہوگاکہ”خدائے ذوالجلال جب قیامت کے دن اپنے تخت پربراجمان ہوں گے تو آدم علیہ السلام سے کہیں گے کہ ناری گروہ کوبھیجو تو آدم علیہ السلام کہیں گے کہ خداوندا‘ناری گروہ کون ہے؟ ارشاد ہوگا، ہزارمیں سے نوسوننانوے (999)جہنم میں جھونکے جائیں گے اورجنت میں صرف ایک۔۔۔! اس خطاب کے بعداجتماع میں آنسوئوں اورہچکیوں کازلزلہ برپاہوگیاتھالیکن شائدہم ان کوکوئی دوسری نسل سمجھتے ہیں ۔وہ لوگ سب کچھ کرکے اس خوف سے روتے تھے کہ ہزارمیں سے ایک کابھی شرف حاصل ہوسکے گانہیں!ان کے دلوں کوقران کی ایک آیت تہہ وبالاکردیتی تھی،لیکن ہمارے دلوں کوپوراقرآن بھی ٹس سے مس نہیں کرتا،کتناہولناک فرق ہے جوآج اسلاف...
صوبہ خیبر پختونخوا میں کثیرالجہت مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔ سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ سب سے زیادہ سنگین ہے۔ تاہم افواج پاکستان اور ایف سی کے ادارے دفاعی محاذ کامیابی سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ دوسرا اہم مسئلہ ناقص طرز حکمرانی کا ہے جس کی بدولت عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ تیسرا اہم معاملہ نام نہاد قوم پرست پریشر گروپس کا ہے جو کہ دہشت گردی اور ناقص طرز حکمرانی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی کی چنگاریوں سے لسانی تعصب کی آگ بھڑکانے کی کوششوں میں مصر وف ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال میں صوبائی حکومت کا کردار بہت اہم ہے ۔ یہ پہلو باعث تشویش ہے کہ صوبے میں مسلسل تیسری بار اقتدار...
ذرائع کے مطابق انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے مودی حکومت بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ثبوت نہ ہونے کی بناء پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار افراد کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے توصیف احمد پرے، جہانگیر احمد ملک، توصیف احمد شیخ اور محمد اسحاق تانترے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاکو کرنے کے احکامات کو منسوخ کر دیا جنہیں بالترتیب بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے احکامات پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) کوسٹا ریکا نے پیر کو کہا کہ وہ امریکہ سے ایسے غیرقانونی تارکین وطن کو وصول کرنے کے لیے تیار ہے جو دوسرے ممالک کے شہری ہوں۔ اس سے قبل پاناما اور گوئٹے مالا نے بھی ایسا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ملک کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور بھارت سے 200 تارکین وطن بدھ کو امریکہ سے ایک تجارتی پرواز کے ذریعے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں سمیت سو سے زائد تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں...
نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا...
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی ہیں۔ تاہم درحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ مورڈیچائی برافمین کو 2 اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میامی بیچ پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پولیس رپورٹ میں ملزم کے بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں اس نے کہا کہ جب وہ میامی بیچ میں اپنا ٹرک چلا رہا تھا تو اس نے دو لوگوں کو دیکھا جن کے بارے میں اس نے خیال کیا کہ وہ فلسطینی ہیں۔ اس نے انہیں روکا اور...
پشاور: ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی اور انہیں 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ دوران سماعت اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرہ کے لیے جارہا ہوں۔ اس رمضان میں بھی عمرہ کے لیے جانے کا ارادہ ہے، اس لیے تاریخ رمضان کے بعد دی جائے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے تہران کی جانب سے واشنگٹن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کی سابق سفارتی کوششیں بھی محض مدت کو بڑھانے اور یورینیم کی افزودگی کو جاری رکھنے کی کوشش تھیں۔۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ میں جو کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ ایران کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہم نے اس کے کوئی آثار بھی نہیں دیکھے ہیں۔ آخر کار ماضی میں ہماری رائے کے مطابق ایرانی سفارتی کوششوں کا...
ان دنوں سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص اللہ تعالیٰ، رسول اللہ ﷺ،صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم اور قرآن کریم کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ہونے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے گستاخوں کو تحفظ دینے کی سازشیں عروج پر ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ مقدس ہستیوں کے جن گستاخوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے،مخصوص عناصر صلیبی و یہودی ڈالروں کے بل بوتے پر ان گستاخوں کو بے گناہ قرار دے کر تحفظ دینے کی سازش کررہے ہیں۔اس مقصد کے لئے وہ دجالی میڈیا اور جھوٹے پراپیگنڈے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔اسپیشل برانچ لاہور پنجاب کی...
بلی تھیلے سے باہر آچکی ،راز فاش ہو چکا، پاکستان کے خلاف جو جنگ سات پردوں کے پیچھے ، خفیہ چالوں اور ایجنٹوں کے ذریعہ سے لڑی جاری تھی، وہ کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ یہ دشمن کی ناکامی اور نادیدہ محافظوں کی عظیم فتح ہے کہ دشمن کو بے نقاب ہوکر سامنے آنا پڑا ۔پراکسیز کے محاذ پر ، سازشوں کی جنگ میں ناکامی کا نتیجہ ہے کہ دشمن اپنے ہی ہاتھوں اپنے چہرے کانقاب نوچنے پر مجبور ہوگیا ، جو کام وہ اس طرح سے کرنا چاہتاتھاکہ ’’دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ‘‘والا معاملہ ہو، اس میں اسے منہ کی کھانی پڑی ،بالآخر دو شیطانوں کو دنیا کے سامنے آنا پڑا،اعتراف کرنا پڑا کہ انسانیت...
![مصطفیٰ عامر قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل، سندھ ہائیکورٹ نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو طلب کرلیا](/images/blank.png)
مصطفیٰ عامر قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل، سندھ ہائیکورٹ نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 فروری کا انسداد دہشتگری کا فیصلہ معطل کردیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج ہی کورٹ نمبر ٹو میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کو پیش کردیا گیا اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا کیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ درخشاں تھانے کے پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم واپس کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر بے شمار جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمین فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد متعدد انتظامی کمیٹیوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی سربراہی میں 6 رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) شامل ہیں، آئی ٹی ڈائریکٹر اس کے سکریٹری ہوں گے، کمیٹی کیس مینجمنٹ کو ہموار کرکے عدالتی کام میں کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستان میں خصوصی عدالتوں (انسداد دہشت گردی عدالتوں) کے افعال اور کارکردگی کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کے 5 ججوں کو بھی مقرر کیا،جسٹس مسرت ہلالی...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق موصولہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والی بسوں کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی۔ بس نمبر BSC465 کے فرش کے خفیہ ٹینکوں سے 9,340 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ بس نمبر SGS788 سے انجن پارٹس، اجینوموتو، غیر ملکی سگریٹس اور ٹائرز برآمد ہوئے۔ صدر کراچی پاسپورٹ کے باہر بس نمبر BSA736 سے سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری برآمد کی گئی۔ رضا نقوی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں اور اشیاء کی مالیت 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے، جبکہ برآمد اسمگل شدہ...
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ملٹری کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل کنندہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کریں تو زیادہ اچھا ہو گا۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو کہنا چاہتا ہوں وہ کہنے دیں تاکہ 11 بجے تک دلائل مکمل کر لوں، سادہ لفظوں میں بات کروں تو سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کر کے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا، سویلینز کا کورٹ مارشل شفاف ٹرائل کے بین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف ہے، بین...
عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں پولیس گردی عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء نہیں ہے، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔اپوزیشن لیڈر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے...
نئے ججز کی آمد کے بعد سپریم کورٹ میں ہلچل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد متعدد انتظامی کمیٹیوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی سربراہی میں 6 رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) شامل ہیں، آئی ٹی ڈائریکٹر اس کے سکریٹری ہوں گے، کمیٹی کیس مینجمنٹ کو ہموار کرکے عدالتی کام میں کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستان میں خصوصی عدالتوں (انسداد دہشت گردی عدالتوں) کے افعال...
![ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع](/images/blank.png)
ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی، بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے: اسحاق ڈار جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا...
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے، ملک کیلئے سیاست کو داؤ پر لگانا پڑے تو لگائیں گے۔ نیویارک میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا گلوبل چیلنجز سے گزر رہی ہے، عالمی مسائل پر بات چیت اور غوروفکر کیلئے جمع ہوئے ہیں، جب بھی امریکا کا دورہ کیا تو پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کو ترجیح دی، جو ملک 2017 میں 3 سال بعد دنیا کی 24 ویں معیشت بن گیا تھا اور دیوالیہ ہونے جا رہا تھا، وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اتحادی حکومت بنی، ہم نے فیصلہ کیا ملک...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے دباؤ پر انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤںڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کیخلاف بدترین ٹیسٹ میچز میں شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی ٹریول پالیسی لاگو کی تھی جس میں کھلاڑیوں چیمپئینز ٹرافی میں اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جانا تھا۔ تاہم سینئیر کرکٹرز کے دباؤ پر بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا پڑگیا ہے، اب بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک شرط پر بیویوں، اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے حکومت کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی سیف نے معاشی صورتحال...
پیرس: فرانس میں ایک سابق سرجن جوئل لی سکورنیک پر 25 سال کے دوران تقریباً تین سو مریضوں، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، ان کے ریپ اور جنسی حملوں کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ 74 سالہ جوئل لی سکورنیک پر 111 ریپ اور 189 جنسی حملوں کے الزامات ہیں، جن میں سے 256 متاثرین کی عمر 15 سال سے کم ہے۔ یہ کیس 24 فروری کو عدالت میں پیش ہوگا، جس کی سماعت عوامی سطح پر ہوگی، تاہم بچوں کے بیانات بند دروازوں کے پیچھے ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفتیش میں ہولناک انکشافات سامنے آئیں ہیں جس کے مطابق ملزم نے 1989 سے 2014 کے دوران مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو نشانہ بنایا۔ ملزم کے گھر...
سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا دیا ہے ، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ بین الاقومی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یوکے میں کورٹ مارشل فوجی نہیں بلکہ آزاد ججز کرتے ہیں، ایف بی علی کیس کے وقت آئین میں اختیارات کی تقسیم کا اصول نہیں تھا، پہلے تو ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار فوجداری ٹرائلز کرتے تھے،کہا گیا اگر ڈی سی فوجداری ٹرائل کر سکتا ہے تو...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، یہ اینٹیلجس ایجنسیز کی ناکامی یے، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں جب کہ پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس گردی پنجاب سمیت پورے ملک میں عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہورہی، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لئے جدو جہد کرہے ہیں۔ مصطفیٰ عامرقتل کیس: ملزم...
اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے۔ ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، ضبط ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں۔ جب تک ٹرائل کورٹ کا...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh) مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنا ئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔323 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 49 ویں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز...
انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔ امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں مطمئن ہوں...
بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر گئے۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کیلئے بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا...
لندن: برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔ یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، یہ اینٹیلجس ایجنسیز کی ناکامی یے، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں جب کہ پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلہ کاٹا جاچکا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس گردی پنجاب سمیت پورے ملک میں عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہورہی، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لئے جدو جہد کرہے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں رول اف لاء نہیں ہے، لیبیا سائل پر کشتی...
صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیرقانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔
![بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا، جسٹس نعیم اختر افغان کے ریمارکس](/images/blank.png)
بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا، جسٹس نعیم اختر افغان کے ریمارکس
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سادہ لفظوں میں بات کی جائے تو سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جاسکتا، سویلنز کا کورٹ مارشل شفاف ٹرائل کے بین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں...
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی اور ہفتے کو 3 یرغمالی رہا کرے گی۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔ ادھر لبنان کے شہر صیدا میں ڈرون حملے میں حماس کمانڈر شہید ہوگیا۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال اور روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سزایافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آج دلائل مکمل کر لوں گا، جو کہنا چاہتا ہوں وہ کہنے دیں،سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ 3ماہ میں عمران...
سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...
جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے سب کو ڈرا دیا اور پھر ہنسنے پر بھی مجبور کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک شخص نے پانی والی گن سے بینک لوٹنے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوتے ہوتے رہ گیا اور پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں 30 سالہ چور بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا جس کے بعد اس نے کیش کاؤنٹر کے نزدیک جا کر عملے اور اور لوگوں سے کہا کہ سب زمین پر لیٹ جائیں اور میرے بیگ میں نقدی بھر دی جائے۔ اس شخص نے چہرے پر نقاب لگا رکھا تھا اور اس کے پاس...
کراچی: جیل چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر...
کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکرز ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے، اس دوران موٹر سائیکل سوار ان کی زد میں آگیا۔ پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ یاد رہے کہ رواں سال 2025 میں اب تک کراچی میں...
سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
لاہور: غریب ریڑھی والوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ نشتر کالونی تھانے کی پولیس نے ڈکیت گروہ کے 2 ارکان رفاقت اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا جو غریب ریڑھی والوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے بیدیاں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان علی الصبح منڈی اور رات کو گھر واپس جاتے ہوئے ریڑھی بانوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پا کر ریڑھی بانوں سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔ ملزمان سے چھینے گئے 14موبائل فون ،چوری شدہ 2 موٹرسائیکل و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، چوری، ناجائز اسلحہ کے 32...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا ہے کہ سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ 9 مئی کے ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جاری ہیں جس میں انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ آج گیارہ بجے تک اپنے دلائل مکمل کر دوں گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کریں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو کہنا چاہتا ہوں وہ کہنے دیں تاکہ گیارہ تک مکمل کر لوں،...
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر بھارتی اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے، جبکہ روس نے بھی Su-57 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 31 تک گر چکی ہے، جبکہ مطلوبہ تعداد 42 ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بھارت مزید جنگی طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور روس دونوں نے جدید طیارے دینے کی پیشکش کی ہے۔ بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی F-35 طیاروں کو "مہنگا اور ناقابلِ اعتماد" قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے ایلون مسک کے F-35 پر...
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون جاکر ان کے والد محمد اشرف ،بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے شہید کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ بات چیت کی خواہاں ہے، اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اس کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ گنڈا پور بات چیت کی بحالی کیلئے اپنے تعلقات کا استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے تردید کی ہے کہ ایسی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ اس تردید کے باوجود، ذریعے کا اصرار تھا کہ پی ٹی آئی اس پس پردہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے بے قرار ہے اور گنڈا پور کو اہم شخصیت سمجھتی...
کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا اس کے پاس نگران حکومت آگئی اورمعیشت کی صورتحال ابتر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک 38 فیصد مہنگائی اور پالیسی ریٹ 22 فیصد تک پہنچ گیا، ایسے میں کون کاروبار کرسکتا تھا، جن کے پاس پیسہ تھا انہوں نے کام کے بجائے بینک میں پیسہ رکھنے کو ترجیح دی۔ اسحاق ڈاع نے کہا کہ معیشت کے ساتھ ساتھ سفارتی طور پر بھی ہم الگ ہوچکے تھے، بیرون ملک سے کوئی دورے پر نہیں آتا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال میں استحکام لاچکے ہیں اور اب آگے کی طرف سفر شروع ہوگا۔ ان کا کہنا...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ کو تصرف میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے اور کہیں اور بسانے کے حوالے سے اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کو کنٹرول کرنے کا جو اعلان کیا ہے اُس کی مناسبت سے فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کرنے کی تیاریاں لازم ہیں۔ خطے کو حقیقی مثبت تبدیلی سے ہم کنار کرنے کی اب یہی ایک صورت رہ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو سے بھی غزہ پلان کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ مشرقِ...
کراچی: ڈمپرز اورٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی مسلسل اموات کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعہ کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ شہر قائد میں تیز رفتارڈمپرز و ٹینکرز کی زد میں آکر شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات، ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے اوقات کی خلاف ورزی کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ 21فروری کو شہر بھر میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز پٹیشن دائر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں...
ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان عدالت عظمیٰ میں پہنچ گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا گیا تھا۔ہیمپٹن ڈیلنگر، جو کہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ ہیں، ایک آزاد ادارے کی قیادت کرتے ہیں جو حکومتی بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، یہ عہدہ محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر سے الگ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیلنگر کو 7 فروری کو ایک مختصر...
تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد جاپان پر پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ معیشت اور وزارتِ صحت کے حکام شامل ہیں۔ طالبان وفد ایک ہفتہ تک جاپان میں قیام کرے گا‘ یہ دورہ طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ طالبان نے حالیہ برسوں میں چین، روس اور وسطی ایشیا کے ممالک جیسے ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن سفارتی سطح پر رابطہ ہمشہ کسی تیسرے ملک میں ہوا ہے۔ افغانستان کے وزارتِ معیشت کے نائب وزیر لطیف نظری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دورہ...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے جوہری دفاع کو برقرار رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا‘ پروگرام3 دہائیوں سے پرامن ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے جوہری ترقی کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز مجریہ 2006 میں ترمیم کرتے ہوئے ٹیئر ون ریٹیلرز کے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے۔ سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایف بی آر نے بتایا ہے کہ کاروباری احاطے کو ان صورتوں میں سیل کر دیا جائے گا جہاں ریٹیلرز یعنی خوردہ فروش غیر تصدیق شدہ انوائس جاری کرنے میں ملوث ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم غلط جانب جا چکے، ٹیکسز میں کمی کرنی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی اسٹور یا کاروباری مرکز ایف بی آر ڈیٹا بیس سے 48 گھنٹوں کے لیے منقطع ہو جائے یا اگلے 24 گھنٹوں...
فرطِ جذبات سے سرشار پلکیں بھیگی ہچکی بندھی آہوں سسکیوں تڑپ اورغموں سے چور بوجھل دل بے قابو ہونے سے ضبط کابندھن ٹوٹ گیا۔پہلے پہل ڈبڈبائی پھرتھرائی اورآنکھیں بھرآئیں۔ آنکھوں میں تیرنے والے اشک چھلکنے کے لیے بیتا ب ،انسان کی بے اختیاری کاواضح ثبوت اشکوں کا بحربیکراں ،چشم تر،دیدہ پُرنم دلی،کیفیات کااظہار نمناک آنکھوں میںچھپے اشک ہیں۔انسان کی قیمتی اورانمول متاع بے بہا آنسو، آنکھوں سے رواں ہونے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتاہے۔بے بسی ،مجبوری اورلاچارگی کی کیفیت میں واحدسہارا اشک ہوتے ہیں۔شکستہ دل والے آنسوئوں کی قدرومنزلت خوب جانتے ہیں۔دکھ، تکلیف ،غم ،رنج ،راحت ،خوشی اور انبساط کے لمحات میں چشم تر ہونافطری عمل ہے۔پاکیزہ صاف وشفاف ،کبھی کبھار نمکین آنسوئوں کے نمک پارے بن جاتے ہیں۔مولاناروم...
سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو18 برس بیت گئے لیکن متاثرین آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ فروری 2007 کو بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت 68 بے گناہ افراد کو ریاستی دہشتگردی کا شکار بنایا۔ 18 فروری 2007 کو دہلی اور لاہور کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آگ لگا دی گئی۔ آگ میں 43 پاکستانی، 10 بھارتی شہری جبکہ 15 نامعلوم افراد سمیت 68 افراد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردانہ حملے میں 10 پاکستانی اور 2 بھارتی زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تحقیقات کے دوران آر ایس ایس کے رہنما سوامی اسیمانند اور ان...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، اس دن تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے 19 فروری بروز بدھ کو تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی مقررہ دن بند رہیں گے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے بھی 19فروری کول تعطیل کااعلان کردیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ...