2025-02-19@06:03:12 GMT
تلاش کی گنتی: 9453

«ا سلام ا باد»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ  ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے...
    لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل  کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا  اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
    اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اودامسائے کی ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ چینی قونصل خانے نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
    لندن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد جائے وقوع کا منظر لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک ملعون احتجاج کے نام پرقرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔اس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھاراہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اْسے گرا دیااورملعون شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی اور اس پر تھوکا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو...
    لیبیامیں قبر سے برآمد ہونے والی لاش کے گر د فارنسک ماہرین تحقیقات کررہے ہیں طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے سیکورٹی حکام نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک اور اجتماعی قبر سے مزید 29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلیں،جس کے بعد تارکین وطن کی برآمد کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 57ہو گئی۔ لیبیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ کفرہ کے شمالی علاقے سے مزید 29 لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں 2اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔ حکام...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے کہا ہے کہ خصوصاََ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہری اور ملک سے باہر جانے والے افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں پولیو ویکسینیشن کارڈ سسٹم آن لائن شروع ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے باقاعدہ 200 سے 250 افراد کو روزانا کی بنیاد پر آن لائن کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر خان نے یوسفزئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اصغر علی خان یوسف زئی کو عمرے کی ادائیگی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدرآباد میں پولیو ویکسین کارڈ آن لائن اور پولیو ڈراپ پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں...
    منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل، وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ وصل قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منفرد اور ممتاز محفل جشن منعقد ہوئی۔ ​​​​​​ منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور یوں امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ تھے۔ من القدس الی ظہور المہدیؑ کے عنوان...
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پر گورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام...
    کائنات کتنی وسیع ہے۔ اس کا ادراک انسانی شعور اور ترقی کو ابھی تک نہیں ہو سکا نہ ہی کسی اور مخلوق کو کبھی ہو سکے گا لیکن یہ کیسی بات ہے کہ حقیقی اہل معرفت شخصیت کے سینے میں کائنات تیرتی پھرتی ہے۔ جی ہاں کئی ہوں گے مگر وہ محض زبان سے نہیں یقین کے ساتھ حق کی گواہی تسلیم کرتے اور اس میں غوطہ زن رہتے ہیں۔ اس اظہار کے لیے چار الفاظ پر مبنی لا اِلہ الا اللہ کلمہ ہے۔ جو سب جانتے ہوئے بھی اس احساس میں مبتلا ہو کہ اسے کچھ علم نہیں۔ دراصل وہ معرفت پا گیا۔ معرفت یعنی جان گیا پہچان گیا۔ حقیقت کو چھو گیا اس چھو جانے سے بس قدم...
    اسلام ٹائمز: رجعت کا مفہوم ہے "واپسی" یا "پلٹنا"۔ شیعہ عقائد میں رجعت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کچھ افراد یا قومیں قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں آئیں گے، جن میں بعض بزرگ پیغمبر، امام یا صالح لوگ شامل ہوں گے۔ رجعت میں، اہل بیت (علیہم السلام) اور بعض دیگر مقدس شخصیات دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور امام زمانہ (علیہ السلام) کی مدد کریں گے۔ اس دوران کچھ افراد، جو ظلم و فساد کے مرتکب ہوئے ہوں گے، انہیں سزا ملے گی۔ تحریر: سید عدیل عباس نقوی   امام زمانہ (علیہ السلام) کا ظہور اور رجعت شیعہ عقائد میں اہم موضوعات ہیں۔ یہ دونوں مفاہیم اسلامی تاریخ اور موعودہ امام کی حکومت سے جڑے ہوئے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔ اجلاس میں وزارت کامرس کی طرف سے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کچھ لازمی آئٹمز جن کا نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا تھا کو امپورٹ پالیسی آرڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں برکس کے ممبر ممالک کی طرف سے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی ممبرشپ لینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ این ڈی بی کے 5882 شیئرز کو خریدا جائے گا۔ ان کی قیمت 582 ملین ڈالر ہے اور اس میں سے 116 ملین...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے شہر ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ژوب اور گرد و نواح کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گوجرانوالہ: فیکٹری میں...
     اسلام آباد کی خوبصورتی دیکھ کر بنگلہ دیشی صحافی حیران رہ گئے، تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام اباد بنگلہ دیش بنگلہ دیشی صحافی وی نیوز
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر مختار ڈیوپ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کی طرف سے ملک کی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ متعدد منصوبوں کے معاہدات پر دستخط کی تعریف کی اور یہ کہا کہ پاکستان میں نجی شعبہ بہت متحرک ہے۔ انہوں نے وفد کو پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام کے بارے میں بتایا اور یہ کہا کہ ان کی حال ہی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں اس معاشی استحکام کا ذکر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی  ایم  ڈی  نے پاکستان کی...
    اسلام آباد(خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ )پشتونخوا خوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات وفد میں اخونزادہ حسین، ریاض احمد شامل تھے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، محمد اسلم غوری،سنیٹر کامران مرتضی، مولانا اسعد محمود، مولانا اسجد محمود شریک ہوئے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق  محمود اچکزئی اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا...
    ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اگر حل نہ کیا گیا تو یہ خطے میں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (ایم اے پی آئی ایم) کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل...
     11فروری کو آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس کی کچھ تفصیلات چیف جسٹس نے صحافیوں کے ساتھ شیئر بھی کیں اور آج آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ایک نجی ہوٹل میں مِلا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کوئی اِس طرح کا وفد اِس طرح سے پاکستان کے ہر طرح کے عہدیداران سے مُلاقات کر سکتا ہے? یہ سوال جب ہم نے دفتر خارجہ ذرائع کے سامنے رکھا تو اُن کا کہنا تھا ’اِس بارے میں قوانین موجود ہیں تاہم وزارتِ خزانہ نے جب چیف جسٹس سے درخواست...
    پروفیسر زاہد رشید11 جنوری کو شاعر و مبصر ابن عظیم فاطمی کا برقی پیغام موصول ہوا۔ ’’کیا شاعر صدیقی صاحب وفات پاگئے ہیں‘‘؟ رگ و پے میں ایک عجیب سی اُداسی دوڑ گئی۔ کیا والد محترم پروفیسر ہارون الرشید کے ایک اور دیرینہ ساتھی راہی ملک عدم ہوئے؟۔ میں نے اضطرابی کیفیت میں کئی اہل قلم سے خبر کی تصدیق چاہی مگر کسی سے اس خبر کی تصدیق نہ ہوسکی۔ میرے ذہن میں سفیر ادب شہزاد سلطانی کا نام آیا۔ ہاں یہ صاحب ِ ضمیر ہیں جو مرنے والوں سے محبت کا حق ادا کرتے ہیں۔ میں نے انہیں فون کیا۔ انہوں نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ فون بھی مسلسل کررہا ہوں فون...
    نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرII علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہورہاہے
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا)کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرے۔جمعہ کووزیراعلیٰ ْسندھ کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے اجلاس سےخطاب میں بتایاکہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18 تا 25 روپے فی یونٹ مہیا ہوگی۔صنعت...
    بلوچستان کے شمال اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔بارش کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی، شیلا باغ، خانوزئی اور زیارت میں بھی ہوئی۔علاوہ ازیں افغان بارڈر سے متصل بلوچستان کے بالائی مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارت قانون اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
    لیبیامیں قبر سے برآمد ہونے والی لاش کے گر د فارنسک ماہرین تحقیقات کررہے ہیں طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے سیکورٹی حکام نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک اور اجتماعی قبر سے مزید 29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلیں،جس کے بعد تارکین وطن کی برآمد کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 57ہو گئی۔ لیبیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ کفرہ کے شمالی علاقے سے مزید 29 لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں 2اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔ حکام کو توقع ہے کہ...
    دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں سعودی معلم منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔ عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سعودی معلم نے رضاکارانہ طور پر دن رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔
    مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے افطار کے دسترخوان میں ملائی اور پراٹھے کا اضافہ کردیا۔ اگر کوئی ان دونوں چیزوں کو افطارپیکٹ میں شامل کرنا چاہے گا تو قیمت میں 7 ریال کا اضافہ ہوگا۔ روزہ داروں کو پیش کیے جانے والے افطارپیکٹ میں کھجور، روٹی، دقہ ، دہی، پانی وغیرہ شامل ہوتا ہے جبکہ کیٹرنگ کمپنی پیکنگ اور دسترخوان بھی پیکیج میں شامل کرتی ہے۔انتظامیہ نے افطار کے لیے ضوابط بھی جاری کردیے ہیں۔
    بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز تمام کردوں کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے پڑوسی ملک شام میں سیاسی عمل میں کردوں کی شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مسرور بارزانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ عراقی کردستان بین الاقوامی اتحادی افواج کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کردستان کے علاقے میں مزید سعودی کمپنیاں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ میں ان کا منصفانہ حصہ نہیں ملتا۔ جہاں تک بغداد کے ساتھ معاشی مسائل کا تعلق ہے تو انہوں...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے چاند کے تحقیقی پروگرام میں استعمال ہونے والی انسان بردار چاند گاڑی کا نام جاری کر دیا ۔ چینی انسان بردار خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس چاند گاڑی کا نام تانسوؤ رکھا گیا ہے جس کا مطلب تلاش ہے۔ یہ پروٹو ٹائپ کی تیاری کے مرحلے میں ہے اور پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔چین کا ہدف ہے کہ وہ امریکا کی زیر قیادت آرٹیمس بین الاقوامی چاند مشن کے مقابلے میں، 2030 ء تک اپنے خلابازوں کو چاند پر اتارے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران عزم ظاہر کیا تھا کہ آرٹیمس مشن چین سے پیچھے نہیں رہے گا۔
    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اور ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں ہمدرد نونہال اسمبلی کے موضوع" نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ"پر خطاب کر رہی ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)نونہالان موبائل فون کا استعمال صرف تعلیمی مقاصد کے لیے کریں۔ آن لائن فورمز اور گیمز کھیلتے وقت کبھی اپنی ذاتی تصاویر، لوکیشن اور رابطہ نمبر شیئر نہ کریں اورآن لائن ہراسگی اور بلیک میلنگ کی صورت حال میں فوراً اپنے والدین کو مطلع کریں۔ان خیالات کا اظہار ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میں منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے اجلاس بہ عنوان “نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ” میں صدارتی خطاب میں کیا۔...
    کراچی(کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے مالی شمولیت کے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے قسط بازار میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیا ہے ۔تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کے تحت، بینک الفلاح نے قسط بازار کے سیریز اے فنڈنگ راؤنڈ میں 55 ملین روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 800 ملین روپے ہے۔ بینک الفلاح نے ایکویٹی سرمایہ کاری کے علاوہ، قسط بازار کو 460 ملین روپے کی قرض سہولت بھی فراہم کی ہے، جو ایک پری اپرووڈ کریڈٹ لائن کے طور پر کام کرے گی اور اس کے ذریعے اسٹارٹ اپ ضرورت کے مطابق فنڈز حاصل کر سکیں گے۔ یہ مالی تعاون قسط بازار کی توسیع اور ترقیاتی مقاصد کو مزید مستحکم...
    کراچی (کامرس رپورٹر) معروف کاروباری رہنما، سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمٰن نے تنظیم سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی علیحدگی نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور تنظیم کے اندرونی بحران کی نشاندہی کی ہے۔فراز الرحمٰن نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کہا کہ جب کسی تنظیم میں اصولوں اور بنیادی نظریات کی قدر نہ کی جائے تو وہاں رہنا ممکن نہیں ہوتا۔فراز الرحمٰن نے تنظیم سے علیحدگی کے باوجود پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق فراز الرحمٰن کے علیحدہ ہونے...
    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب ٹریفک پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو سراہنے کا اظہار کیا، گورنر سندھ نے پاکستان اور سعودی عرب...
    کراچی (پ ر) رمضان کی تیاری دراصل روحانی تیاری ہے اورتقوٰی کے ساتھ رکھا گیا روزہ خواہشات نفس کو اعتدال میں لاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نگراں جے آئی یوتھ جماعت اسلامی آمنہ عثمان نے ضلع شمالی کے تحت علاقہ عبدالعزیز میں استقبال رمضان پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کے ساتھ اپنے اخلاق اور معاملات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات کا احتساب خود کریں۔دیکھیں کہ رمضان کے بعد ہم نے کتنا تقویٰ حاصل کیا اور خیر اور شرکی ہمہ وقت جاری کشمکش میں ہمارا کیا کردار رہا۔ایمان اور احتساب کے ساتھ گزارے ہوئے روزوشب ہی ماہ مبارک کا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی شہر بھر کی مساجد میںعبا دات الٰہی،تو بہ استغفا ر کے ساتھ اللہ کے حضو ربخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات، مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،ملک پاکستان کی سلامتی ،امن و استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل ادا کیے، صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔لوگ سنت رسول پر عمل کر نے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلیے قبرستان بھی گئے۔ جماعت اہلسنّت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے مختلف ایسوسی ایشنز پر مشتمل وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ وفد نے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او جاوید عالم اڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام شریک تھے ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلے کی مخصوص اوقات کار پر عائد پابندیوں پر اپنی مشکلات بیان کیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے بھاری گاڑیوں کے داخلے کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفی عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی سے برآمد ہوئی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی 6 جنوری کو اغوا ہوا تھا، اور اغوا کے چند روز بعد مصطفی کی والدہ کو غیرملکی نمبر سے تاوان کے لیے فون موصول ہوا، جس کے بعد کیس سی آئی اے کو منتقل کیا گیا۔ کیس میں سی پی ایل سی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔8 فروری کو پولیس مقابلے کے بعد مصطفی کے دوست ارمغان کو گرفتار کیا گیا، مقابلے کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈمپرمافیا اور بڑھتے ٹریفک حادثات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کافیصلہ۔آل پارٹیز کانفرنس 17فروری بروزپیرشاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاس میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی، سماجی و دینی جماعتوں کے علاہ وکلا، تاجر تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی جماعتوں و شخصیات کو دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں تاکہ اس اہم مسئلے پر ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہاکہ کراچی کے عوام حقیقی معنوں میں لاوارث ہوچکے۔صرف 41دنوں میں 100سے زائد شہری ڈمپر مافیا کی نظر ہوچکے ہیں۔جبکہ ٹریفک پولیس کا محکمہ جس کا کام ٹریفک شہریوں کو ٹریفک قوانین پر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید ملاقات کررہی ہیں
    لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
    اسلام آباد: صحافی برادری کی جانب سے بلیو میں پیکا قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے
    اسلام آباد (آن لائن) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفا دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے‘ میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہیےجس کے اسپیکر اسد قیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زاید ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی...
    اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے نجی شعبے کی قیادت میں معیشت کی ترقی اور برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے، زرعی انکم ٹیکس میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، پنشن اصلاحات پرعملدرآمدہورہاہے اور 43وزارتوں اور 400منسلک محکموں کی تنظیم نو کی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاںانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر و ایگزیکٹو نائب صدمختار دایوپ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں آئی ایف سی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیکروحو، مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان کیلئے آئی ایف سی کے علاقائی ڈائریکٹر خواجہ آفتاب...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایٹکو لیبارٹری سائٹ ایریا کے 46ملازمین کی برطرفی کے خلاف دینے جانے والے مزدوروں کے دھرنے میں شرکت کی اور مزدوروں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیااور ان کو جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ جماعت اسلامی مزدوروں کے ساتھ ہے، ایٹکو انتظامیہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالے ورنہمزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔ دھرنے سے امیرجماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق ،صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع سائٹ غربی عبد القیوم ، جنرل سیکرٹری کامران ،این ایل ایف کے رہنما امیر رواں، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان و دیگر نے بھی...
    واشنگٹن (آن لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مخالف قانون متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد ایسے حکام پر امریکا میں پابندیاں عاید کرنا ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سیاسی انتقام میں ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ جو ولسن اس سے قبل اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔
    اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ملاقات کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر بات ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار نے ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی نشاندہی کی، آئی ایم ایف وفد کو ججز کی کم تعداد، ثالثی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ وفلسطین سے یکجہتی کے لیے 2روزہ عالمی فلسطین کانفرنس آج اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ اس 2 روزہ عالمی کانفرنس میں انٹر نیشنل ، قومی،یوتھ،پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔آصف لقمان قاضی نے انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کی تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد،حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز ،سینئر تجزیہ کار،اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے...
    ریاض (اے پی پی)بیشتراسلامی ممالک رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند جمعہ 28 فروری 2025 کو دیکھیں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 فروری کو ماہ رمضان کے چاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا، بیشتر افریقا اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ شمالی اور جنوبی امریکا کے وسیع علاقوں میں آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی دنیا میں جمعے کے دن چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے اور یہ مغرب سے پہلے پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعدڈوب جائے گا لہٰذا ایسے حالات میں عموماً اسلامی ممالک اگلے دن رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک رمضان المبارک کا آغاز...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد شہر میں ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کر رہا ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے جمعہ کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی،کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص ڈمپرزو ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات ، بدترین ٹریفک جام اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ٹریفک حادثاتمیں اس قدر بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات نہایت تشویش ناک امر ہے ، ان حادثات کا سبب بے ہنگم ٹریفک...
    رابرٹ ولسن کی عمر پچھتر برس کی تھی۔ اہلیہ کا انتقال تقریباً آٹھ برس پہلے ہو چکا تھا۔ ایک بیٹا تھا، جو نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کام کرتا تھا اور بہت کامیاب تھا۔ ولسن باقاعدگی سے سیر کرتا تھا اور کھانے پینے میں کافی احتیاط کرتا تھا۔ لہٰذا اچھی صحت کا مالک تھا۔ مگر بڑھاپا کسی طور پر چھپایا نہیں جا سکتا۔ ولسن کے کندھے تھوڑے سے جھکے ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سوٹ بھی پرانے ہی پہنتا تھا۔ پوری عمر شکاگو میں نوکری کر کے اب وہ اسی شہر کا مستقل باسی بن چکا تھا۔ ولسن کے پاس ایک بیس برس پرانی گاڑی تھی۔ ایک دن، فیصلہ کیا کہ اسے بہتر اور زیادہ آرام دہ گاڑی خریدنی چاہیے۔...
    ترکیہ صدر طیب اردگان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس ظہرانہ میں ملک کی عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی شریک تھے۔ اس ظہرانہ میں مجھ سمیت چند سینئر صحافی بھی مدعو تھے۔ صحافیوں کی ایک ہی ٹیبل تھی جس میں وہ بیٹھے ہوئے تھے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی اس ٹیبل پر ہی آکر بیٹھ گئیں۔ انھوں نے کہا میں صحافیوں میں خود کو بہتر محسوس کرتی ہوں حالانکہ ان کی ٹیبل وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ تھی۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    کراچی کے علاقے پیر آباد قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ اسلامیہ کالونی بلال مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔ مقتولہ کی شناخت 20 سالہ آمنہ بی بی زوجہ محمد یوسف کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد امتیاز جت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تھا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا تجزیاتی مشن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا ہے، اس دورے کے دوران مشن نے گورننس اور کرپشن سے متعلق تشخیصی جائزہ مکمل کر لیا ہے، اس کی ایک تفصیلی رپورٹ جولائی میں جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کےوفد نے چیف جسٹس سمیت 19 مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کیں، وفد نے مالیاتی گورننس، بینکنگ سیکٹر، انسدادِ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا، اس کے علاوہ قانون کی حکمرانی اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق نظام پر...
    اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس دن 2بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں 8 سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
    سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سری نگر میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران ممتاز عالم دین اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ اور تحریک آزادی جموں وکشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی مرحوم کی سیکڑوں تصانیف ضبط کر لی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تلاشی آپریشن کے دوران 668کتابیں ضبط کی ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کتابوں کی ضبطی کا مقصد کالعدم تنظیموں کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم کو روکناہے۔یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں دیگر آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی پر...
    قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے سپیشل ڈویژن بنچ و لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے حلف کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ روسٹر کے مطابق 5 ڈویژن بینچ جبکہ 11 سنگل بینچ پیر سے کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس بابر ستار 18 فروری بروز منگل کو دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 18 فروری سے کیسز کی سماعت کریں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ آئی ایم ایف ٹیم کی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم نے کابینہ ڈویژن میں وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کے لیے اقدامات پربات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران ایف ایم یوکی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما و تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے الزام لگایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایمانداری سے کام نہیں لیا، انہوں نے بے ایمانی کی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر جو کہ ایک انتہائی شریف آدمی ہیں، کو بولنے کا موقع نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت کو اس لیے بات کرنے کی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی 38 روز بعد لاش ملنے کے بعد قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان لڑکی کے معاملے پر جھگڑا تھا، ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔ملزمان مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سے حب چوکی پہنچے۔ کراچی: 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی، تفتیشی حکام تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو...
    فوٹو: اسکرین گریپ فیس بک پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ اور اپوزیشن اتحاد پر مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں اپوزیشن کی گول میز کانفرنس اور پارلیمان میں احتجاج پر بات چیت کی گئی۔ محمود اچکزئی کا قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان محمود خان اچکزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے بے...
    چیف جسٹس پاکستان کے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے 28 فروری کو طلب کردہ اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ کا نام ہائیکورٹ کے لیے تجویز، سیشن جج محمد اکمل خان اور تجویز احمد شیخ کا نام لاہور ہائیکورٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اسی...
    کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام تعطیل کا اعلان سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کےحوالے سےکیا گیاہے۔ اس حوالے سےمحکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو صوبے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ آج جمعہ کے روز بھی حکومت سندھ کے اعلان کے پیش نظر شب برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 6 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں...
    ریاض ( نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان۔ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا مقدس مہینہ یکم مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے ماہ صیام کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں طلبہ کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ نظر ثانی شدہ اسکولوں کی تراش خراش کے مطابق، صبح کی شفٹوں کے لیے صبح...
    سندھ حکومت نے  19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقعے پر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں حضرت لعل شہباز قلندر حضرت لعل شہباز قلندر عرس سندھ عام تعطیل سیہون شریف
    پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کے ایک پرشکوہ جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور دیگر نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پشاور میں ایران قونصلیٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔ مزیدپڑھیں:بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، قومی سیاسی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری کی ہسپتال جاکر عیادت کی اور مسلم لیگ (ن) کے سماجی رہنما مولاداد گوجر کی اہلیہ کے انتقال پر جیون ہانہ میں تعزیت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دہشت گردی کے سدِباب کے لیے مجلسِ مشاورت اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اتحاد و وحدت کے لیے کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے پر کہا کہ جماعتِ اسلامی مِلی یکجہتی کونسل کی اولین ترجیح ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہو، ہر نوعیت کی دہشت گردی کا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر  اہم ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ اور اپوزیشن اتحاد پر مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت سے کیا غلطیاں ہوئیں؟  شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے "جنگ " کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی گول میز...
    سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد،پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات،اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لزبن(سب نیوز )سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن آمد ،سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات ملاقات میں سلطان علی آلانہ بھی موجود تھے، صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار ، سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحوم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے،...
    محمود خان اچکزئی : فوٹو فائل اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے بے ایمانی کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اسمبلی میں بیرسٹر گوہر جیسے شریف آدمی کو بولنے کا موقع نہیں دیا اور شیر افضل مروت کو بات کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بچے نہیں، بڑے کھلاڑی ہیں، گندی مچھلی کو گدلے پانی میں بھی پہچان لیتے ہیں۔
    سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے اہم اعلان کر دیا ۔ انہوں نے  قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے بے ایمانی کی۔ اسمبلی میں بیرسٹر گوہر جیسے شریف آدمی کو بولنے کا موقع نہیں دیا اور شیر افضل مروت کو بات کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بولیں گے۔ "جنگ " کے مطابق محمود خان اچکزئی نےکہا کہ ہم بچے نہیں، بڑے کھلاڑی ہیں، گندی مچھلی کو گدلے پانی میں بھی پہچان لیتے ہیں۔...
    محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پشتونخواخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سیاسی رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے وفد میں اخونزادہ حسین اور ریاض احمد شامل...
    ایک ماہ قبل تاوان کی غرض سے کراچی سے اغوا کیے جانے والے ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کی لاش تلاش کرلی گئی اور پولیس اغواکاروں تک پہنچ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کیس میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں مصطفیٰ عامر لاپتا ہوئے جس کے بعد ساؤتھ پولیس نے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور اسی دوران مصطفیٰ کی والدہ کو تاوان کی کال بھی موصول ہوئی۔ مقدس حیدر نے کہا کہ سی آئی اے اور سی پی ایل سی نے تحقیقات...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے تحت پولوں کی نمائش کا دروہ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے،ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.0 پروگرامات مکمل ہوچکے ہیں اوراب 4.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہناتھا کہ گزشتہ چند برس...
     ویب ڈیسک : حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے 19 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ  حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔   نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر  کو ہوگا ۔ لال...
    آئی ایم ایف وفد کا دورہ مکمل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک مالی ترسیلات اور تحقیقات پربریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئیاقدامات پربات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے...
    کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔  محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔   نوٹیفکیشن کے مطابق 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔   
    اسلام آباد: مسلم لیگن کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس سے آئی ایم ایف سے ملاقاتیں غیر معمولی ہیں مگر ایسی صورتحال سے ہمیں کس نے دوچار کیا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا ارادہ ہوتا تو حکومت ضرور کہہ دیتی، ایسی کارروائی خفیہ نہیں ہوتی اس کا طریقہ کار ہوتا ہے اس طرح کی کسی کارروائی پر نہ ہی سوچا جا رہا ہے اور کابینہ میں بھی اس حوالے سے بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے یہ ضرور کہا تھا کہ ججز کا کنڈیکٹ ایسا...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ڈاکٹر بیرسٹر محمد علی سیف، پشاور وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر رابعہ بصری، افغان قونصل جنرل محب اللہ جان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایران قونصلیٹ کی میزبانی میں اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کے ایک پرشکوہ جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر حسین چاقمی میں سپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی بابر سلیم سواتی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ڈاکٹر بیرسٹر...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے دورہ پاکستان مکمل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف ٹیم کی وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی جس میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی اور وفد کو ایف ایم یوکی ورکنگ اورکارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد کومشکوک مالی ترسیلات، پورٹنگ اور تحقیقات پربریف کیا گیا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) جمعہ 14 فروری کو خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ریاض سے موصولہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پر امریکی قبضے کی تجویز کے تناظر میں ریاض حکومت 20 فروری کو چار عرب ممالک کے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ یہ بات اجلاس کی تیاری کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک سعودی ذریعے نے بتائی ہے اور اُس نے یہ بھی کہا کہ مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس اسی مسئلے پر27 فروری کو قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے قبل منعقد ہوگا۔...
    سیئول:جنوبی کوریا کے طبی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے ایک’سوئچ‘دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ یہ جدید ترین اور حیران کن تحقیق کینسر کے علاج کے لیے ایک نئے راستے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ صحت مند بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ جنوبی کوریائی تحقیق کاروں نے اپنی ری سرچ میں مالیکیولر سطح پر خلیوں کو فعال کیا اور کینسر زدہ خلیوں کو صحت مند حالت میں واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ طریقہ کار روایتی کینسر کے علاج کے برعکس ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں...
    جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی کار ساز کمپنیوں، ہونڈا اور نسان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بورڈز نے انضمام کے لیے بات چیت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔البتہ انھوں نے عالمی مسابقت میں شدت کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں پر اپنا تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ اعلان سے ایک ممکنہ ٹائی اپ ختم گیا جس سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کار ساز ادارہ بن جاتا، جس کی مالیت 60 بلین ڈالر تھی۔فرموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ “دونوں کمپنیوں کے درمیان کاروباری انضمام پر غور کرنے کے لیے گزشتہ سال 23 دسمبر کو دستخط کیے گئے MOU (مفہوم کی یادداشت) کو ختم کرنے پر رضامند ہیں”۔ ذرائع نے پہلے...
    ہرنائی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ واقعے پر صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔ لیویز کے مطاق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی واقعے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی، نادراکیلیے 1.914 ارب روپے  کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔   وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت  جمعے کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکے حصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی۔ حصص کی منتقلی سے کسی قسم کے مالی اثرات مرتب نہ ہوں اس لیے ڈسکوز کےحصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلیے تکنیکی مالی گرانٹس کی  بھی منظوری  دی گئی ہے۔  اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب...