پشاور، جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے فلسطینی پرچم، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی علامتی لاشیں اٹھا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ

اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے تحت پشاور میں خواتین نے احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع اور امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحراللہ ایڈووکیٹ نے کی۔ مارچ ہشتنگری سے شروع ہوکر اشرف روڈ اور جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے فلسطینی پرچم، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی علامتی لاشیں اٹھا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے جبکہ عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے باوجود فلسطینی آبادی پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری کردار ادا کرنا ہوگا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ بچوں کی
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، صوبے میں گیس اور بجلی نہیں، لاپتہ افراد کا بھی مسئلہ حل طلب یے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بات اپنے بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو جگانا ہے۔